arifkarim
معطل
حال ہی میں ایچ پی کا ایک نیا لیپ ٹاپ کمپیوٹر لینے کا اتفاق ہوا تو ساتھ میں پری انسٹالڈ ونڈوز 10 کا ہوم ورژن ملا۔ میں چونکہ سیکیورٹی کیلئے بٹ لاکر انسٹال کرتا ہوں تو یہ ہوم ورژن میں کام نہ کرنے کے باعث مجبوراً ونڈوز 10 کا پروفیشنل ورژن انسٹال کرنا پڑا۔ یہ کام اتنا آسان نہیں تھا جتنا پچھلے سال ونڈوز 10 کی ریلیز کے وقت ہوا کرتا تھا۔ اول تو مائکروسافٹ نے 29 جولائی سے مفت اپگریڈ کی سہولت بند کر دی ہے۔ نیز ونڈوز 10 کے حالیہ اپگریڈ میں پرو فیشنل ورژن کا انتخاب کرنا ممکن نہیں رہا ہے۔ خاص کر اگر پہلے کمپیوٹر پر ہوم ورژن انسٹالڈ ہو۔ خیر کچھ گھنٹوں کی مشق کے بعد ہم ونڈوز 10 پروفیشنل انسٹال کرنے میں کامیاب ہو گئے اور اب اسکی کنفیوگوریشن جاری ہے۔ کیا کسی اور کیساتھ بھی ایسا ہی تجربہ رہا ہے؟اس تجربہ سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ونڈوز 10 پروفیشنل نصب کرنے کاجامع ٹیوٹوریل لکھا جا سکتا ہے۔ احباب اپنی رائے سے آگاہ کریں۔