ونڈو وسٹا اور ایکس پی کے درمیان

شکاری

محفلین
میرے سسٹم میں ونڈو وسٹا انسٹال ہے۔ پہلے میں ایک تھیم استعمال کرتا تھا وہ بالکل وسٹا والی تھی۔ لیکن اس بار جب میں نے اسے انسٹآل کیا تو میرا آپریٹنگ سسٹم نہ ایکس پی رہا اور نہ ہی وسٹا اس کو ان انسٹال بھی کرکے دیکھے لیا ہے لیکن کوئی فرق نہیں پڑا اس کا حل بتائیں۔

دوسرا مسلئہ یہ ہے کہ میرے سسٹم کی رن کا آپشن کام نہیں کررہا اس کا حل بتائیں۔

نوٹ: یہ سب کسی وائرس کا کیا دھرا نہیں ہے۔ یہ کوئی اور مسلئہ ہے۔ ماہرین حل بتائیں۔
 

محمدصابر

محفلین
مجھے آج اپنی ونڈوز ایکس پی میں ایک وائرس کے حملے کا سامنا ہے۔ جس کی وجہ سے "رن" آپشن بند ہے۔ "ٹاسک مینیجر" بند ہے۔ "رجسٹری ایڈیٹر" بند ہے۔ "سسٹم ری سٹور" بند ہے۔ "کنٹرول پینل" بند ہے۔ "کمانڈ پرامپٹ" بند ہے۔ کسی اینٹی وائرس نے تاحال اس کو سکین نہیں کیا ہے۔ My Computer کا نام بدل کا کسی Ahsan کے نام ہو چکا ہے۔ Recycle Bin جناب بش کے نام ہو چکا ہے۔ Network Neigbourhoodبھی انہی احسن کے نام ہوچکا ہے۔ کوئی راستہ یاد نہیں آرہا کہ اس کو پکڑا جا سکے۔
 

arifkarim

معطل
مجھے آج اپنی ونڈوز ایکس پی میں ایک وائرس کے حملے کا سامنا ہے۔ جس کی وجہ سے "رن" آپشن بند ہے۔ "ٹاسک مینیجر" بند ہے۔ "رجسٹری ایڈیٹر" بند ہے۔ "سسٹم ری سٹور" بند ہے۔ "کنٹرول پینل" بند ہے۔ "کمانڈ پرامپٹ" بند ہے۔ کسی اینٹی وائرس نے تاحال اس کو سکین نہیں کیا ہے۔ my computer کا نام بدل کا کسی ahsan کے نام ہو چکا ہے۔ recycle bin جناب بش کے نام ہو چکا ہے۔ network neigbourhoodبھی انہی احسن کے نام ہوچکا ہے۔ کوئی راستہ یاد نہیں آرہا کہ اس کو پکڑا جا سکے۔

کہا تھا نہ کہ بہترین اینٹی وائرس انسٹال کر لیں۔ اب مانیٹر کے سامنے بیٹھ کر موجاں کریں!
 

محمدصابر

محفلین
کہا تھا نہ کہ بہترین اینٹی وائرس انسٹال کر لیں۔ اب مانیٹر کے سامنے بیٹھ کر موجاں کریں!

میں عموما ونڈوز والی پارٹیشن پر کوئی اہم ڈاکومنٹ نہیں رکھتا۔ اس لئے مجھے ونڈوز دوبارہ انسٹال کرنے میں کوئی ہچکچاہٹ نہیں‌ہوتی۔ ویسے میں پہلے ہی موجاں‌کر رہا ہوں۔ :)
 

شکاری

محفلین
ضروری چیزیں تو میں بھی کسی دوسرے پارٹیشن میں‌رکھتا ہوں لیکن پھر بھی مجھے ونڈو انسٹال کرتے ہوئے شدید اُلجھن ہوتی ہے۔ خاص طور پر ونڈو کے بعد کے سافٹ وئیر مثلا رئیل پلیئر، کوڈک، ایم ایس آفس اور اس طرح کا بہت کچھ۔ ۔ ۔
 

شکاری

محفلین
امیج والی کہانی میں نے کسی اور دھاگے میں بھی سنی میرا مطلب پڑھی تھی۔ اس پر تفصیل سے روشنی ڈالیں تاکہ ہم بھی اس سے فائدہ اُٹھا سکیں۔
 
Top