ونڈوز 10 کیلئے بیک اپ سلوشن درکارہے

arifkarim

معطل
میں عرصہ درازسے ایکرونس ٹرو امیج ہوم بطور بیک اپ سسٹم استعمال کرتا رہا ہوں۔ ونڈوز 10 پروفیشنل 64 بٹ پر یہ کچھ خاص اچھا کام نہیں کر رہا۔ اس ضمن میں احباب سے جاننا چاہوں گا کہ آپ ونڈوز 10 کیلئے کونسا بیک اپ سلوشن استعمال کرتے ہیں اور کیوں۔
 
آخری تدوین:
بیک اپ سلوشن سے بہتر تو ری انسٹالیشن ہی ہے میرے لیپ ٹاپ میں تو ونڈوز 7 انسٹال ہے کوئی پچھلے ایک سال سے کبھی کرپٹ ہی نہیں ہوئی:)
 

arifkarim

معطل
بیک اپ سلوشن سے بہتر تو ری انسٹالیشن ہی ہے میرے لیپ ٹاپ میں تو ونڈوز 7 انسٹال ہے کوئی پچھلے ایک سال سے کبھی کرپٹ ہی نہیں ہوئی:)
ری انسٹالیشن تو آخری حل ہے۔ بالفرض اچانک کمپیوٹر خراب ہو جائے اور کل تک ٹھیک ہو تو کیا یہ بہتر نہیں کہ چند دن پرانے بیک اپ سے ری اسٹور کر لیا جائے۔ یوں تمام سیٹنگ اور پروگرامز دوبارہ انسٹال کرنے کے جھنجھٹ سے جان چھوٹ جاتی ہے۔
 
یعنی ونڈوز کرپٹ ہونے پر ری انسٹال۔ یہ بھی ٹھیک ہے۔
زرداری سے ملاقات کا موقع ہی نہیں دیتے ونڈوز کو۔
اور اگر انسٹال کرنی بھی پڑے تو فریش انسٹالیشن کو ترجیح دیتا ہوں۔ بہت سی فالتو چیزیں جو وقت کے ساتھ ساتھ استعمال میں نہیں رہتیں، یا ان کے نئے ورژن آ چکے ہوتے ہیں تو اس طرح صفائی ہو جاتی ہے۔
 

arifkarim

معطل
ایکرونس میں کیا مسئلہ ہے؟
انکرمینٹل بیک اپ سسٹم ورژن 15 سے خراب ہے اسکا۔ کئی مرتبہ بگ رپورٹ کیا مگر کمپنی والوں کو کوئی فکرنہیں۔ ورژن 14 تک یہ بالکل ٹھیک تھا۔ اسکے بعد والے ورژنز میں جب سسٹم ری اسٹور کرتے ہیں اور انکرمینٹل بیک اپ بناتے ہیں تو یہ پورا بیک اپ شروع سے بناتا ہے۔ اس لحاظ سے یہ بالکل بیکار ہے۔ پرسوں اسکا ورژن 17 ریلیز ہوا تھا اور اسمیں بھی یہی بگ ہے۔ اسلئے تنگ آکر ان انسٹال کر دیا۔

میکریئم ریفلیکٹ بھی اچھا ہے۔
شکریہ زیک ابھی اسے انسٹال کیا ہے اور یہ بالکل درست کام کر رہا ہے۔ تیز رفتار بھی ہے اور اکرونس والے بگ موجود نہیں ہیں۔
 

زیک

مسافر
بیک اپ کی بات چلی ہے تو آپ کا مکمل بیک اپ سسٹم کیا ہے؟ کس ہارڈویئر پر بیک اپ کرتے ہیں؟ کیا سافٹویئر استعمال کرتے ہیں؟ کتنے کمپیوٹر بیک اپ ہوتے ہیں؟ کتنی باقاعدگی سے؟ مکمل اور incrementalکیسے کیسے؟ سسٹم اور ڈیٹا؟
 

arifkarim

معطل
بیک اپ کی بات چلی ہے تو آپ کا مکمل بیک اپ سسٹم کیا ہے؟ کس ہارڈویئر پر بیک اپ کرتے ہیں؟ کیا سافٹویئر استعمال کرتے ہیں؟ کتنے کمپیوٹر بیک اپ ہوتے ہیں؟ کتنی باقاعدگی سے؟ مکمل اور incrementalکیسے کیسے؟ سسٹم اور ڈیٹا؟
صرف سی ڈرائیو کا بیک اپ کرتا ہوں۔ مکمل بیک اپ پہلی بار اور پھر انکرمینٹل۔ بیک اپ کمپیوٹر میں موجود دوسری ہارڈ ڈسک پر ہوتا ہے۔ باقاعدگی کوئی نہیں۔ جب ونڈوز اپڈیٹ یا تین چار نئے سافٹویئر انسٹال ہو جائیں تو بیک اپ بنا لیتا ہوں۔ بیک اپ ٹرانسفر کی اوسط رفتار 10 گیگا بٹس فی سیکنڈ تک ہے۔ یعنی پورا کمپیوٹر 1 منٹ کے اندر اندر بیک اور ری اسٹور ہو جاتا ہے:
c000171.gif
 
مدیر کی آخری تدوین:

زیک

مسافر
بیک اپ ٹرانسفر کی سپیڈ
ہاں انٹرنل کی نسبت تو کم سپیڈ ہو گی مگر گیگابٹ ایتھرنیٹ پر ہوں تو پھر بھی اچھی خاصی ہو گی۔ پھر ایک کمپیوٹر کی بجائے تمام کے بیک اپ لئے جا سکتے ہیں۔

ایک ہی کمپیوٹر میں اگر بیک اپ ڈسک بھی ہو تو اس کے کمپیوٹر کی مین ڈسک کے ساتھ خراب ہونے کا چانس زیادہ ہے۔
 

زیک

مسافر
اسکی سمجھ نہیں آئی۔ ملٹی پل ڈسک سیٹ اپ سے مین ڈسک کو نقصان کیونکر پہنچے گا؟
اگر صرف ایک ہارڈ ڈسک خراب ہو تو کوئی مسئلہ نہیں۔ مگر اگر مثال کے طور پر کمپیوٹر پر کوک کی بوتل گرا دیں تو ممکن ہے دونوں ہارڈ ڈسکس خراب ہو جائیں۔
 

قیصرانی

لائبریرین
ونڈوز کی بوٹ ایبل یو ایس بی ہے، اس کے علاوہ جب پہلی بار ونڈوز کی انسٹالیشن کرتا ہوں تو سسٹم فائلز کا بیک اپ ڈی وی ڈیز پر، وہ پورے سسٹم کا بیک اپ لے لیتا ہے جو تین یا چار ڈی وی ڈیز پر آ جاتا ہے۔ باقی چیزیں سبھی دو ایکسٹرنل ہارڈ ڈرائیوز پر ہیں جن میں سب سے زیادہ قیمتی میری کھینچی ہوئی تصاویر ہیں (گوگل پر اس کا بیک اپ ہوتا ہے اور فلکر پر بھی) یا پھر سانگز (گانے اب سبھی یو ٹیوب سے مل جاتے ہیں)۔ سو کچھ بھی ایسا نہیں ہے کہ جس کے جانے کے ڈر سے بیک اپ لیا جائے
 
Top