ونڈوز ۷ ریلیز کنڈیڈیٹ مُفت حاصل کریں!

arifkarim

معطل
مائکروسافٹ نے غیر معمولی فراخ دلی کا مظاہر کرتے اپنے نئے آپریٹنگ سسٹم ’’ونڈوز ۷‘‘ کا ریلیز کنڈیڈیٹ مفت فراہم کر دیا ہے!
اسے اس ربط سے اُتارا جا سکتا ہے:
http://www.microsoft.com/windows/windows-7/download.aspx

یاد رہے کہ یہ آفر محدود مُدت یعنی جولائی تک کیلئے ہے!
 

Raheel Anjum

محفلین
عارف کریم بھائی! میں نے اسے ڈیسک ٹاپ اور اپنے توشیبا لیپ ٹاپ پر انسٹال کر کے چلایا ہے۔ مہینہ سے اوپر ہو گیا ہے اسے چلاتے ہوئے ، بہت اسٹیبل ورژن ہے اور زبردست پرفارمینس دے رہا ہے۔ بوٹ سپیڈ کافی بہتر ہے اورپرفارمینس بھی ایکس پی یا وسٹا سےکافی اچھی ہے۔ پروگرام بھی سبھی چلا رہاہے۔ٓفس 2007، ایکروبیٹ رائییٹر 2008، فری اینٹی وائرس اویرا، ان پیج 2000، اور وسٹا والے کی بورڈ کی سپورٹ انسٹال ہو جاتے ہیں ۔ڈرائیورز بھی سارے خود ہی انسٹال کر لیتا ہے۔ ونڈوز کی جو کی فری میں مائکروسوفٹ دے رہا ہے وہ جولائی 2010 تک کے لئیے ہے۔
 
کل میں نے بھی اسے اپنے لیپ ٹاپ پر انسٹال کیا، لیکن ابھی تک پروگرام انسٹال نہیں کیے
ڈرائیور تو اس نے خود کر لیے ہیں، اور سپیڈ بھی بہت اچھی ہے، آج پروگرام بھی انسٹال کر کے دیکھوں گا
ویسے کافی سارے لوگ اس کی تعریف کر رہے ہیں، مگر مشکل یہ ہے کہ یہ مارچ 2010 تک کام کرے گا پھیر خریدنا پڑے گا
ویسے مائکروسافٹ والے فراخ دلی کا مظاہرہ نہیں کر رہے بلکہ لوگوں کو اپنے سافٹ ویر کے استعمال کا عادی بنا رہے ہیں تاکہ لوگ لینکس نہ انسٹال کر لیں
اسکے علاوہ جو لوگ اسے استعمال کریں گے وہ اس میں‌آنے والی مشکلات کی شکایت بھی کریں گے ، یوں‌مائکروسافٹ کو اس سافٹ ویر کے بگز دور کرنے میں‌مدد ملے گی
بڑے چالاک ہیں مائکروسافٹ والے
 

arifkarim

معطل
فکر نہ کریں۔ لینکس فی الحال ونڈوز کا مقابلہ نہیں کر سکتی۔ تقریباً تمام ضروری پروگرامز صرف ونڈوز پر ہی چلتے ہیں!
 
Top