ونڈوز کا ڈیفالٹ اردو فانٹ

اعجاز

محفلین
اسلام و علیکم
میرا ایک سوال ہے ۔
اگر کسی ونڈوز میں‌اردو کی کسی قسم کی سپورٹ انسٹال نہیں‌ہو یا کم چیزیں انسٹال ہوں‌تو ایسی صورت میں ونڈوز اردو ویب پیجز دکھانے کو کونسا فونٹ استعمال کرتا ہے' تاہوما؟
اور کیا ونڈوز کے ورژن کے ساتھ اس میں‌کوئی فرق پڑتا ہے؟
براہ مہربانی اگر پتا ہو تو مطلع کریں ۔ میں‌خود نہیں‌ڈھونڈنا چاہتا :)
اعجاز
 

arifkarim

معطل
جی ہاں آپ نے خود ہی اپنے سوال کا جواب دے دیا۔ ونڈوذ کا ڈیفالٹ ‌اردو فانٹ‌ tahoma ہی ہے۔ tahoma کے پورانے اور نئے ورژنز میں زیادہ فرق نہیں ہے۔ غالباً ونڈوز وسٹا میں اسکا لیٹسٹ ورژن موجود ہے۔
 

الف عین

لائبریرین
ویب پیج کی بات کر رہے ہیں تو وندوز سے مراد انتر نیٹ اکسپلورر ہونا چاہئے۔ اس کا ڈیفالٹ فانٹ تائمس نہو رومن ہوتا ہے۔ ہاں ورڈ میں کام کریں تو وہ تاہوما دکھائے گا۔ اسی طرح اوپیرا کا ڈیفالٹ فانٹ ایریل ہے۔ اس میں اردو بھی ایریل فانٹ میں نظر آئے گی۔
 

اعجاز

محفلین
اہاں۔ یہ سامنے کی بات تھی کے یہ براؤزر کے ہاتھ میں‌ہوگا نا کہ او ایس۔
بہت شکریہ ۔ نشاندہی کا۔
 
Top