ونڈوز7 میں EasyPhp کا مسئلہ؟

مجاز

محفلین
سلام علیکم!

آج جب ونڈوز 7 میں EasyPhp کی تنصیب کی تو بنسبت ونڈو وسٹا، بغیر کسی واضع پریشانی کے نصب ہوگیا لیکن جب براؤزر پر لوکل ہوسٹ کو اوپن کرنا چاہا تو جواب ندارد۔۔:confused:
تمام حربے جو میرے علم میں تھے آزما چکا ہوں۔ Apache and MySql دونوں ٹھیک چل رہے ہیں لیکن پھر بھی لوکل ہوسٹ نہیں کھل رہا۔ :frustrated:
کسی کو علم ہو تو براہِ مہربانی میری الجھن بھی سُلجھا دے :tongue:

وسلام
 

مجاز

محفلین
فائروال میں اسے مثتسنٰی پروگرامز میں شامل کیا ہوا ہے اور پورٹ بھی شامل کی ہوئی ہے :worried:
 
ایک تو میں ونڈوز استعمال نہیں کرتا اور دوسرے یہ کہ کبھی ایزی پی ایچ پی استعمال نہیں کیا۔ کسی زمانے میں ویمپ سرور استعمال کیا تھا۔ اس لئے میں کچھ بھی بتا پانے سے قاصر ہوں۔ ایک بار ویب کی روٹ ڈائریکٹری میں فائلوں کی پرمیشن دیکھ لیں۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
بعض اوقات انٹرنیٹ ایکسپلورر میں Bypass proxy server for local addresses کو چیک کرنے سے بھی یہ مسئلہ پیش آ سکتا ہے۔
 

مجاز

محفلین
ابن سعید بھائی
فائل پرمیشن دی ہوئی ہے:nailbiting:
نبیل بھائی
پراکسی خودکار پر رکھی ہوئی ہے۔ Bypass کو تو چھیڑا بھی نہیں میں نے :nailbiting:
 

مجاز

محفلین
میں نے wampserver انسٹال کر لیا ہے اور سہی چل رہا ہے۔ سو، شاید EasyPhp ونڈو7 کے بکیھڑوں میں پڑنا ہی نہیں چاہتا :tongue:
تجاویز کے لئے آپ دونوں بھائیوں کا بہت شکریہ:)
 
خوب یہ آپ نے اچھا کیا۔ اپنی پروڈکٹیوٹی متاثڑ کرنے کے بجائے دوسرے پلیٹ فارم کا انتخاب بعض حالات میں بہتر فیصلہ ہوتا ہے۔
 

مجاز

محفلین
بجا فرمایا آپ نے۔ میں دراصل wamp سے ڈر رہا تھا کہ جانے یہ کیا گُل کھِلائے لیکن EasyPhp نے یہ راہ آسان کر دی:tongue:
 
Top