خوش آمدید گلاب۔
لینکس کو ڈی پر نصب کرنا بہت آسان ہوگا۔ پہلے ایسا کریں کہ ڈی کو خالی کرلیں۔ کم از کم ڈی کا 70 فیصد خالی ہو۔ اس کے بعد آپ نے اگلا کام تنصیب کا کرنا ہے۔
یہاں یہ تصور کیا جارہا ہے کہ آپ کے پاس اوبنٹو لینکس ہے۔ کسی دوسری قسم کے بارے میں میری معلومات محدود ہیں۔ (بصورت دیگر آپ کے پاس اوبنٹو کی سی ڈی نہیں تو آپ اسے
یہاں سے حاصل کرسکتے ہیں۔ یہ مفت آپ کے گھر پہنچ جائیں گی لیکن اس کے لیے چار سے چھ ہفتے درکار ہیں)۔ کراچی میں ہونے کی صورت میں آپ لینکس پاکستان کے دفتر سے سی ڈیز حاصل کرسکتے ہیں۔
تو بات تنصیب کی ہورہی تھی۔ اوبنٹو میں تنصیب بہت آسان ہے۔ بس سی ڈی ڈالیں اور بوٹ کروائیں۔ چھ مراحل میں سارا کام ہوجاتا ہے۔ اس میں پانچواں مرحلہ وہ ہے جب آپ کو بتانا ہے کہ لینکس کہاں نصب کیا جائے۔ اگر آپ نے اوپر کی ہدایت کے مطابق اپنی ڈی کا بیشتر یا سارا حصہ خالی کرلیا ہے تو تنصیب کار( انسٹالر) خود ہی اس کو چن لے گا۔ پھر آپ کو ایک آپشن دے گا کہ ڈی کو اتنا کم کردیں باقی جگہ لینکس کی ڈرائیو استعمال کرلے گی۔ عمومًا لینکس کے لیے 5 جی بی جگہ کافی ہوتی ہے۔ آپ اندازًا اتنی جگہ اسے الاٹ کرکے باقی کو ڈی میں رہنے دیں۔
میری ڈی 10 جی بی کی ہے جس میں سے قریبًا 60 فیصد لینکس کو دے کر میرے پاس چار جی بی بچ جاتی ہے ہر بار میں یہیں لینکس نصب کرتا ہوں جب بھی کرنا ہو۔ باقی کوئی مشکل نہیں سب کچھ خود کار ہوگا۔
آخر میں لینکس آپ کے ونڈوز نظام کا بھی سراغ لگا لے گا اور بوڈ لوڈر جو کہ گرب کہلاتا ہے ایک آپشن ونڈوز (جیسے ایکس پی) کو بوٹ کرنے کا بھی آپشن دے گا ہر ری سٹارٹ یا بوٹ ہونے پر۔یہ بالکل ایسے ہی ہے جیسے آپ 98 اور ایکس پی اکٹھی نصب کرو تو شروع میں دو ونڈوز آپشن آتے ہیں بوٹ ہونے کے لیے آپ اپنی مرضی کا نظام چن لیتے ہو کچھ یہی معاملہ لینکس کے ساتھ ہوگا۔
امید ہے اپ اب تنصیب کرلیں گے کوئی مسئلہ ہو ہم ہر ممکن حد تک حاضر ہیں۔
امید ہے آپ آتے جاتے رہیں گے اور اگر لینکس کا شوق رکھتے ہیں تو لینکس مقامیانے یعنی اس کے اردو ترجمے میں ہماری مدد کریں گے۔
ترجمے میں مدد کرنے کی خواہش ہوتو
یہ گائیڈ واضح کردے گی کہ ترجمے سے کیا مراد ہے اور کس طرح ہوسکتا ہے۔
وسلام