جاوید چوہدری صاحب نے کالم میں جن باتوں کا ذکر کیا ان سے ذرہ برابر اختلاف نہیں۔ مجھ سے پوچھ کر لکھتے تو اور بھی بے شمار باتوں کے بارے میں بتاتا۔
کیونکہ مجھے 2003اور 2007کے ا نتخابات کو انتہائی قریب سے دیکھنے کا موقع ملا یا یوں کہہ لیں کہ انتخابی عمل میں شریک ہونےکی عظیم سعادت حاصل ہوئی تھی
۔مکمل بلوچستان (کچھ شہری علاقوں کو چھوڑ کر) اور سندھ میں تو اکثر شہری َ علا ٖقوں میں بھی جس طرح ووٹ ڈالے جاتے ہیں وہ میرے ذاتی مشاہدے میں رہے ہیں۔ دھاندلی کے 'معیار' میں پنجاب اورکے پی کے بھی کسی سے پیچھے نہیں لیکن کیونکہ میرا ذاتی مشاہدہ بلوچستان کے حوالے سے کافی ہے اور انتخابات میں کیا کیا ڈرامے ہوتے ہیں۔ ۔۔۔ الامان الحفیظ۔۔۔
خیر موضوع کے حوالے سے یہی کہوں گا کہ موجودہ سسٹم کے تحت ایک دن چھوڑ آپ 7 دن کیوں نہ ووٹ ڈالوا لیں کوئی بھی دھاندلی کو نہیں روک سکتا