حسیب نذیر گِل
محفلین
کچھ دن پہلے ایک سافٹ وئیر پر نظر پڑی جب اسے استعمال کیا تو یہ واقعی کمال کا سافٹ وئیر نکلا۔اس سافٹ وئیر کا نام CLOVER ہے۔اس سافٹ وئیر کی سب سے بڑی خصوصیت یہ کہ یہ ونڈوز ایکسپلورر کو ٹیبز (Tabs)سے مزین کردیتا ہے.اور صرف یہی نہیں اس میں گوگل کروم اور فائر فاکس والی کئی خصوصیات ہیں جیسے ٹیب کو پِن (Pin)کرنا,ڈپلیکیٹ ٹیب کھولنا،بکمارک(Bookmark) کرنا وغیرہ۔چند سکرین شاٹس ملاحظہ ہوں
اس پروگرام میں کافی شارٹ کیز بھی کام کرتی ہیں جیسے CTRL+T سے نیا ٹیب کھولنا،CTRL+D سے کسی ٹیب یا فولڈر کا بکمارک کرنا،CTRL+SHIFT+T سے پچھلا بند کیا ہوا ٹیب کھولنا،CTRL+W سے کسی ٹیب کو بند کرنا،CTRL+N سے نئی ونڈو کھولنا وغیرہ۔
یہ سافٹ وئیر بالکل فری ہے آپ اس یہاں سے اتار سکتے ہی۔