ووٹر فہرستوں کی آؤٹ سورسنگ اور اوپن پیڈ

ساجداقبال

محفلین
پہلے یہ دو خبریں:
پاکستان کے انتخابی کمیشن نے ووٹروں کی فہرست جیسی اہم سرکاری دستاویزات کو حفاظت کی خاطر بیرون ملک رکھنے کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ معمول کا طریقۂ کار ہے۔

الیکشن کمیشن کے سیکٹری کنور دلشاد نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ برس اکتیس اکتوبر کو ایک ٹینڈر کی منظوری کے بعد کینیڈا کی ایک کمپنی کو یہ ذمہ داری سونپی گئی ہے۔
مکمل خبر
It must be mentioned that the list containing the 80 Million names of all Pakistanis eligible to vote generally does carry all our sensitive and personal information, ranging from our names, ages, home addresses, parental information and most importantly our ID Card number, if not anything else, simply said enough information to be a security risk.​
مکمل تحریر یہاں
کیا آپ کو پتہ ہے کہ الیکشن کمیشن کے تلاش والے صفحہ پر نبیل بھائی کا اوپن پیڈ استعمال ہو رہا ہے؟ اوپن پیڈ ہے تو اوپن سورس لیکن کیا کمرشل استعمال کیلیے فری ہے؟ نبیل بھائی ہی روشنی ڈال سکتے ہیں۔ :)
 

باسم

محفلین
اپنے لوگ اور پڑوسیوں کے سفیر پکڑ کر باہر بھیج سکتے ہیں تو ووٹر فہرستیں کیا چیز ہیں؟
اوپن پیڈ کا یہ استعمال کمرشل تو شاید نہیں ‌کہلائے گا ؟
نبیل بھائی بارکباد
 

نبیل

تکنیکی معاون
آپ دوستوں کا شکریہ۔
مجھے اوپن پیڈ کے کمرشل یا ذاتی استعمال پر کوئی اعتراض نہیں بلکہ اس کے استعمال کو وسعت ملتے دیکھ کر مجھے خوشی ہوتی ہے۔ لیکن اخلاقی اور اصولی اعتبار سے سورس کوڈ میں میرا نام اور ویب ایڈریس باقی رہنا چاہیے۔ مجھے اس بات کا افسوس ہے کہ ان لوگوں نے سورس کوڈ میں سے کریڈٹ مٹا دیے ہیں۔
 

اظہرالحق

محفلین
جی ہاں بالکل احتجاج کرنا چاہیے ، ہمارے ہاں یہ روایت تو عام ہی ہے کہ دکھ اٹھائے بی فاختہ اور کوے انڈے کھائیں ۔۔ ۔ مگر نبیل کے ویب پیڈ سے کریڈٹ ختم کرنا نہ صرف اخلاقی بلکہ پیشہ ورانہ بدیانتی ہے ۔ ۔

ویسے الیکشن کمیشن ۔ ۔ عوام کی کہاں سنے گا ۔ ۔ ۔ ۔؟؟؟ نبیل اور ہمیں چاہیے کہ ڈائریکٹ مشرف سے بات کریں مگر ۔ ۔ کیسے یہ سوچنا پڑےگا ۔ ۔ تو آئیے سوچتے ہیں اور مشرف کو کہتے ہیں :punga:
 
واقعی میرا خیال ہے کہ ہمیں احتجاج کرنا چاہیے اور بھرپور قسم کا۔

ایک احتجاجی پوسٹ‌ یہاں لکھ کر سب اپنے اپنے بلاگ پر بھی لگائیں اور الیکشن کمیشن والوں کو بھی شکایت بھیجتے ہیں۔
 

قیصرانی

لائبریرین
واقعی میرا خیال ہے کہ ہمیں احتجاج کرنا چاہیے اور بھرپور قسم کا۔

ایک احتجاجی پوسٹ‌ یہاں لکھ کر سب اپنے اپنے بلاگ پر بھی لگائیں اور الیکشن کمیشن والوں کو بھی شکایت بھیجتے ہیں۔

دوست بھائی کی بات ٹھیک ہے کیونکہ ان لوگوں کے کان پر جوں‌ تک تو رینگنی نہیں :( مفت میں اپنا خون جلائیں گے
 
Top