ونڈوز Xp میں سندھی کی تنصیب

ابوشامل

محفلین
حال ہی میں چند دھاگوں پر اہلیان محفل کو سندھی تحریر کرنے میں ناکامی پر اردو میں سندھی تحریر کرنا پڑی جس کو پڑھنا کم از کم میرے لیے تو انتہائی مشکل کام تھا۔ اس دوران اس امر کی شدید ضرورت محسوس ہوئی کہ سندھی جاننے والے خواتین و حضرات ونڈوز XP پر سندھی زبان نصب کر کے اپنے مادری زبان کا مکمل لطف اٹھا سکیں۔ اس حوالے سے میں نے اپنے بلاگ پر اس موضوع پر کچھ تحریر کیا ہے۔ امید ہے یہ Tutorial کئی افراد کے لیے کارآمد ثابت ہوگا۔ دوبارہ فورم کے سانچے میں ڈھالنے کے بجائے میں صرف ربط دے رہا ہوں۔ آپ میرے دستخط میں اسی ربط کو ملاحظہ کر سکتے ہیں۔

ونڈوز XP پر سندھی کی تنصیب
 

mujeeb mansoor

محفلین
انقلابی قدم

ماشاء اللہ؛؛ یہ ایک انقلابی کارنامہ اور لاجواب اقدام ہے ابوشامل بھائی؛؛ میں خود بھی سندہی ہوں امید ہے یہ کاوش میرے لیے تومفید ترثابت ہوگی
 
ابو شامل بھائی آپ نے MBSindhi2004کا طریقہ سمجھایا ہے جبکہ MBSindhi2007کے ذریعے انسٹالیشن بہت آسان ہے جو کہ خود ہی فارسی کی بورڈ سے سندھی انسٹال کردیتاہے۔
 
السلام علیکم
آج میں MBSindhi2007کا سیٹ اپ تلاش کرنے میں خاصا خوار ہوا ،پھر یاد آیا کہ میں نے یہاں ایک دفعہ اس کا ذکر کیا تھا۔۔۔۔تلاش کیا اور مل گیا ۔ماشاءاللہ سبحان اللہ
ویسے اگر ممکن ہوتو اس کو محفل کے ڈاؤن لوڈ سیکشن میں منتقل کردیں تاکہ بعد میں کسی کو تلاش کرنے میں دقت نہ ہو۔
جزاک اللہ
شکریہ اردو محفل
 

خلیل بہٹو

محفلین
محترم حضرات
اس لنک کو بھی کو ضرور وزٹ کریں -
http://www.sindhforum.com/sindhi/viewtopic.php?f=6&t=537

کورل ڈرا میں سندھی پر اتنا طویل ٹیوٹرل لکھا گیا ہے۔ اس طرح تو کورل ڈرا میں سندھی لکھنا خاصا مشکل ہے۔ اس سے بھی آسان طریقہ یہ ہے کہ ایم بی سندھی انسٹال کریں اور اِن پُٹ لینگئیج میں فارسی کے بجائے عربی سلیکٹ کریں۔

اب آپ کورل ڈرا میں سندھی لکھ سکتے ہیں۔۔۔۔۔
 
Top