ووٹنگ: ٹیکنالوجی اور ہمارا مستقبل

آپ کے خیال میں موضوع "ٹیکنالوجی اور ہمارا مستقبل" پر بہترین مضمون کس کا ہے؟

  • زیک

    Votes: 20 57.1%
  • سارہ پاکستان

    Votes: 3 8.6%
  • عندلیب

    Votes: 12 34.3%

  • Total voters
    35
  • رائے شماری کا اختتام ہو چکا ہے۔ .

ماوراء

محفلین
14 فروری کو محفل کا تیسرا تحریری مقابلہ منعقد کیا گیا۔ جس کا عنوان "ٹیکنالوجی اور ہمارا مستقبل" تھا۔ بالآخر یہ مقابلہ اپنے اختتام کو پہنچا، لیکن اس مقابلے میں صرف تین لوگوں نے حصہ لیا۔ جن کے درمیان مقابلہ یقیناً سخت ہو گا۔ آپ حصہ لینے والوں کے مضامین نیچے دئیے روابط پر پڑھ سکتے ہیں:
1- زیک : ٹیکنالوجی اور ہمارا مستقبل
سارہ پاکستان : ٹیکنالوجی اور ہمارا مستقبل
عندلیب : ٹیکنالوجی اور ہمارا مستقبل

آپ کو بہترین مضمون کا انتخاب ووٹ دے کر کرنا ہے۔ بہترین مضمون کا انتخاب کرنے والوں سے گزارش ہے کہ ووٹ دینے سے پہلے اس تھریڈ پر ایک نظر ڈال لیں۔
آپ کی آسانی کے لیے یہاں بھی بتاتی چلوں کہ:
- ووٹ دینے سے پہلے اس بات کا یقین کر لیں کہ کیا آپ نے تمام مضامین پڑھ لیے ہیں؟ اور اس کے بعد صحیح حقدار کو ووٹ دے رہے ہیں؟ مزید ذاتی تعلقات کی بنا پر بھی ووٹ دینے سے بھی اجتناب برتیں۔

27 مارچ تک ووٹنگ جاری رہے گی۔ مزید یہ کہ آپ نتائج ووٹنگ ختم ہونے کے بعد دیکھ سکیں گے۔
 

زیک

مسافر
اس دفعہ تو صرف مضمون لکھنے کے لئے کوئ تیار نہ تھا بلکہ ووٹ ڈالنے کو بھی کوئ نہیں مل رہا۔
 

زیک

مسافر
زیک اب تک کتنے لوگوں نے ووٹ دیے ہیں؟

10

یہ چیٹنگ ہے زیک، آپ رزلٹ "لیک آؤٹ" کر کے جنہوں نے ووٹ ڈالنا ان کو بھی بھگا رہے ہیں ;)

مگر رزلٹ تو آؤٹ نہیں ہے۔

میں تو سبھی مضامین میں کوئی قدر مشترک تلاش رہا ہوں۔ :)

وہ نہیں ملنے کی اور اس میں ہرج بھی کوئ نہیں۔
 

نایاب

لائبریرین
السلام علیکم
محترمہ ماورا بہنا
سدا خوش وآباد رہیں آمین
ماشااللہ
اس بار تو لکھنے والی محترم ہستیوں نے معلومات اور آگہی سے بھرپور الفاظ بکھیرے ہیں
اور مشکل کر دیا ہے ووٹ دینا ۔


یہ نقشہ کس چیز کا ہے؟‌
یہ غالبآ کسی قلعے کا ہے شاید کسی مذہبی قلعے کا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

[اس میں کوئی شک نہیں کہ انسانی زندگی کو آسان سے آسان تر بنانے میں ٹیکنالوجی کی روز افزوں ترقی کا بڑا ہاتھ ہے۔ لیکن یہ ہوشربا ترقی و ترویج انسانی زندگی کے مستقبل کے لئے روشن ہے یا تاریک ؟؟

شائد اس سوال کا جواب نہ تو یکسر اثبات میں دیا جا سکے اور نہ ہی ایکدم نفی میں !

وہی موبائل جو لمحہ بھر میں سات سمندر پار کے رشتہ دار سے ہمارا ربط کرا دے ، اگر ڈرائیونگ کے دوران استعمال ہو تو جان کے خطرے کی نشانی بن جائے۔ یا کسی بھری محفل میں استعمال کریں تو حاضرین سے لاتعلق اور خود کے غیراخلاق ہونے کا ثبوت دیں۔ !!


[ٹیکنالوجی اور انسان کا چولی دامن کا ساتھ ہے۔ کچھ لوگوں کا تو کہنا ہے کہ یہ ٹیکنالوجی ہی ہے جو ہمیں جانوروں سے ممیز کرتی ہے۔ اگرچہ کچھ جانور بھی محدود طور پر اوزار کا استعمال کرتے ہیں مگر انسان اوزار ایجاد کرنے اور مختلف ٹکنیکس استعمال کرنے میں ایک علیحدہ ہی کلاس میں ہے۔ اس کا آغاز لاکھوں سال پہلے ہومو ایریکٹس کے پتھر کے اوزار بنانے سے ہوتا ہے۔ مختلف ماہرِ عمرانیات و آنتھروپالوجی ٹیکنالوجی کی تاریخ کو مختلف طریقوں سے تقسیم کرتے ہیں۔ ماضی کی اہم ٹیکنالوجی میں پتھر کے اوزار (25 لاکھ سال پہلے)، آگ کا استعمال(شاید 10 سے 15 لاکھ سال پہلے)، کپڑے (ایک لاکھ سال پہلے)، جانوروں کو پالتو بنانا (15 ہزار سال پہلے)، زراعت (10 ہزار سال پہلے)، تانبا، کانسی اور پھر لوہے کا استعمال، پہیہ (6 ہزار سال پہلے)، لکھائ (6 ہزار سال پہلے) وغیرہ ہیں۔ ۔

تو اب ووٹ کسے دوں ؟
ویسے تو پاکستانی ہوں اور ووٹ بیچ بھی دیتا ہوں ۔
محترم زیک جی کی تحریر معلومات سے بھرپور ہے ۔
تو محترمہ عندلیب بہنا کی تحریر آگہی سے ۔
اور محترمہ سارہ بہنا کی تحریر کچھ تشنگی کا سبب تو ہے لیکن سب سے آخری جملہ تو اپنی جگہ اک مکمل مضمون ہے ۔
تو ووٹ کس کو دوں ؟
قرعہ اندازی ہی کر لیتا ہوں ۔
کیسا رہے گا ؟
سدا سجی رہے یہ محفل اردو آمین
نایاب
 

آبی ٹوکول

محفلین
سب نے بہت ہی عمدہ لکھا واقعی کسی ایک چننا مشکل ترین تھا مگر عنوان کی مناسبت کہ اعتبار سے میں نے اپنی سمجھ کہ مطابق اس مضمون کو ووٹ دیا کہ جس میں ٹیکنالوجی ۔مستقبل اور ہم تینوں ہی کا ذکر ملا ۔ ۔ ۔
 

ماوراء

محفلین
نایاب، وعلیکم السلام،

مضامین ایک بار پھر پڑھیں۔۔ اور پھر جو آپ کو بہترین لگے، اسی کو ووٹ دے دیں۔
 
کم از کم ایک مضمون ایسا تھا جسے میری کج فہمی نے موضوع سے خارج گردانا اور اور عنوان کو محض پیوند کاری تصور کیا۔ باقی کے دو مضامین کے بارے میں فیصلہ کرتے کرتے پسینے چھوٹ گئے۔ خیر ووٹ کے بنٹوارے کی صورت ہوتی تو شاید 45 فیصد اور 55 فیصد پر بات بن پاتی۔
 
جناب میں نے اس مقابلے کے لیے لکھا ہی نہیں‌تو پھر بھلا یہ آُ پ سب کو عنوان کے مطابق کیوں لگتا؟؟؟؟؟؟:grin::grin::grin
یہ تو میں نے اپنے بلاگ پر کچھ عرصۃ قبل لکھا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔اب دیکھیں نہ اگر میں‌اسے یہاں پوسٹ‌نہ کرتی تو تیسری پوزشن تو خآلی ہی رہتی نہ:grin:
ماورا مقابلے کا انعقاد کرنے کا بہت شکریہ خاص طور پر نئے لکھنے والوں کے لیے یہ بہت اچھا مواقع ہے جو آپ انہیں فراہم کرتیں ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔مگر حصۃ لینے میں‌ لوگ ہچکچاہٹ کا شکا ر کیوں ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔
شاید ایک وجہ یہ بھی ہو کہ موضؤعاتی نثر میں کچھ وقت درکار ہوتا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔جو نکالنا ذرا مشکل ہوجاتا ہو۔۔۔۔
ایک تجویز ہے کہ کیوں نی اگلی بار طرحی قسم کا شاعری کا مقابلہ رکھا جائے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اور اس میں‌مخٹلف کیٹیگریز بھی ہوں‌ایک تو منجھے ہوئے شعرا کی اور دوسرا شاعری سے نابلد نئے شاعرون کی ۔۔۔۔۔۔۔۔میرا خٰیال ہے زیادہ لوگ حصۃ لیں گے۔۔۔۔۔۔۔۔
زیک اورعندلیب کے مضآمین واقعی لاجواب اور محنت سے لکھے گئے ہیں ۔۔کسی ایک کا انتخاب کرنا واقعی مشکل ہے سو میرا ووٹ ۔۔آدھا آدھا:grin:
 

زیک

مسافر
محفل کا پلگ‌ان سسٹم ڈاؤن ہونے کی وجہ سے اب ووٹنگ کے موجودہ نتائج خفیہ نہیں رہے۔ البتہ کس نے کس کو ووٹ دیا وہ خفیہ ہی ہے۔
 

زیک

مسافر
کم از کم ایک مضمون ایسا تھا جسے میری کج فہمی نے موضوع سے خارج گردانا اور اور عنوان کو محض پیوند کاری تصور کیا۔ باقی کے دو مضامین کے بارے میں فیصلہ کرتے کرتے پسینے چھوٹ گئے۔ خیر ووٹ کے بنٹوارے کی صورت ہوتی تو شاید 45 فیصد اور 55 فیصد پر بات بن پاتی۔

اتنا بھی مشکل نہیں اندازہ لگانا کہ آپ کی 1،2،3 کی کیا ترتیب رہی ہو گی۔ ;):rolleyes:
 

تیشہ

محفلین
chips.gif
 
Top