ونڈوز ۷ میں مسائل اورنئی انسٹالیشن کے بغیر اس کا آسان حل کیا ہے؟

سویدا

محفلین
السلام علیکم

میری ونڈوز سیون کافی دنوں سے مسئلہ کر رہی ہے ، سسٹم کی ریم چھ جی بی ہے اور آئی سیون ہے اور حال یہ ہے کہ ایسا لگ رہا ہے جیسے پینٹیم ون یا ٹو چل رہا ہے
سردست کاموں کے ہجوم کی وجہ سے نئی ونڈوز فوری انسٹال بھی نھیں کرسکتا ہوں کچھ دن لگ جائیں گے فورمیٹ کرنے میں ،اس دوران کیا کیا جائے کہ سسٹم کی یہ کاہلی اور سستی ختم ہوجائے باوجود اس کے کہ بارہا سی کلینر بھی چلاچکا ھوں لیکن اس سے بھی کوئی خاص فرق نہیں پڑتا۔
ونڈوز میں مسئلہ کیا ہے یہ بھی میری سمجھ سے بالاتر ہے ۔
اس سلسلے میں از راہ کرم کوئی رہنمائی فرمائے
 

اسد

محفلین
پہلے تمام پروگرام جو آپ روزانہ استعمال نہیں کرتے، uninstall ان انسٹال کر دیں۔ پھر سی کلینر اور/یا دوسرے پروگرام چلائیں۔ میں گلیری یٹیلیٹیز استعمال کرتا ہوں۔ اس کے علاوہ ہائی جیک دِس۔ میرا اواسٹ اینٹی وائرس بہت سے مسائل پیدا ہی نہیں ہونے دیتا۔

سارے براؤزر! یہ کون سا براؤزر ہے؟ نام لکھ کر بتائیں تاکہ کوئی مشورہ دیا جا سکے(میرے سسٹم پر پانچ اوپریٹنگ سسٹمز میں گیارہ براؤزر ہیں، ونڈوز 7 میں پانچ ہیں)۔ میں عام طور پر اوپرا 12 استعمال کرتا ہوں، اس میں fanboy کا urlfilter اور adblock plus بیک وقت استعمال کرتا ہوں۔ پچھلے ایک مہینے میں صرف یاہو پر فیس بک کا اشتہار نظر آیا تھا، وہ بھی شاید اشتہار نہیں سمجھا جاتا۔ فائر فوکس میں بھی adblock plus استعمال کرتا ہوں۔ دوسرے براؤزرز میں بھی ایسی سہولتیں یا پلگ انز ہوتے ہیں، انہیں انسٹال کریں۔
براؤزرز میں سے تمام غیر ضروری پلگ ان اور ایڈ اونز ختم کر دیں۔ خصوصاً تمام بارز۔ اور صرف ڈس‌ایبل نہ کریں بلکہ ان انسٹال کریں۔

جب کوئی پرگرام انسٹال کریں تو غور سے پڑھ لیا کریں کہ وہ ساتھ میں اور کیا فالتو چیزیں انسٹال کر رہا ہے اور چیک باکسز کو ان سلیکٹ کر دیا کریں۔
 

سویدا

محفلین
غیر ضروری پروگرام تو میں انسٹال ہی نھیں کرتا ھوں صرف وہی پروگرام رکھتا ھوں جن کی بکثرت ضرورت رھتی ھے
 

سویدا

محفلین
آپ سب کا بے حد شکریہ
ایڈبلاک پلس تو انسٹال کرلیا
رجسٹری ایزی سے کلین بھی کر لیا
مزید کوئی تجویز اس سلسلے میں اگر کسی کے ذہن میں تو رہنمائی فرمائیں
 

سویدا

محفلین
آپ حضرات کی رہنمائی کے بعد گوگل ایڈز تو بند ہوگئے لیکن اسپیڈ پر خاطر خواہ اثر نہیں پڑا اور بدستور سست ہی چل رہا ہے
رجسٹری ایزی بھی استعمال کرچکا ہوں
ھل من مزید؟
 

حاتم راجپوت

لائبریرین
اگر یہی ہے تو میرا مشورہ یہ ہو گا کہ اسے ڈس ایبل کر دیجئے اور اواسٹ اینٹی وائرس انسٹال کر لیجئے۔ کئی دفعہ سسٹم ڈیفالٹ سافٹ وئیر مسئلہ کرنا شروع کر دیتے ہیں۔
اس کے علاوہ اپنے سسٹم کی اپ ڈیٹس آن کرنے سے بھی فرق پڑ سکتا ہے اگر ونڈوز کریکڈ نہیں ہے۔اگر پروسیسر اے ایم ڈی کا ہے تو وہ ملٹی ٹاسکنگ کے لئے بنا ہی نہیں البتہ سنگل ٹاسکنگ بہت بہتر چل سکتی ہے،ملٹی ٹاسکنگ کے لئے اِنٹل ہی بہترین ہے۔

نوٹ:اگر آپ سسٹم کا بہت زیادہ پروفیشنل استعمال نہیں کرتے تو اگلی دفعہ جب ونڈوز انسٹال کریں تو ہوم پریمیم ایڈیشن کا x64 bit ورژن انسٹال کیجئے گا۔ امید ہے کہ بہت بہتر چلے گی اور اگر پروفیشنل استعمال زیادہ ہے تو پروفیشنل ایڈیشن انسٹال کر سکتے ہیں۔ کوشش یہ کیجئے کہ جس ڈرائیو میں ونڈوز انسٹال کریں اس کی پارٹیشن کرتے وقت اس کا سائز پہلے سے کچھ زیادہ ہی رکھیں۔
 

اسد

محفلین
اینٹی وائرس تبدیل کر لیں، اواسٹ اینٹی وائرس انسٹال کر لیں۔

گلیری یٹیلیٹیز انسٹال کر کے 1-Click Maintenance چلا لیں۔ اس کے علاوہ ایڈوانسڈ ٹولز میں 'پروسیسز' چلا کر دیکھیں کہ سسٹم پر کیا کیا پروسیسز چل رہے ہیں اور ان میں سے غیر ضروری پروسیسز کو ختم کر دیں۔ 'سٹارٹ اپ آئٹمز' چلا کر دیکھیں کیا کیا چیزیں ونڈوز کے شروع میں لوڈ ہوتی ہیں، جو چیزیں ہر مرتبہ استعمال نہ ہوتی ہوں انہیں ان سلیکٹ کر دیں۔ کلین اپ چلا کر غیر ضروری فائلیں ڈیلیٹ کر دیں۔ سسٹم پارٹیشن پر زیادہ سے زیادہ جگہ خالی کر لیں، فائلیں ڈیلیٹ کر کے یا دوسرے پارٹیشن پر (move) لے جا کر۔ گلیری میں ہارڈ ڈسک (سسٹم پارٹیشن) کو ڈی فریگمنٹ کر لیں۔
 

سویدا

محفلین
غیر ضروری کوئی پروگرام بھی انسٹال نہیں ہے
اور سی ڈرائیو میں اس وقت بھی تقریبا دو سو جی بی فری جگہ ہے
ہارڈ ڈسک مکمل ایک ٹی بی کی ہے
 

سویدا

محفلین
ایک اور بات جو میرے علم میں آئی ہے کہ سسٹم کے سلو ہونے کی بنیادی وجہ ٹورنٹ کا استعمال ہے کیونکہ میرے دوست کے ساتھ بھی کچھ اسی قسم کا مسئلہ ہے
اور یہ بات بھی حقیقت ہے کہ میں ٹورنٹ کافی یوز کرتا ہوں
کیا کوئی رکن اس بارے میں رہنمائی کرسکیں گے نیز یہ کہ ٹورنٹ کو کس طرح استعمال کیا جائے کہ مستقبل میں اس زحمت کا سامنا نہ کرنا پڑے
 

ابن رضا

لائبریرین
تینوں میں باری باری https://adblockplus.org/ کھولیں، اور اپنے براؤزر کے لئے انسٹال کر لیں۔
bloem0aub__zps47e2fdfd.gif
 
Top