خواجہ طلحہ
محفلین
ٹرائل ورژن کی بڑھتی ہوئی ڈیمانڈ کو دیکھتے ہوئے “دی ونڈز بلاگ“ پر یہ اعلان کیاگیا جس کے مطابق اب دلچسپی رکھنے والے صارفین 31 دسمبر 2010 تک ٹرائل ورژن ڈاونلوڈ کرسکتے ہیں۔
مثلا کون کونسے مسائل؟
میں بھی اسی وقت سے آپ کے نقش قد م پر ہوں۔میں اپنی بیکار بھارتی ونڈوز وسٹا پھینک کر لینکس کے تلخ میدان میں اترنے ہی والا تھا کہ سوچا ایک بار مائکروسافٹ کی نئی ونڈوز ۷ الٹی میٹ پر ٹرائی مارنی چاہئے! بس پھر کیا تھا ٹورنٹ گھمایا اور ۱۵ منٹ میں یہ جا وہ جا!
پرسنل ڈیٹا پہلے ہی ایک ایکسٹرنل ہارڈ ڈسک پر ڈال چکا تھا اور اب خاکسار عید کے روز نئی ونڈوز ۷ کا مزہ لوٹ رہا ہے، الحمدللہ!
مجھے یہ ونڈوز پرانی بیکار وسٹا سے کہیں بہتر لگی ہے۔ تمام ضروری پروگرامز انسٹال کرنے باوجود بھی سلو نہیں ہوتی نیز ۶۴ بٹ کی اسپورٹ کے بعد تو واقعی عید ہو گئی ہے!
اگر آپ میںسے کسی نے ونڈوز ۷ انسٹال کی ہو تو رائے ضرور دیں!
عید مبارکاں!
اور تجربات کے نتائج میرے بھی آپ سے مطابقت کھا رہے ہیںاور ویسے بھی ونڈوز 7 کوئی بہت بڑا معرکہ نہیں ہے۔ بہت سے مسائل سے دوچار ہے۔
میں بھی اسی وقت سے آپ کے نقش قد م پر ہوں۔
اور تجربات کے نتائج میرے بھی آپ سے مطابقت کھا رہے ہیں
تو اب لینکس کے بارے میں کیا ارادے ہیں ۔
کہیں آپ ایکس پی غلطی سے تو نہیں لکھ گئے۔وستا کی جگہمجھے ایکس پی کی نسبت سات میں زیادہ رفتار ملتی ہے البتہ گرافکس کی بات درست ہے میں نے چند دن پہلے تھری ڈی اسٹوڈیو میکس 2010 انسٹال کیا تو بار بار گرافکس بیسک سیٹنگ پر چلے جاتے تھے اور لو میموری کا آپشن بھی آرہا تھا اگرچہ اس کا بھی حل نکل آتا لیکن بہت تنگ کیا اس بات نے
لینکس ونڈوز کی طرح حلوہ نہیں ٹھہری کھیر ہے۔اگر اگلی ونڈوز کی بھی یہی حالت رہی تو لینکس پر ہی جانا پڑے گا۔