ونڈوز کمپیوٹر کی حفاطت

اس میں کوئی شک نہیں کہ مائیکروسافٹ کا ونڈوز آپریٹنگ سسٹم دنیا میں سب سے مقبول بھی ہے اور سب سے زیادہ غیر محفوظ بھی۔ خصوصاً پرانے ورژن مثلاً Windows 98 وغیرہ تو انتہائی غیر محفوظ ہیں اور آسانی سے انٹرنیٹ بدمعاشوں کے ہتے چڑھ جاتے ہیں۔

چونکہ ہم سب ہی زیادہ تر ونڈوز اسعمال کرتے ہیں، اس لئے میں نے سوچا کہ ونڈوز کو محفوظ انداز سے استعمال کرنے پر کچھ بات کر لی جائے۔ اس کے لئے اہم نکات یہ ہیں:

۱۔ اینٹی وائرس انسٹال کریں۔

اینٹی وائرس سافٹ ویئر آپ کے کمپیوٹر پر مضر قسم کے پروگراموں کو بلاک کر تا ہے۔ یہ آج کل کے ونڈوز کمپیوٹر پر ناگزیر ہے۔ کچھ فری اینٹی وائرس سافٹ ویئر یہ ہیں:

AVG: http://www.grisoft.com
ClamAV: http://www.clamwin.com

۲۔ فائر وال انسٹال کریں۔

انٹرنیٹ کے استعمال کے دوران آپ کا کمپیوٹر اپنے کئی دروازے (ports) کھول دیتا ہے۔ اگر ان پورٹس پر نگہبان نہ ہوں، تو ان دروازوں سے چور داخل ہوجاتے ہیں۔ فائر وال ایک آگ کی دیوار ہے جو اس طرح کی غیر قانونی سرگرمیاں روکتی ہے۔

Kerio Personal Firewall: http://www.kerio.com

۳۔ سپائی وئیر کی صفائی کریں۔

سپائی وئیر بھی ایسے سافٹ ویئر ہیں جو آپ کے کمپیوٹر کی جاسوسی کر سکتے ہیں اور آپ کا قیمتی ڈاٹا کہیں منتقل کر سکتے ہیں۔ ان کو ہٹانے کے لئے بھی سافٹ ویئر موجود ہیں:

Adaware: www.lavasoftusa.com

۴۔ جس قدر ممکن ہو ونڈوز کے پیچز انسٹال کرتے رہیں۔

مائیکروسافٹ باقائدگی سے سیکیورٹی الرٹ اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتی ہے۔ ان پر نظر رکھیں اور ممکن ہو تو باقائدگی سے پیچز انسٹال کرتے رہیں۔

www.microsoft.com

ماہرین کا خیال ہے کہ اگر مائیکروسافٹ کا آپریٹنگ سسٹم سیکیورٹی کے حوالے سے اسی ڈگر پر چلتا رہا، تو ایک دن کمپیوٹر پر ہم اصل کام کی بجائے بس یہی اینٹی وائرس وغیرہ ہی چلاتے رہ جائیں گے۔
 

شعیب صفدر

محفلین
خوب ! کافی معلوماتی اور کام کا مضمون پے مگر عام دیکھنے میں آیا ہے کہ لوگ ایسی باتوں کو نثر انداز کر دیتے ہیں!!!
 

منہاجین

محفلین
شارق مُستقیم اور اِستقامت

بڑی خوشی ہوئی کہ آپ نے قدم بڑھایا اور محض ونڈوز کو بُرا بھلا کہنے کی بجائے عام صارفین کو کچھ پتے کی باتیں بتائیں، اُمید ہے اِس سے بہتوں کا بھلا ہوگا۔

میں اُمید کرتا ہوں کہ ہم میں سے ہر صارف اپنی اپنی سطح پر اپنے تجربات سے دوسروں کو مُستفید کرے گا تاکہ بہتری کی طرف مزید پیش قدمی ہو سکے۔

اللہ شارق مُستقیم کو مزید اِستقامت عطا فرمائے۔ آمین :roll:
 

جیسبادی

محفلین
شارق مستقیم نے کہا:
اس میں کوئی شک نہیں کہ مائیکروسافٹ کا ونڈوز آپریٹنگ سسٹم دنیا میں سب سے مقبول بھی ہے اور سب سے زیادہ غیر محفوظ بھی۔ خصوصاً پرانے ورژن مثلاً Windows 98 وغیرہ تو انتہائی غیر محفوظ ہیں اور آسانی سے انٹرنیٹ بدمعاشوں کے ہتے چڑھ جاتے ہیں۔
۔

اصل میں ونڈوز ۹۸ زیادہ محفوظ ہے بنسبت ۲۰۰۰ اور ایکس۔پی۔ کے، کیونکہ اس میں "سرور" قسم کی چیزیں نہیں ہوتیں۔ اگر لوگ فائرفاکس اپنا لیں، ارو ساتھ ہی آؤٹ لُک سے توبہ کر لیں تو اُن کے ۸۵ فیصد مسائل حل ہو جائیں گے۔
 
Top