قمراحمد
محفلین
قمر بھائی ذرا power play پر تھوڑی سی روشنی ڈالیں، یہ کیا ہوتا ہے؟
پاور پلے کا قانون ون ڈے کرکٹ میں رائیج ہے۔ پاور پلے 20 اوورز پر مشتمل ہوتا ہے۔ 2007 سے پہلے تک یہ 15 اوورز پر مشتمل ہوتا تھا۔
اب 20 اوورز کا پارو پلے اس طرح سے ہوتا ہے
پہلا پاور پلے:-
اننگز کے پہلے 10 اوورز جس میں فلیڈنگ کپتان صرف دو فلیڈر 30 گزز کے دائرے سے باہر رکھ سکتا ہے اور ساتھ دو فلیڈر بیسٹمین کے 15 گزز قریب کیچنگ پوزیشن میں رکھنا لازمی ہوتے ہیں۔ یہ اوورز نمبر 1 سے 10 تک ہوتا ہے۔ یہ پاور پلے ہر 50 اوورز کی اننگر کے آغاز پر بیٹنگ ٹیم کو خودبخود ملتا ہے۔
دوسرا پاور پلے:-
دوسرا 5 اووز کا پاور پلے فلیڈنگ کپتان کی مرضی پر ہوتا ہے کے وہ کب یہ 5 اوورز کا پاور پلے لیتا ہے ۔ اس میں فلیڈنگ کپتان 3 فلیڈر 30 گزز کے دائرے سے باہر رکھ سکتا ہے۔ اور دو فلیڈر بیسٹمین کے 15 گزز قریب کیچنگ پوزیشن میں رکھنا لازمی نہیں ہوتا۔ زیادہ تر فلیڈنگ کپتان اس کو اوور نمبر 11 سے 15 تک استعمال کرتا ہے۔
تیسرا پاور پلے:-
آخری یعنی 5 اوورز کا پاور پلے بیٹنگ کپتان کی مرضی پر ہوتا ہے کے وہ کب اس کو استعمال کرتا ہے۔ یہ پاور پلے عام طور پر وکٹ پر موجود بیسٹمین استعمال کرتے نظر آتے ہیں۔ اس میں فلیڈنگ کپتان 3 فلیڈر 30 گزز کے دائرے سے باہر رکھ سکتا ہے۔ اور دو فلیڈر بیسٹمین کے 15 گزز قریب کیچنگ پوزیشن میں رکھنا لازمی نہیں ہوتا۔ زیادہ طرح بیٹنگ ٹیمیں اس کو اننگز کے آخری اوورز میں استعمال کرتیں ہیں۔ جس طرح آج پاکستان نے اوور نمبر 46 سے 50 تک اس پاور پلے کو لیا تھا۔ اور بھارت نے اوور نمبر 42 سے 46 تک تیسرا پاور پلے لیا تھا۔