ونڈوزxp میں اُردو انسٹال کرنا (متحرک ٹیوٹوریل) UPDATED

ابوشامل

محفلین
شعیب بہت زبردست کام کیا ہے آپ نے۔ میرے خیال میں وہ تمام بلاگرز جو اپنے اردو بلاگز پر کمپیوٹر کو اردو میں لکھنے کے قابل بنانے کے لیے تصویری ٹیوٹوریل دیتے ہیں انہیں شعیب کے اس کارنامے سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔ کیوں شعیب بھائی اجازت ہے نا بلاگ پر ڈالنے کی؟
 
kutkutariyaan

محفلین
بہت اچھا لکھا شعیب بھائی آپ نے....

لیکن میرے ساتھ ایک مسئلہ درپیش ہے.....
میں جب نوٹ پیڈ میں KOI لکھتا ہوں تو وہ یوں لکھا ہُوا آتا ہے.... "کو ءی " یعنی کہ "ء" کسی کے ساتھ نہیں جُرتا ہے....
 
arifkarim

معطل
بہت اچھا لکھا شعیب بھائی آپ نے....

لیکن میرے ساتھ ایک مسئلہ درپیش ہے.....
میں جب نوٹ پیڈ میں KOI لکھتا ہوں تو وہ یوں لکھا ہُوا آتا ہے.... "کو ءی " یعنی کہ "ء" کسی کے ساتھ نہیں جُرتا ہے....

کٹکٹاریان: کرلپ والوں نے اردو کا کیبورڈ اچھا نہیں بنایا ہے۔ آپ کوئی اور کیبورڈ استعمال کر لیں۔
لفظ کوئی انگلش کیبورڈ کیساتھ ایسے لکھا جائے گا: k + o + shift u + i
حالانکہ اسے یوں ہونا چاہئے: k + o + u + i
 
ہممممم اردو تو ہمارے پاس انسٹال ہی ہے ۔۔۔۔ لیکن جب ہم ارقام کو لکھنا چاہتے ہیں انگلش مین تو وہ اردو مین لکھے جاتے ہیں جیسے یہ 12345
اس کا کوئی حل ہے ۔
 
kutkutariyaan

محفلین
کٹکٹاریان: کرلپ والوں نے اردو کا کیبورڈ اچھا نہیں بنایا ہے۔ آپ کوئی اور کیبورڈ استعمال کر لیں۔
لفظ کوئی انگلش کیبورڈ کیساتھ ایسے لکھا جائے گا: k + o + shift u + i
حالانکہ اسے یوں ہونا چاہئے: k + o + u + i

عارف بھائی !!
کرلپ کے علاوہ میں کون سا کیبورڈ استعمال کروں ؟؟

لفظ کوئی انگلش کیبورڈ کے ساتھ آپ کے بتائے ہوئے طریقے سے لکھا ہے ........لیکن لکھا نہیں گیا......shift u+i کو پریس کرنے سے box بن جاتا ہے...:eek:.
رہنمائی کریں..
 
kutkutarian آپ ذیل کے ربط سے اعجاز اختر صاحب کا ’’اُردو دوست‘‘ کی بورڈ ڈاؤن لوڈ کر لیں۔ اور کنٹرول پینل میں ریجنل اینڈ لینگویجز آپشنز میں فونیٹک کی بورڈ کی جگہ اردو دوست انسٹال کر لیں۔ آپ کا مسئلہ حل ہوجائے گا۔ یہ فونیٹک کی بورڈ کی خامی ہی ہے۔ جیسا کہ عارف بھائی نے بتایا ہے۔

http://www.urduweb.org/mehfil/downloads.php?do=file&id=61
 
الف عین

لائبریرین
اردو دوست میں ڈئیفالٹ اعداد رومن عربی ہی ہیہں یعنی 1234
اگر اردو کے اعداد چاہیئں تو آلٹ جی آر یعنی دائیں آلٹ کے ساتھ 1 2 3 وغیرہ کی کنجیاں دبائیب، اردو اعداد برامد ہوں گے۔
 
Top