ونڈوز وسٹا windows vista

بدتمیز

محفلین
ونڈوز وسٹا پر اور کسی کو بھی مشکلات آ رہی ہیں؟
میرے سے crulp.org والوں کا فونیٹک کی بورڈ انسٹال نہیں ہوا۔ نہ rc1 پر نہ ہی فائنل پر۔ کسی صاحب کے پاس اس بارے میں رہنمائی؟

نبیل کا نیا سکرپٹ جو کہ لاگ ان ہوتے ہی‌ نئے پیغام کے بارے میں مطلع کرتا ہے وہ بھی وسٹا پر نازل نہیں ہوتا۔ جبکہ ان باکس میں پیغام موجود ہوتا ہے۔ جبکہ ونڈوز ایکس پی پر بھی میرے پاس انٹرنیٹ ایکسپلورر 7 انسٹال ہے وہاں‌ ان کا سکرپٹ صیح کام کر رہا ہے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
کی بورڈ پرابلم کے بارے میں تو میں کچھ نہیں کہہ سکتا، البتہ نئے پی ایم کی ونڈو شاید پاپ اپ بلاکر کی وجہ سے نہیں کھل رہی۔
 

بدتمیز

محفلین
میں گوگل ٹول بار استعمال کرتا ہوں۔ اس پر میں نے اردو ویب کو ہر قسم کے پاپ اپ کھولنے کی اجازت دے رکھی ہے۔ ایم ایس این اور انٹرنیٹ ایکسپلورر، دونوں کے پاپ اپ بلاکر میں نے ڈس ایبل کر رکھے ہیں۔ رات کو قدیر آئے گا تو اس کی مدد سے دوبارہ ٹیسٹ کرونگا۔
 

الف عین

لائبریرین
یہ کی بورڈ والا مسئلہ تو عجیب ہے۔ ذرا سب لوگ جو وسٹا استعمال کرنا شروع کر چکے ہیں رپورٹ کریں کہ کیا کیا کی بورڈ انسٹال نہیں ہو پا رہے ہیں۔ اردو ویب میں‌موجود میرے سوتی یا دوست انسٹال کر کے دیکھیں۔ صوتی-3 ابھی تک ڈاؤن لوڈ سیکشن میں نہیں ہے، محض پیغام کی صورت ہے۔
 

قیصرانی

لائبریرین
ایک بار وسٹا کی ابتدائی ریلیز انسٹال کی تھی، لیکن ہر بار کسی فائل کو انسٹال کرنے کے لیے ایڈمن اکاؤنٹ‌مانگتا تھا اور ایڈمن اکاؤنٹ کہیں سے نہیں‌ ملا۔ تھک ہار کر چھوڑ دیا
 

بدتمیز

محفلین
قیصرانی:ونڈوز انسٹال کرتے ہی‌ پہلا اکاؤنٹ ایڈمن ہوتا ہے۔ آپ گیسٹ سے لاگ ان تھے یا ایڈمن کے ساتھ ایک اور اکاؤنٹ بنا ڈالا تھا؟ ویسے بھی ابتدای ریلیز میں‌ کی ایک خامیاں ہوتی ہیں۔ مجھے تو rc1 تک میں‌بھی ایسا کوی مسلہ نہیں ہوا تھا۔

دوست تمہاری جیسی بات میرے ایک دوست نے کہی تھی تو میں نے اس کو کہا تھا کہ پہلے ایک ایسا کمپیوٹر لے لو جو وسٹا چلا سکے اس کے بعد بات کرنا :twisted:
 

بدتمیز

محفلین
لیں جی ایک نئی خوش خبری۔ اردو ویب کا یہ والا کی بورڈ بھی وسٹا پر کام نہیں کر رہا۔

http://www.urduweb.org/mehfil/dload.php?action=download&file_id=8

چونکہ مجھے اردو ویب کا اردو پیڈ استعمال کرنا پڑتا ہے لہذا میری ئ کی غلطی کو معاف کریں نہیں کر سکتے تو بتادیں‌ کہ کس کمبینیشن سے یہ پرنٹ ہوتا ہے۔ میں کلک کرنے سے پرہیز کرتا ہوں۔
 

الف عین

لائبریرین
تو ہم بغیر وسٹا کے ہی بھلے۔ لیکن کیا پری ریلیز میں کسی نے مائکرو سافٹ کو اس بات کی نشان دہی نہیں کی؟۔ افسوس صد افسوس۔۔۔
 

بدتمیز

محفلین
میرا نہیں خیال یہ مائیکروسافٹ کے کرنے کا کام ہے۔ اس طرح تو دنیا کے کروڑوں سافٹ وئیر بنانے والے بات مائیکروسافٹ پر ڈال دیں۔ یاں تو انسٹالر وسٹا سے ان کمپیٹبل ہے یا پھر مجھ سے کوئی غلطی ہو رہی ہے۔ اسی لیے میں نے یہاں پوسٹ کیا کہ کہیں اور کسی سے یہ صیح ہو رہا ہے یا نہیں۔
بے حد ادب کے ساتھ سر اگر آپ نئی ایڈوانسمینٹ کے ساتھ نہیں چلتے تو پھر پیچھے رہ جائیں گے۔ ہم آگے بہت پیچھے ہیں۔

آپ کوئی نہ کوئی انسٹالر استعمال کرتے ہیں ان سب فائلز کو انسٹالر کی شکل میں اکٹھا کرنے کے لئے؟ درست؟ اگر ایسا ہے تو کیا آپ ایسا انسٹالر پیکج ڈھونڈ سکتے ہیں جو ان فائلز کو وسٹا کمپیٹبل انسٹالر بنا سکے۔
 

زیک

مسافر
یہ keyboards کس ورژن والے Microsoft Keyboard Layout Creator سے بنائے گئے ہیں؟ ورژن 1.4 سے پرانے وسٹا پر کام نہیں کرتے۔ ورژن 1.4 والے سب پر کام کریں گے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
بہت شکریہ زکریا۔ میرے خیال میں اب اعجازاختر صاحب اور دوسرے دوستوں کو اپنے بنائے ہوئے تمام کی بورڈ اپگریڈ کر لینے چاہییں۔
 

بدتمیز

محفلین
پی ایم والا مسئلہ بھی حل ہو گیا ہے۔ اس کا آسان سا حل ہے کہ اگر آپ کے انکل کو اسٹاک دیکھنا ہو تو تھوڑی سی ہمت کریں اور ری سٹارٹ کر کے ایکس پی چلا دیں۔ وسٹا پر نہ دیکھنے دیں۔ کیونکہ جب وہ اسٹاک کے اپنے سافٹ وئیر انسٹال کرتے ہیں تو پھر ان کا پاپ اپ بلاکر تنگ کرتا ہے۔
 

الف عین

لائبریرین
یہ اپ گریڈ کب آ گیا کی بورڈ کرئیٹر کا۔ ابھی ایک آدھ مہینے پہلے ہی میں نے 1.3 ڈاؤن لوڈ کیا تھا! اب اسے بھی دیکھنا پڑے گا۔
اور شاید اس کے لیے اب ڈاٹ نیٹ کا نیا ورژن بھی چاہیے ہوگا؟؟
 

نبیل

تکنیکی معاون
اعجاز اختر صاحب ، اس طرح تو ہوتا ہے اس طرح کے کاموں میں۔

اگر کوئی سوفٹویر پبلک کے لیے ریلیز کیا جائے تو اس کی سپورٹ بھی دینی پڑتی ہے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
بدتمیز نے کہا:
پی ایم والا مسئلہ بھی حل ہو گیا ہے۔ :twisted: اس کا آسان سا حل ہے کہ اگر آپ کے انکل کو اسٹاک دیکھنا ہو تو تھوڑی سی ہمت کریں اور ری سٹارٹ کر کے ایکس پی چلا دیں۔ وسٹا پر نہ دیکھنے دیں۔ کیونکہ جب وہ اسٹاک کے اپنے سافٹ وئیر انسٹال کرتے ہیں تو پھر ان کا پاپ اپ بلاکر تنگ کرتا ہے۔ :twisted:

یہاں کوئی تک بنتی ہے ان ایموشنز کی۔
 

بدتمیز

محفلین
:oops: بس بےوقوفی پر بےوقوفی مار رہا ہوں۔ اتنی سامنے کی بات نظر نہیں آئی تو کھسیانی ہنسی ہنس رہا ہوں۔
یہ آپ کس کمبینیشن سے ئ پرنٹ کرتے ہیں؟
 
Top