چوتھی سالگرہ ووٹنگ: اردو محفل ایوارڈز 2009

فہیم

لائبریرین
یہ ووٹنگ کتنی خفیہ ہے؟
کیا منتظمین اعلٰی یہ دیکھ سکتے ہیں کہ کس ممبر نے کس کو ووٹ دیا؟
 
کیا یہ جاننا بہت اہم ہے؟

نبیل ویسے فہم کا یہ سوال خاصہ جمہوری ہے، اسکا جواب ضروری ہے، ویسے یہ کوئی کرسی کے لئے تو انتخاب ہو نہیں رہا لیکن اگر مجھے پتہ ہو کہ میری رائے خفیہ نہیں‌بلکہ عام ہے تو شاید اس سے میرے ووٹ ڈالنے کے ذہنی عمل میں تھوڑی ہچکچاہٹ ضرور محسوس ہو گی کیونکہ تمام ہی لوگ دوست ہیں کسی کی دل آزادی ہرگز منظور نہ ہوگی۔
 
محمدصابر

محفلین
مجھے رزلٹ میں کسی بندے کا نام لکھا نظر نہیں آرہا
attachment.php
 
Attachments

  • Image0.jpg
    Image0.jpg
    35 KB · مناظر: 71

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
میں بھی ووٹ کاسٹ کر چکا ہوں اس طرف اپنے نام پر کوئی ووٹ نہیں‌دیا :grin:
پچھلی دفعہ جہاں جہاں اپنا نام تھا وہاں وہاں اپنے نام پر ہی ووٹ کاسٹ کرتا رہا پھر بھی انعام نہیں ملا :grin:
اس دفعہ سوچا کیوں نا انصاف کروں

اور ویسے بھی اس دفعہ مجھے بہت سی جگہ پر رکھا گیا ہے جہاں میرا حق ہی نہیں‌بتا تھا
میرا حق صرف اصلاحِ والی سیکشن میں بنتا تھا پھر بھی بہت شکریہ مجھے شامل کرنے کا یہ میرا انعام ہے

جتنے والے تمام دوستوں کو پہلے ہی میری طرف سے بہ بہت مبارک
 
نبیل

تکنیکی معاون
نبیل ویسے فہم کا یہ سوال خاصہ جمہوری ہے، اسکا جواب ضروری ہے، ویسے یہ کوئی کرسی کے لئے تو انتخاب ہو نہیں رہا لیکن اگر مجھے پتہ ہو کہ میری رائے خفیہ نہیں‌بلکہ عام ہے تو شاید اس سے میرے ووٹ ڈالنے کے ذہنی عمل میں تھوڑی ہچکچاہٹ ضرور محسوس ہو گی کیونکہ تمام ہی لوگ دوست ہیں کسی کی دل آزادی ہرگز منظور نہ ہوگی۔

انیس، جی میں بھی یہی کہنا چاہتا ہوں کہ یہ کسی کرسی کا انتخاب تو ہو نہیں رہا، تو پھر اتنی ہچکچاہٹ کس لیے؟

یعنی کے دیکھ سکتے ہیں:rolleyes:

یہ میں نے نہیں کہا ہے۔ نتائج پر چھلانگ لگانا اچھی بات نہیں ہوتی۔

ایسی ہی رائے شماری گزشتہ سال بھی ہوئی تھی اور اس میں ووٹ ڈالنے والوں کے نام بھی ظاہر نہیں ہوئے تھے۔ مجھے ایسی کسی آپشن کا علم نہیں ہے کہ ووٹ ڈالنے والوں کے نام کیسے دیکھے جا سکتے ہیں۔ اور اگر ایسا ممکن بھی ہو تو میرے خیال میں کسی کو اس سے فرق نہیں پڑنا چاہیے۔
 
فہیم

لائبریرین
جی میں بھی یہی کہنا چاہتا ہوں کہ یہ کسی کرسی کا انتخاب تو ہو نہیں رہا، تو پھر اتنی ہچکچاہٹ کس لیے؟

میرا تو آپ کو معلوم ہی ہے کہ کوئی ہچکچاہٹ نہیں بس کبھی کبھار دماغی میں کچھ رینگ جاتا ہے:grin:

یہ میں نے نہیں کہا ہے۔ نتائج پر چھلانگ لگانا اچھی بات نہیں ہوتی۔

ایسی ہی رائے شماری گزشتہ سال بھی ہوئی تھی اور اس میں ووٹ ڈالنے والوں کے نام بھی ظاہر نہیں ہوئے تھے۔ مجھے ایسی کسی آپشن کا علم نہیں ہے کہ ووٹ ڈالنے والوں کے نام کیسے دیکھے جا سکتے ہیں۔ اور اگر ایسا ممکن بھی ہو تو میرے خیال میں کسی کو اس سے فرق نہیں پڑنا چاہیے۔

ہمممممممممممممم
ویسے یہ اچھی بات ہے کہ ایسا ہے:)
 
نبیل

تکنیکی معاون
ابھی تک تو ووٹنگ کی رفتار تسلی بخش جا رہی ہے۔ میں چاہتا ہوں کہ گزشتہ سال کی طرح اس مرتبہ بھی سو سے زیادہ ووٹس ڈالے جائیں۔
 
Top