ونڈو لاک کریں

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
آپ یونیورسٹی میں کوئی فائل ڈاؤن لوڈ کر رہے ہوں ، یا گھر میں کوئی ڈاؤن لوڈنگ یا زیادہ وقت لینے والا کوئی کام کر رہے ہوں اور اس دوران آپ کو کچھ دیر کے لیے کہیں اٹھ کر جانا پڑے ، تو ممکن ہے کہ کوئی شخص آپ کے کمپیوٹر کو چھیڑ بیٹھے اور آپ کا کام خراب کر دے ۔ اس کا حل درج ذیل کمانڈ ہے

start rundll32 user32 LockWorkStation

اس کمانڈ کو استعمال کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ اپنے کی بورڈ پر windows اور R کے بٹن ایک ساتھ دبائیے ، command prompt کھل جائے گا ۔ یا سٹارٹ مینیو پر کلک کیجیے اور مینیو میں Run پر کلک کیجیے ، کمانڈ پرامپٹ کھل جائے گا ۔ اس میں درج بالا کمانڈ لکھ کر Enter کا بٹن دبا دیجیے ۔ آپ کی ڈیسک ٹاپ پر موجود سب کچھ غائب ہو جائے گا ۔ صرف آپ کا وال پیپر دکھائی دے گا جس کے اوپر ایک ڈائیلاگ باکس ظاہر ہوگا ۔ اس ڈائیلاگ باکس میں جب تک آپ اپنے کمپیوٹر کا Log On والا User Name اور Password نہیں لکھیں گے ، تب تک کوئی شخص آپ کے کمپیوٹر میں موجود پروگرامز کو تبدیلنہیں کر سکے گا ۔ اس دوران آپ کے پروگرام اور ڈاؤن لوڈنگ وغیرہ کام کرتی رہے گی ۔ جب آپ واپس آکر پاس ورڈ فراہم کریں گے تو آپ کے تمام پروگرام اور ونڈوز بعینیہِ اسی حالت میں ظاہر ہوں گے جس حالت میں آپ انہیں چھوڑ کر گئے تھے ۔

ایک دوست نے بہت اچھا مشورہ دیا ہے کہ اوپر بیان کیے گئے سارے خرابے کی بجائے صرف Windows+L ایک ساتھ دبا دیں تو بھی کام ہو جائے گا ۔
 

شمشاد

لائبریرین
کیا زبردست ٹِپ دی ہے یونس بھائی
ونڈوز + ایل
بہت خوب بھئی، میں نے تجربہ بھی کر کے دیکھا ہے۔
بہت شکریہ۔
 

حسن علوی

محفلین
اوہ تو یہ پائریسی کی گئی ھے، ہمممم

یونس بھائی آپکو اس پوسٹ کے ساتھ میں‌ حوالہ بھی دینا چاہیئے تھا۔ اس طرح سے کاپی کرنا غیر قانونی بھی ھے اور نامناسب بھی۔
 
محترم ساتھیو ! نیٹ کے ساتھ ساتھ رسائل کا مطالعہ بھی کیا کریں۔ بہرحال نوٹ فرمائیے
ماہنامہ "کمپیوٹنگ" جنوری 2008 ۔ ۔ عنوان " 50 صدا بہار ٹپس"
اور دوسری بات۔ ۔ ۔ ہمیں یہاں دوسروں کی معلومات میں اضافہ مقصود ہے نا کہ " تعریف" اور ہم تو ویسے ہھی آپ ہی لوگوں سے سیکھ رہے ہیں۔ اس بات کے گواہ شمشاد بھائ ہیں۔
اور باں زیک جی !۔ ۔ ہمیں تحریر پر لنک لگانا سمجھا دیں ۔ ۔ ۔ تاکہ ہماری تحریر مختصر ہو سکے۔
طالب ۔ ۔ یونس رضا
 

شمشاد

لائبریرین
ربط دینا کوئی مشکل نہیں ہے۔
جہاں بھی ربط دینا ہو پہلے اس یو آر ایل کو نقل کر لیں اس کے بعد اوپر دی گئی آئیکون "لنک کا اضافہ کریں" پر کلک کریں، ایک ڈائیلاگ باکس کھلے گا، اس میں نقل کیا ہوا ربط چسپاں کر کے او کے کر دیں۔ ربط "فوری جواب" میں آ جائے گا اور اس کا کچھ حصہ ہائی لائیٹ ہوا ہو گا، وہاں اپنی مرضی کا مواد لکھ دیں، جیسا کہ " یہاں " وغیرہ۔

مزید مدد کی ضرورت ہو تو بلا جھجھک پوچھیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
آپ کی اطلاع کے لیے " ماہنامہ کمپیوٹنگ" اسی محفل کے تین اراکین جناب علمدار صاحب، جناب مکی صاحب اور جناب امانت صاحب چھاپتے اور نکالتے ہیں۔
 

حسن علوی

محفلین
جی بالکل آپ شمشاد بھائی سے سب کچھ پوچھ سکتے ہیں کیونکہ میں بھی انہی سے پوچھتا ہوں جب کوئی مسئلہ درپیش ہوتا ھے:grin:
 
ماہنامہ کمپیوٹنگ "صفحہ 16 ، ٹپ نمبر 30 ۔ ۔ ۔ ۔ ضرور دیکھئے گا۔ ۔ ۔ اور ایک پیغام مندرجہ ذیل ہے :

یہ مفید ٹپ ہمیں " شمو " صاحبہ نے میل کی ہے۔ جسے ہم نے شئر کیا ہے۔
دوسری اہم بات "اس فورم" پر رہتے ہوئے۔ (لازمی ہو گئ ہے کہنا ورنہ مقصد تذلیل نہیں ہے ۔ خدارا مجھے سمجھنے کی کوشش کیجئے گا ) ۔ ۔ ہمیں میل ضرور کریں ۔ مگر مشرقی اقدار کا پاس ضرور رکھیں۔ ۔ ہم 35 سال اور 8 ماہ کے ہیں۔ ۔ کنوارے ضرور ہیں مگر ۔ ۔ ۔ سو سمجدار کے اشارہ کافی ہے۔ ۔ پلیز ہماری عمر کا نہیں تو ہماری ریاضت کا خیال کریں ۔ شکریہ۔

ہماری کچھ تحریر رسالہ کی ہے باقی شمو صاحبہ نے ای میل کی ہیں۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top