میری شکایت تو وہی قائم ہے کہ جہاں کوئ بڑی فایل لوڈ کی، یا کسی بھی فائل کو محفوظ کیا، فعال اطلاقیہ اپنا عکس بن جاتا ہے کچھ لمحوں کے لئے، مرر امیج۔ بلکہ کچھ لمحوںکے لئے تو دوسرے پروگرام بھی کار کرد نہیں رہتے کبھی کبھی۔
دوسری پرابلم نیرو میں آتی ہے۔ میرا ایک پارٹیشن نیا بنایا تھا، اور اسے اس مواجے نے ’نئ ڈرائیو‘ کا نام دے دیا اور میں نے تبدیل نہیںکیا۔ اب اس سے کوئ فائل نیرو میںسی ڈی برن کرنا چاہتا ہوں تو نہرو اس ڈرائیو کو پہچانتا نہیں۔ یوں بھی یہ اس کا نام ایکسٹینڈیڈ لیٹن کے کیریکٹرس میں تبدیل کر دیتا ہے۔ ویسے یہ مسئلہ نیرو کا یونی کوڈ کمپلائینٹ نہیں ہونے کا ہے، ڈرائیو کا نام بدل دوں تو مسئلہ نہیں رہے گا۔
ابھی تک تو میں مرر امیج والے مسئلے کو عشقِ اردو کی وجہ سے صرفِ نظر کر رہا ہوں۔ کہ بہت سے اردو داں ادباء اور شعراء میرے پاس اردو مواجہ دیکھ سکیں۔