نبیل نے کہا:
منصور، میں معذرت چاہتا ہوں، مجھے اس پیغام کا ربط دے دو جس میں میں نے سارہ کی مدد کرنے کی بات کی ہے۔ اگر ان کے سسٹم پر لینگویج سپورٹ کا مسئلہ ہے تو مذکورہ بالا انسٹالر اس کا حل ہے۔ یاد رہے کہ یہ انسٹالرصرف ونڈوز ایکس پی کے لیے ہے۔ اگر صرف فونٹس کا مسئلہ ہے تو انہیں یہاں سے فونٹس انسٹالر ڈاؤنلوڈ کرکے رن کرنا چاہیے۔
نبیل بھائی اس میں معذرت کی کیا بات ہے۔ یہ تو آپ مجھے شرمندہ کر رہے ہیں
سارہ کے کمپیوٹر میں اصل میں آف لائن اردو لکھنے کا مسئلہ تھا۔ آپ نے اور میں نے انہیں اردو ایڈیٹر لائٹ کا مشورہ دیا تھا۔ اور آپ نے کہا تھا کہ میں مدد کر دوں۔
مگر اردوایڈیٹر لائٹ اور فانٹس کی انسٹالیشن سے بھی ان کا مسئلہ حل نہیں ہوا تھا۔
پھر پہلے میں نے مینوئلی اردو سپورٹ کو انسٹال کرانے کی کوشش کی تھی۔ مگر ان کے پاس سی ڈی نہیں تھی۔ پھر اس انسٹالر کی مدد سے میں نے انہیں کہا تھا (کیونکہ میرے پاس یہ اردو سپورٹ انسٹال ہے مگر میں نے انہیں سمجھانے کے لیے خود سے یہی انسٹالر استعمال کیا تھا اور کوئی پرابلم نہ ہوا تھا)۔ لیکن انہوں نے کہا کہ ان کے سسٹم پر کوئی فرق نہیں پڑا۔
تو اس حوالے سے میں نے مندرجہ بالا پیغام لکھا۔ معذرت کہ میں اپنے پیغام کو واضح طور پر نہ لکھ سکا
قیصرانی