ونڈوز 10 کی ”بکواس“ بند کریں!

arifkarim

معطل
جیسا کہ آپ سب جانتے ہیں کہ مائکروسافٹ ونڈوز کا آخری ورژن مفت جاری ہو چکا ہے۔ ایسے میں یہ کیسے ممکن تھا کہ مائکروسافٹ والے اس مفت خوری کے بدلے آپکو زبردستی کی اشتہار بازی میں شامل کر کے تنگ نہ کرتے۔ بہرحال، ونڈوز 10 ریلیز کے 20 دن بعد جرمن ڈویلپرز نے بالآخر ایک ایسا ٹول بنا ہی لیا جو مائکروسافٹ ونڈوز 10 کی یہ "بکواس" ہمیشہ ہمیشہ کیلئے بند کر سکتا ہے:
01.png

ترکیب استعمال: اپنی من پسند ’’بکواس‘‘ جسے بند کرنا مقصود ہو کو چیک لگا کر کمپیوٹر ری اسٹارٹ کر لیں۔ امید ہے افاقہ ہوگا :)
ربط
اوشو رانا فاتح لئیق احمد mohdumar محمد محبوب تجمل حسین حاتم راجپوت نیرنگ خیال اور دیگر بیوقوف جنہوں نے ونڈوز 10 انسٹال کرنے کی حماقت کی! :beating:
 
عزیزامین

محفلین

آپ نے یہ حماقت نہیں کی؟
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
میرے ذاتی لیپ ٹاپ پر ابھی ونڈوز 8 ہے کیوں کہ مائیکروسافٹ نے ابھی تک اس کے لیے مجھے اپگریڈ مہیا نہیں کیا۔ سرکاری استعمال کی مشینوں میں سے تین پر میں ہمیشہ سرور رکھتا ہوں ۔ جبکہ لیپ ٹاپ پر ونڈوز 10 تھی جو بوجوہ ان انسٹال کروا دی۔ ابھی دوبارہ 10 پر جاؤں گا لیکن کچھ دن کے بعد۔۔۔۔۔۔
 
شاکرالقادری

لائبریرین
راہنمائے احمقاں سے درخواست ہے کہ وہ اپنی سفارشات بھی بتائیں کہ کس کس آپش کو سبز کرنا ہے اور کس کس کو سرخ
 
arifkarim

معطل
راہنمائے احمقاں سے درخواست ہے کہ وہ اپنی سفارشات بھی بتائیں کہ کس کس آپش کو سبز کرنا ہے اور کس کس کو سرخ
Telemetry کے تینوں آپشنز کو ڈس ایبل کرنا کافی ہوگا۔ باقی اتنے ضروری نہیں ہیں۔

آپ نے یہ حماقت نہیں کی؟
کی تھی اور پھر جلد ہی Telemetry کو ڈس ایبل کر دیا جو آپکے کمپیوٹر کی تمام تر معلومات مائکروسافٹ کیساتھ خفیہ طور پر شیئر کرتا ہے۔

میرے ذاتی لیپ ٹاپ پر ابھی ونڈوز 8 ہے کیوں کہ مائیکروسافٹ نے ابھی تک اس کے لیے مجھے اپگریڈ مہیا نہیں کیا۔ سرکاری استعمال کی مشینوں میں سے تین پر میں ہمیشہ سرور رکھتا ہوں ۔ جبکہ لیپ ٹاپ پر ونڈوز 10 تھی جو بوجوہ ان انسٹال کروا دی۔ ابھی دوبارہ 10 پر جاؤں گا لیکن کچھ دن کے بعد۔۔۔۔۔۔
درست ہے۔ ویسے بہتر یہی ہوگا کہ آپ ونڈوز 10 خود ڈاؤنلوڈ کر کے انسٹال کریں۔ کیونکہ اگر آپکی ونڈوز 8 مکمل طورپر اپڈیٹڈ نہیں ہے تو یہ آپکو ونڈوز 10 کبھی بھی آفر نہیں کرے گی۔

امید ہے اس احمقوں کے رہنما نے توبہ کرلی ہوگی جس نے ونڈوز 10 مفت ریلیز کا دھاگہ بنا کر ان کو گمراہ کیا۔
جی بالکل! میری توبہ جو آئندہ اس قسم کا دھاگہ کھول کر سادہ لوح عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کی۔ :angel3:
ویسے یہ "بکواس" ونڈوز 10 انسٹال کرنے سے قبل منظر عام پر نہیں آئی تھی بلکہ کچھ دن بعد جب ماہرین نے ٹیسٹ کرنا شروع کیا تو تب پتا چلا کہ مائکروسافٹ نے باقاعدہ مفت خوری کا جھانسہ دے کر آپ سے پرائویسی چھین لی ہے۔ :devil3:

میں نے تو انسٹال ہی نہیں کی۔ میرے پاس اس سے بہتر لینکس جو ہے۔ :p
:donttellanyone2:
 
آخری تدوین:

نیرنگ خیال

لائبریرین
درست ہے۔ ویسے بہتر یہی ہوگا کہ آپ ونڈوز 10 خود ڈاؤنلوڈ کر کے انسٹال کریں۔ کیونکہ اگر آپکی ونڈوز 8 مکمل طورپر اپڈیٹڈ نہیں ہے تو یہ آپکو ونڈوز 10 کبھی بھی آفر نہیں کرے گی۔
جی میں ان باریکیوں کو سمجھتا ہوں۔ :)
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
جیسا کہ آپ سب جانتے ہیں کہ مائکروسافٹ ونڈوز کا آخری ورژن مفت جاری ہو چکا ہے۔ ایسے میں یہ کیسے ممکن تھا کہ مائکروسافٹ والے اس مفت خوری کے بدلے آپکو زبردستی کی اشتہار بازی میں شامل کر کے تنگ نہ کرتے۔ بہرحال، ونڈوز 10 ریلیز کے 20 دن بعد جرمن ڈویلپرز نے بالآخر ایک ایسا ٹول بنا ہی لیا جو مائکروسافٹ ونڈوز 10 کی یہ "بکواس" ہمیشہ ہمیشہ کیلئے بند کر سکتا ہے:
01.png

ترکیب استعمال: اپنی من پسند ’’بکواس‘‘ جسے بند کرنا مقصود ہو کو چیک لگا کر کمپیوٹر ری اسٹارٹ کر لیں۔ امید ہے افاقہ ہوگا :)
ربط
اوشو رانا فاتح لئیق احمد mohdumar محمد محبوب تجمل حسین حاتم راجپوت نیرنگ خیال اور دیگر بیوقوف جنہوں نے ونڈوز 10 انسٹال کرنے کی حماقت کی! :beating:
اینٹرپرائز صارفین کے لیے کوئی مسئلہ نہیں۔ وہ خود یہ سیٹنگز تبدیل کر سکتے ہیں۔
 
سویدا

محفلین
انٹر پرائز صارفین سے کیا مراد ہے ؟
میرے پاس ونڈوز 8 اوریجنل انسٹال تھی اس سے اپ گریڈ کرتا ہوا ونڈوز 10 تک پہنچا ہوں
اب مجھے ان تمام بکواسات کو بند کرنے کے لیے کیا طریقہ کار اختیار کرنا پڑے گا ؟؟؟؟
از راہ کرم رہنمائی فرمایے
 
x boy

محفلین
لوگوکو فری بھی چاہیے اور بکواس بھی نہیں سننا ہے
کمپیوٹر میڈیا، موبائل میڈیا کہیں نہ کہیں سے پابند ہے
یا تو موبائل فون کمپنی کی یا سوفٹوئر کی، یا مواصلاتی کمپنی کی،،،
واٹس اب، ایمیل یا اور کوئی چیٹنگ ہو سب بائی پاس ہے
 
arifkarim

معطل
انٹر پرائز صارفین سے کیا مراد ہے ؟
میرے پاس ونڈوز 8 اوریجنل انسٹال تھی اس سے اپ گریڈ کرتا ہوا ونڈوز 10 تک پہنچا ہوں
اب مجھے ان تمام بکواسات کو بند کرنے کے لیے کیا طریقہ کار اختیار کرنا پڑے گا ؟؟؟؟
از راہ کرم رہنمائی فرمایے

اوپر لنک میں موجود سافٹویر اتار لیں۔
 
سویدا

محفلین
سافٹ وئیر اتار لیا اس کو اوپن کیا تو اس میں آپ کی دی گئی تصویر کے مطابق بہت سارے چیک از خود لگے ہوئے تھے اور کچھ پر نھیں بھی لگے ھوئے تھے

میں نے کوئی چھیڑ چھاڑ نہیں کی اور اس کے بعد کمپیوٹر ری اسٹارٹ کردیا
 
Top