میں نے نیا لیپ ٹاپ خریدا اس کی ہارڈ ڈسک 320 جی بی ہے مگر پارٹیش نہیں بنے ہوئے، میرا مطلب ہے کہ اس کا پارٹ ایک ہی ہے جس میں ونڈو ہے، کیا اس کے مزید پارٹ بنائے جاسکتے ہیں بنا ڈیٹا ضائع کیئے اور نئی ونڈو انسٹال کیئے؟
1۔ سب سے پہلے my computer پرright click کر کے managerپر کلک کریں۔ ‘
2۔ اس کے بعد Disk Management پر کلک کریں اور چند سیکنڈ انتظار کریں۔
3۔ جب دائیں جانب ونڈوز میں تمام ہارڈ ڈرائیوز نظر آجائیں۔ تو جس پارٹیشن کو کم کرنا ہو اس پر right click کر کے shrink volume پر کلک کریں ۔
4۔ سائز کم کرنے کے بعد جس ڈرائیو کو بڑھانا ہو اس پر righrt click کر کے extend volumeپر کلک کر کے مطلوبہ سائز زیادہ کر کے اوکے کریں ۔
میری نظر میں کوئی مفت والا سافٹوئیر نہیں ہے اس کام کے لیئے۔
کمرشل سافٹوئیر موجود ہیں جیسے کہ: EASEUS
http://www.partition-tool.com/