ونڈوز ایکس پی کا اردو مواجہ

الف عین

لائبریرین
کچھ اصطلاحات کے ترجمے پیش کر رہا ہوں، کچھ کرتا رہوں گا۔ اور مزید احباب بھی جنھوں نے اسے انسٹال کیا ہے۔، پوسٹ کرتے رہیں یہاں۔ اس کو معیار بنانا زیادہ بہتر ہوگا:
Explorer
Interface: مواجہ
Connect to بطرف جوڑیں
Properties; خواص
Icon شبیہہ
Dsktop ڈیسک ٹاپ
Screen Saver سکرین محافظ
Themes: خیالیہ
Windows: Active فعّال دریچہ
Browse; براؤز
Stretch کھینچیں
Centred بمرکز
Advance:اعلیٰ
Desktop Cleaner ڈیسک ٹاپ صفائ کار
Message Box پیغام خانہ
Tool Tip ٹول ٹوٹکا
Text Window دریچہ متن

IE

Favourites پسندیدگان
Encoding ضابطہ کاری
Refresh تازہ کاری
Synchronise ہم وقت سازی

Notepad:

Word Wrap لفظ لفاف
Format وضع
Undo کالعدم

Wordpad:

Page Set Up: صفحہ سیٹ اپ (املا کی غلطبی، صحفہ لکھا گیا ہے!!(
Orientation سمت بندی (عمودی، افقی)
Bullets شقیں
Alignment سیدھ
Indent پوٹ کاری (؟؟)
Status bar حالت بار
Ruler مسطر
Tab جداول روکیں
 

دوست

محفلین
اعجاز صاحب اگر فارمیٹ کا اردو بناوٹ کرلیں۔ اور کنفگریشن کا وضع تو کیسا رہے گا؟؟؟
 

الف عین

لائبریرین
تمھارا مشورہ واقعی بہتر ہے، لیکن سوال یہی ہے کہ ونڈوز کو معیار بنایا جاّئے تو بہتر ہوگا نا!
 

قیصرانی

لائبریرین
دوست نے کہا:
ہمارے جوڑوں میں تو ونڈوز ہی بیٹھ گئی۔ :roll: :roll:
تو کیا ہوا، ہم بھی تو اس کے ساتھ ہی بیٹھے ہیں :lol:۔ پلگ اینڈ پلے کا فیچر اور چند ایک نہایت بنیادی یوزر فرینڈلی خصوصیات ہی تو ہمیں ونڈوز کے جال سے نہیں نکلنے دے رہیں :(
قیصرانی
 

الف عین

لائبریرین
کچھ مزید:
Server: پیشکار
Running: چلت کار
Customize: تخصیص کردہ
Options: اختیارات
Firewall: فصیل
Trouble Shooting: ازالہ نقص
 

پاکستانی

محفلین
اعجاز اختر صاحب ہتھ ہولا رکھیں اتنے مشکل الفاظ ایک عام یوزر کیسے ان کی تہہ تک پہنچ سکتا ہے، ترجمہ ایسا ہونا چاہیے جسے ہر بندہ آسانی سے سمجھ سکے۔
 

دوست

محفلین
اعجاز صاحب نعمان کے ورڈ بینک پر ایک نظر ڈال لیجیے گا کچھ نئے الفاظ کا اضافہ کیا ہے کہیں اعتراض ہو تو بتا دیجیے تاکہ درست کردیا جائے۔
 

قیصرانی

لائبریرین
Server: پیشکار کو اگر “خادم“ سے بدل دیں؟
Running: چلت کار کو اگر “چلت“ سے بدل دیں؟ کیونکہ کار سے تو کسی فاعل کا تائثر ہو رہا ہے
Customize: تخصیص کردہ کو اگر “مخصوص یا تخصیص“ سے بدل دیں؟ اور Customized کو تخصیص کردہ ہی رہنے دیں؟
Options: اختیارات کو اگر “امکانات“ سے بدل دیں؟
Firewall: فصیل کو اگر “دیوار“ سے بدل دیں؟
Trouble Shooting: ازالہ نقص
 

دوست

محفلین
فائر وال کا ترجمہ فصیل بہترین ہے دونوں کا مقصد ایک ہی ہے۔ دشمن سے بچاؤ
کسٹمائز صوابدید کے بارے میں کیا خیال ہے۔
آپشن امکانات کچھ کچھ جچ رہا ہے زیادہ نہیں۔ سرور تو سرور ہی رہے میرے خیال میں۔
ٹربل شوٹنگ بھی ٹھیک ہی ہے۔
 

zeteticinksa

محفلین
Mashallah

We can sometimes use arabic equivalents for particularly tricky urdu words and the former already exist as Windows XP has an arabic version
 

zeteticinksa

محفلین
I can offer my Services

I have some experience in Arabic translation from and to Both english and urdu and I presently reside in Saudi Arabia so Ill be glad to help
 

mfdarvesh

محفلین
بہت مشکل ہے ویسے انگلش میں آسان ہے یا استعمال کرتے ہوئے کافی وقت ہو گیا ہے
 
Top