نبیل
تکنیکی معاون
کچھ دنوں پہلے دوستوں نے ونڈوز کے اردو لینگویج پیک کا ذکر کیا تو میں نے یہ سوچ کر نظر انداز کر دیا کہ شاید یہ اسی مائیکروسوفٹ آفس کے لینگویج انٹرفیس پیک کی بات کر رہے ہیں جو کہ کئی ماہ قبل منظر عام پر آ چکا ہے لیکن آج یاہو اردو کمپیوٹنگ گروپ پر جا کر معلوم ہوا کہ واقعی ونڈوز ایکس پی کے لیے ایسا لینگویج پیک ریلیز کر دیا گیا ہے۔ میں نے فوراً اسے ڈاؤنلوڈ کرکے انسٹال کیا اور کچھ استعمال کرکے بھی دیکھا۔ اردو لینگویج پیک انسٹال کرنے کے بعد ونڈوز بائیں سے دائیں ہو جاتی ہے، یعنی سٹارٹ بٹن دائیں جانب چلا جاتا ہے۔ اسکے علاوہ ونڈوز کے پیغامات اردو میں نظر آنے لگتے ہیں جیسے کہ applying settings کی جگہ سیٹنگیں لاگو کی جا رہی ہیں لکھا نظر آتا ہے۔
ونڈوز پر اردو لینگویج پیک انسٹال کرنے کے بعد اس کا استعمال دلچسپ ضرور ہے لیکن اس کے استعمال کی کچھ عادت ڈالنی پڑے گی۔ میں یہاں اس کے کچھ امیج پوسٹ کر رہا ہوں۔ کوشش کروں کہ اس کے علاوہ بھی سکرین شاٹ پوسٹ کر سکوں۔