ون ڈے سیریز

شمشاد

لائبریرین
آج انڈیا اور بنگلہ دیش کی ون ڈے سیریز شروع ہوئی ہے۔

پہلا میچ آج ڈھاکہ میں کھیلا جا رہا ہے۔ میچ 47 اوورز کا ہے۔

بنگلہ دیش نے پہلے کھیلتے ہوئے 47 اوور میں 7 کھلاڑی آؤٹ پر 250 سکور کیا تھا۔

انڈیا کے 23 اوور میں 4 آؤٹ پر 120 سکور ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
انڈیا 42 اوور 220 سکور آؤٹ پانچ ہی ہیں۔

جیتنے کے لیے 31 سکور چاہیے 5 اوور میں

دھونی کامیاب کھلاڑی ہے جو 79 کے سکور پر کھیل رہا ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
اور آخر کار دھونی نے بنگلہ دیش کی ٹیم کو دھو ڈالا۔

انڈیا 5 وکٹوں سے جیت گیا۔
ابھی پورا ایک اوور باقی تھا۔

دھونی 93 اور کارتک 58، اچھی جوڑی رہی اور ذمہ داری سے کھیلتے ہوئے ہارا ہوا میچ جیت گئے۔

اعجاز بھائی آپ کو بہت مبارک ہو۔
 

الف عین

لائبریرین
شکریہ شمشاد، ٹیم تو زبردست ہی ہے لیکن کبھی موقعے کا فائدہ نہیں اٹھا پاتی۔ پاکستان کے ساتھ بھی یہی مسئلہ ہے، آخر ہیں تو دونوں ایک ہی تھیلی کے چٹے بٹے۔
اور بنگلہ دیش بھی الگ تو نہیں تھا، لیکن ادھر لگ رہا ہے کہ یہ ہند و پاک کی عادتوں سے الگ طریقہ اپنا رہا ہے۔ یہ خوش آئند ہے۔ کاش ہند و پاک بھی اسی طرح کھیلا کریں۔
 

شمشاد

لائبریرین
کچھ بھی کہیں لیکن آج کا میچ دیکھنے کا مزہ آیا۔

پانچ آؤٹ تک تو انڈیا میچ ہار گیا تھا۔ وہ تو دھونی اور کارتھک نے بڑی ذمہ داری سے کھیلا۔ وکٹ بھی بچائی اور سکور بھی بڑھایا۔

لیکن اس میں کوئی شک نہیں رہا کہ بنگلہ دیش کی ٹیم اب پہلے جیسی نہیں رہی۔
 

شمشاد

لائبریرین
آج بھارت نے ڈھاکہ میں پہلے کھیلتے ہوئے بنگلہ دیش کے خلاف 49 اوور میں 284 سکور بنائے تھے اور اس کے 8 کھلاڑی آؤٹ ہوئے تھے۔

بنگلہ دیش کے 40 اوور میں 176 سکور اور 6 آؤٹ‌ ہیں۔

میچ 49 اوور کا ہی ہے۔

لگتا ہے بنگلہ دیش آج پھر ہار جائے گا۔
 

شمشاد

لائبریرین
بنگلہ دیش نے مقابلہ تو اچھا کیا لیکن میچ ہار گئے۔

بنگلہ دیش نے 49 اوور میں 238 سکور کیا۔ اور اس کے 9 کھلاڑی ہوئے تھے۔

لگتا ہے بھارت ورلڈ کپ کا بدلہ لے رہا ہے۔
 

ساجداقبال

محفلین
بنگلہ دیش اپنی اوقات میں آگیا ہے۔ :lol: :lol:
ویسے ان کا فاسٹ بولر مشرفی تو پورا بیٹسمین بنتا جارہا ہے۔ کل اُس نے مونگیا کو چار بالوں میں چار چھکے جُڑ دئیے۔ اب اسے کسی ٹیل اینڈر کی کرامت تو نہیں کہا جاسکتا۔ ورلڈ کپ میں بھی اس نے لوئر آرڈر میں اچھی خاصی بیٹنگ کی اور چھکوں کی لسٹ میں ٹاپ ٹین میں بھی تھا شاید۔
 

شمشاد

لائبریرین
میرے خیال میں تو ایسی بات نہیں ہے۔

پہلا میچ قریب قریب جیتا ہوا تھا اور کل والے میچ میں بھی انہوں نے اچھا خاصا سکور کر ہی لیا تھا یہ نہیں کہ 100 کے ارد گرد ہی ڈھیر ہو گئے تھے۔

اس ٹیم نے خاصی ترقی کی ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
آج کا تیسرا اور آخری میچ بارش کی نذر ہو گیا۔

بھارت 0-2 سے سیریز جیت گیا۔
 

شمشاد

لائبریرین
آج سے پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تین میچوں کی سیریز دوبئی میں شروع ہو گئی ہے۔

سری لنکا ورلڈ کپ کے فائنل میں ہارا ہوا ہے جبکہ پاکستان نئے ولولے اور نئی قیادت کے ساتھ میدان میں۔

سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے۔ میچ شروع ہو چکا ہے۔
 
Top