ونڈوز ایکس پی اور ونڈوز 7 کی بوٹ اور کنفگریشن سیٹنگ کی خرابی کا کوئی حل؟

فرخ منظور

لائبریرین
میں نے اپنے کمپیوٹر میں دو ونڈوز انسٹال کر رکھی تھیں۔ ونڈوز ایکس پی اور ونڈوز 7 ۔ بجلی جانے کے باعث بوٹ سیکٹر کرپٹ ہو گیا اور کوئی ونڈوز نہیں چل رہی تھی۔ ونڈوز 7 سے ایک پیغام آرہا تھا کہ ونڈوز کی ڈسک ڈال کر اسے رپیئیر یعنی مرمت کریں۔ میں نے ریپئیر تو کر لی ہے لیکن اب صرف ونڈوز 7 ہی چل رہی ہے ۔ کیا کوئی ایسا طریقہ ہو سکتا ہے کہ ونڈوز 7 کے ساتھ ونڈوز ایکس پی بھی دوبارہ چلنے لگ جائے بغیر دوبارہ انسٹالیشن کئے۔ اگر کوئی ممبر مدد کر سکیں تو انتہائی شکر گزار ہوں گا۔
 

ریحان

محفلین
آپ پرائیمری ڈرائیو میں ۔۔ بوٹ ڈاٹ آئی این آئی فائیل کو اپڈیٹ کر لیں ۔۔ آُپ ونڈو ٧ میں سی ڈرائیو میں boot.ini سرچ کریں ۔۔ اس ایڈیٹ کر لیں ۔۔ پر آپ کا بوٹ آرڈر ونڈو ٧ سے بھی ٹھیک ہو سکتا ہے ۔
 

فرخ منظور

لائبریرین
آپ پرائیمری ڈرائیو میں ۔۔ بوٹ ڈاٹ آئی این آئی فائیل کو اپڈیٹ کر لیں ۔۔ آُپ ونڈو ٧ میں سی ڈرائیو میں boot.ini سرچ کریں ۔۔ اس ایڈیٹ کر لیں ۔۔ پر آپ کا بوٹ آرڈر ونڈو ٧ سے بھی ٹھیک ہو سکتا ہے ۔

ریحان صاحب یہی بات تو جاننا چاہتا ہوں کہ وہ کیسے ٹھیک ہو سکتا ہے۔ اور اس فائل میں کیا ایڈیٹ کرنا ہے یہ بھی بتادیں تو نوازش ہوگی۔ ورنہ تو مسئلہ جوں کا توں ہی رہے گا۔
:)
 

ریحان

محفلین
ریحان صاحب یہی بات تو جاننا چاہتا ہوں کہ وہ کیسے ٹھیک ہو سکتا ہے۔ اور اس فائل میں کیا ایڈیٹ کرنا ہے یہ بھی بتادیں تو نوازش ہوگی۔ ورنہ تو مسئلہ جوں کا توں ہی رہے گا۔
:)


بھائی یہ میری بوٹ آئی این آئی کا ٹیکس ہے ۔۔ میری دو ونڈوذ ہیں ۔۔ پرائمیری سی ڈرائیو میں اور سیکنڈری ڈی میں انسٹالڈ ہے ۔۔ میں آئی این آئی کا ٹیکسٹ سینڈ کر رہا ہو آپ اس کو اڈیٹ کر لیں اور سی کے بوٹ سیکٹر میں موڈیفائی کریں ۔۔ سی میں سرچ کیجئے گا آپ نے پرائمیری بوٹ سیکٹر کو اڈیٹ کرنا ہے ۔۔ گر وہ ونڈو سیون میں ہے تو وہاں تبدیلیاں کیجئے ۔

[boot loader]
timeout=30
default=multi(0)disk(0)rdisk(0)partition(1)\WINDOWS
[operating systems]
multi(0)disk(0)rdisk(0)partition(2)\WINDOWS="Microsoft Windows Home Edition" /NOEXECUTE=OPTIN /FASTDETECT /TUTAG=S7Y0ZQ /KERNEL=TUKERNEL.EXE
multi(0)disk(0)rdisk(0)partition(1)\WINDOWS="Microsoft Windows XP Professional (TuneUp Backup)" /NOEXECUTE=OPTIN /FASTDETECT /TUTAG=S7Y0ZQ-BAK
 

Raheel Anjum

محفلین
آپ گوگل پر اس یوٹیلٹی کو ڈھونڈیں EasyBCD 1.7.2 اور اسے ونڈوز7 میں انسٹال کر کے رن کریں اور‌XP پارٹیشن کو ریپئر کر لیں انشاء اللہ آپ کا مسئلہ آسانی سے حل ہو جائے گا۔یہ پروگرام فری ہے ۔ میرے کمپیوٹر پروسٹا اور ونڈوز 7 ہے اور میں نے اس سے ایک دفعہ وسٹا پرٹیشن کو ریپئر کے لئیے استعمال کیا ہے۔
 

فرخ منظور

لائبریرین
آپ گوگل پر اس یوٹیلٹی کو ڈھونڈیں easybcd 1.7.2 اور اسے ونڈوز7 میں انسٹال کر کے رن کریں اور‌xp پارٹیشن کو ریپئر کر لیں انشاء اللہ آپ کا مسئلہ آسانی سے حل ہو جائے گا۔یہ پروگرام فری ہے ۔ میرے کمپیوٹر پروسٹا اور ونڈوز 7 ہے اور میں نے اس سے ایک دفعہ وسٹا پرٹیشن کو ریپئر کے لئیے استعمال کیا ہے۔

واہ واہ راحیل انجم صاحب! جیتے رہیے۔ خدا آپ کو ہمیشہ خوش رکھے جناب۔ آپ نے بہت بڑی مشکل سے مجھے نکالا ہے۔ خدا آپ کو اس کا اجر دے۔ ایک بار پھر بہت شکریہ!
:)
 
Top