ونڈوز نیٹ ورک کے لئے لینکس فائل سرور ؟

ijaz1976

محفلین
السلام علیکم!
کیا ایسا ممکن ہے کہ ایک ونڈوز ورک گروپ کے لئے فائل سرور لینکس پر بنایا جاسکے اور شیئرڈ فولڈرز کو ونڈوز 98 اور ونڈوز ایکس پی والے سسٹمز پر میپ کیا جاسکے تاکہ تمام ڈیٹا اس پر سٹور ہو اور تمام ونڈوز مشینیں ڈیٹا وہیں سے لیں اور دیں۔
ایسا کرنے کی وجہ یہ ہے کہ یقیناً ونڈوز والے وائرسز لینکس سرور کو خراب نہیں کرسکیں گے جبکہ وائرسز کی بھرمار ہونے پر ونڈوز بیسڈ فائل سرور اٹک اٹک کر چلتا ہے جس سے تمام نیٹ ورک سلو ہوجاتا ہے۔
برائے مہربانی ضرور اس بارے میں معلومات یا لنکس فراہم کریں۔
شکریہ
والسلام
 
نبیل

تکنیکی معاون
ونڈوز نیٹورک کے لیے لینکس پر مبنی فائل سرور بنانا ممکن ہے اور کارآمد بھی۔ لینکس اور سمبا کے ذریعے آپ اس طرح کا سیٹ اپ کر سکتے ہیں۔ لینکس فائل سرور وائرس سے تو محفوظ ہو سکتا ہے لیکن ہیکرز کے حملوں سے محفوظ رکھنے کے لیے اس کی سیکیورٹی کا دھیان پھر بھی رکھنا ہوگا۔
 
نبیل بھائی پہلے تو السلام علیکم!
گذارش ہے کہ یہ فائل اور پرنٹ سرور لوکل ایریا نیٹ ورک کے لئے بنانا ہے نا کہ انٹرنیٹ بیسڈ اس کے علاوہ انٹرنیٹ سرورز پہلے ہی میں نے لینکس کی فائر وال Smoothwall Express 3.0 پر شفٹ کئے ہوئے ہیں جو کہ ’’ویب پراکسی‘‘ اور ’’سکوئڈ ویب اینڈ کیشے سرور‘‘ کے ساتھ لیس ہے اس لئے باہر سے ہیکنگ کا کوئی خطرہ نہیں ہے۔ :)
ویسے ایک گذارش ہے کہ اگر یہاں پر samba کی انسٹالیشن اور کنفگریشن ذرا تفصیل سے سمجھا دی جاتی تو میرے جیسے نوآموزوں پر بہت مہربانی ہوتی۔
شکریہ
والسلام
اعجاز احمد
 
ijaz1976

محفلین
ویسے کہیں پڑھا تھا کہ کوئی nfs اور gfs نامی پروگرام بھی ہیں لینکس سے ونڈوز پر فائل اینڈ فولڈر شیئرنگ کے لئے برائے مہربانی ان کا تعارف بھی اگر آپ جیسے ایکسپرٹ حضرات یہاں کروا دیں اور ان کا تقابل کرکے جو سب سے بہتر ہو سپیڈ اور سٹیبلٹی کے لحاظ سے اس کے متعلق تفصیل فراہم کردیں تو انتہائی انتہائی مشکور ہونگے لینکس کے نوآموز متوالے۔
شکریہ
 
محمدصابر

محفلین
نبیل بھائی پہلے تو السلام علیکم!
گذارش ہے کہ یہ فائل اور پرنٹ سرور لوکل ایریا نیٹ ورک کے لئے بنانا ہے نا کہ انٹرنیٹ بیسڈ اس کے علاوہ انٹرنیٹ سرورز پہلے ہی میں نے لینکس کی فائر وال Smoothwall Express 3.0 پر شفٹ کئے ہوئے ہیں جو کہ ’’ویب پراکسی‘‘ اور ’’سکوئڈ ویب اینڈ کیشے سرور‘‘ کے ساتھ لیس ہے اس لئے باہر سے ہیکنگ کا کوئی خطرہ نہیں ہے۔ :)
ویسے ایک گذارش ہے کہ اگر یہاں پر samba کی انسٹالیشن اور کنفگریشن ذرا تفصیل سے سمجھا دی جاتی تو میرے جیسے نوآموزوں پر بہت مہربانی ہوتی۔
شکریہ
والسلام
اعجاز احمد
یہ بھی دیکھیں۔
 
ijaz1976

محفلین

صابر بھائی اس کا مطلب ہے کہ اس معاملے یعنی vulnerability میں اب لینکس بھی ونڈوز سے پیچھے نہیں رہا۔ :(
لیکن اس میں میرے خیال میں لینکس کا قصور نہیں، ونڈوز کے ساتھ رہتے رہتے لینکس نے ونڈوز کے اثرات قبول کرنا شروع کردئیے ہیں اسی لئے مثل مشہور ہے:
Man is known by the company he keeps
اللہ لینکس کو بری صحبت سے بچائے اور صحت کاملہ نصیب فرمائے۔ (آمین)
 
Top