ونڈوز ایکس پی میں لاگ ان ، لاگ آف کا مسئلہ

ذیشان حیدر

محفلین
میرے کمپیوٹر میں ونڈوز ایکس پی انسٹال ہے لیکن اس میں آج یہ مسئلہ آرہا ہے کہ جب میں ونڈوز میں لاگ ان ہوتا ہوں تو ونڈوز اس کو فورا ہی لاگ آف کردیتی ہے ۔ونڈوز سیف موڈ میں بھی نہیں چل رہی۔ ایڈمنسٹریٹر کے لاگ میں بھی نہیں جا رہی۔ اس حوالے سے کیا کیا جائے۔
 

ijaz1976

محفلین
یہ تو کسی وائرس یا ٹروجن کا کارنامہ معلوم ہوتا ہے اور آپ کو تو پتا ہی ہے کہ ایسے موقع پر کیا کرنا ہوتا ہے یعنی وائرس کو سسٹم سے ریموو کرکے دوبارہ سے ونڈوز انسٹال کرنا یا پھر اگر گھوسٹ امیج ہے تو اس کو ری سٹور کرنا پڑتا ہے۔
 

مکی

معطل
دوبارہ انسٹال کریں جی.. اس کام کے لیے لوگوں کے پاس وقت بھی بہت ہوتا ہے اور زندگی بھی اچھی گزرجاتی ہے..
 

ijaz1976

محفلین
مکی بھائی کیا حال ہے آپ کا بہت دنوں بعد آپ کو اس سیکشن میں دیکھا ہے؟
میں نے ’’اردو کوڈر‘‘ پر لینکس میں فائل سکریننگ کے حوالے سے ایک سوال کیا تھا لیکن ابھی تک اس کا جواب موصول نہیں ہوا لگتا ہے آجکل آپ بہت زیادہ مصروف ہیں۔
والسلام
 

ناصح

محفلین
السلام علیکم ! ذیشان بھائی۔۔۔۔۔
ونڈو دوبارہ انسٹال کرلیجئےگا۔تواُمیدہے آپکا مسلہ حل ھو جائے گا۔والسلام
 
Top