آپ کے خیال میں کس نے موضوع پر بہترین لکھا؟

  • ابوشامل

    Votes: 29 42.6%
  • تعبیر

    Votes: 2 2.9%
  • حجاب

    Votes: 3 4.4%
  • سارہ پاکستان

    Votes: 20 29.4%
  • طلحہ

    Votes: 0 0.0%
  • عمران حسینی

    Votes: 0 0.0%
  • عندلیب

    Votes: 13 19.1%
  • فہیم

    Votes: 1 1.5%
  • گروجی

    Votes: 0 0.0%

  • Total voters
    68
  • رائے شماری کا اختتام ہو چکا ہے۔ .

زین

لائبریرین
اٹھارہ فروری کے عام انتخابات میں دھاندلی کے بہت سے طریقے دیکھیں ، کچھ طریقے سیکھ بھی لیے ہیں‌
 

ابوشامل

محفلین
اب تک کی اطلاعات کے مطابق ابوشامل اور سارہ پاکستان کے درمیان کانٹے کا مقابلہ جاری ہے۔ :lll:
ویسے تو محترمہ ہی جیتیں گی لیکن اگر خدانخواستہ ہم جیتے بھی تو اُن کے حق میں دستبردار ہوجائیں گے کہ موضوع پر رہ کر مضمون لکھنے کا حق دراصل اُنہوں نے ہی ادا کیا ہے۔
 

گرو جی

محفلین
ویسے تو محترمہ ہی جیتیں گی لیکن اگر خدانخواستہ ہم جیتے بھی تو اُن کے حق میں دستبردار ہوجائیں گے کہ موضوع پر رہ کر مضمون لکھنے کا حق دراصل اُنہوں نے ہی ادا کیا ہے۔

اور دلچسپ پیرائے میں بیان بھی کیا ہے حضرت
 
کوئی ساڑھے چار گھنٹے پر محیط تجزیے کے بعد اس حالت میں پہونچا ہوں کہ اپنے ووٹ کے مستحق کا فیصلہ کر سکوں۔
 
ویسے تو محترمہ ہی جیتیں گی لیکن اگر خدانخواستہ ہم جیتے بھی تو اُن کے حق میں دستبردار ہوجائیں گے کہ موضوع پر رہ کر مضمون لکھنے کا حق دراصل اُنہوں نے ہی ادا کیا ہے۔
آپ کی عاجزی اور دریا دلی کمال کی ہے۔:hatoff:
میرے لیے تو اس مقابلے میں حصہ لینا ہی بہت بڑٰی جیت ہے۔:)
پوزیشن کا گماں‌تو تھا۔۔۔ مگر امکاں بلکل نہیں تھا۔۔۔۔۔:grin:
 
بندہ پروری ہے گڑیا ۔ سلامت رہو ۔
وہ حجازی میاں کہاں‌غائب ہیں۔’’ کسی‘‘ کے سر کے سینگ کی طرح
امی حضور کی طبیعت کیسی ہے ۔۔ میرا ذکر ہے تو سلام کہئے گا اور خیریت
دریافت کیجئے گا۔ اور ہاں حجازی کی شکایت کیجئے گا کہ ہمیں ’’گھاس‘‘ نہیں ڈالتے ۔:blush:
امی جاں آپ کی دعا سے بہت بہتر ہیں۔۔۔
آپ کی شکایت سے لگتا ہے کے بھائی جاں‌آپ کو کا فی عزیز رکہتے ہیں ۔۔۔۔۔اور عزیزوں کو بھائی جان گھاس کم ہی ڈالتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔:grin::(:(
 

محمد وارث

لائبریرین
مقابلہ واقعی سخت ہے اور تا دمِ تحریر صرف 37 ووٹ ڈالے گئے ہیں، یعنی ابھی کافی اور ووٹ ڈالے جانے چاہیئں۔ اور تقریباً دو ہفتے کا وقت باقی ہے، مقابلہ اور سخت ہوگا ابھی، دل تھام کے ذرا :)
 

ماوراء

محفلین
ابو شامل اب دو ووٹز سے آگے جا رہے ہیں۔ :d

واقعی 37 تو ابھی کافی کم ہیں۔کم سے کم 50 تو ہونے ہی چاہیں۔
 

محمد وارث

لائبریرین
محفل پر کم و بیش 100 اراکین روزانہ تشریف لاتے ہیں، امید ہے کہ جنہوں نے ابھی تک اپنا ووٹ نہیں ڈالا وہ جلد یہ "فریضہ" سر انجام دے دیں گے :)
 

زیک

مسافر
یہ فریضہ سرانجام دینے کے لئے پہلے تمام مضامین پڑھنے پڑیں گے جس کی ہمیں ابھی تک توفیق نہیں ہوئ۔
 

محمد وارث

لائبریرین
ابھی دو ہفتے باقی ہیں شاید زیک تسلی سے پڑھیں گے، مقابلہ مزید سخت ہو گیا ہے، پہلی پوزیشن فی الحال ٹائی ہو گئی ہے!
 

زین

لائبریرین
السلام علیکم !!
یہ ہے محفل نیوز اور میں ہوں گلابو خان ۔
سب سے پہلے آج کی ہیڈلائنز
عراقی صحافی کی امریکی صدر بش کی جوتوں سے خاطر تواضع
محفل میں میڈیا کے منفی اثرات پر لکھے جانے والےبہترین مضامین کے انتخاب کے لیےووٹنگ جاری

خبروں کی تفصیل بریک کے بعد

-----------
امریکی صدر بش کےلیے عراقی صحافی کا دس نمبری جوتوں کا تحفہ(خبر کی تفصیل ""آج کی‌خبر"" میں‌دیکھیں)
******

اردومحفل میں میڈیا کے منفی اثرات پر لکھے جانے والےبہترین مضامین کے انتخاب کے لیےووٹنگ کا سلسلہ سست رفتاری سے جاری ہے ۔
تازہ ترین (غیر سرکاری )نتائج کے مطابق
ابو شامل کل ووٹوں کے35فیصد یعنی 14 ووٹ کرچکے ہیں اور پہلے نمبر پر ہے۔32.50% ووٹ دہندگان نے سارہ پاکستان (۔۔۔۔۔سارہ پیلن یاد آگئی ۔۔۔۔۔)کے حق میں اپنا ووٹ استعمال کیا۔ تیرہ ووٹوں‌کے ساتھ سارہ دوسرے نمبر پر جبکہ عندلیب 25.00% فیصد یعنی 10 ووٹوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر اورتعبیر 5.00% فیصد یعنی 2 ووٹ حاصل کرکے چوتھے نمبر پر ہیں۔

پہلی تین پوزیشنوں‌پر مقابلہ کافی سخت جارہا ہے ۔
انتخاب میں ووٹرز کی اکثریت کی عدم دلچسپی نظر آرہی ہے ۔

اب تک کےلیے اتنا ہی

مزید اپڈیٹس کےلیے دیکھتے رہیئے محفل نیوز
 
Top