ووٹ دینے کے لئے کیا کیا نکات مدنظر رکھنے چاہئیں؟

راشد احمد

محفلین
ویسے میرا خیال ہے کہ ووٹ اُس پارٹی کو دینا چاہیے جو نظریاتی اساس پر سیاست کرے ۔ اور اس کی سیاست کا محور طبقاتی یا نظریہ ضرورت ہرگز نہ ہو۔ پاکستان میں ایسی جماعتیں کتنی ہیں سب کو ہی پتہ ہے۔
نظریاتی اساس سے کیا مراد ہے؟
مسلم لیگ کی نظریاتی اساس دو قومی نظریہ ہے لیکن یہاں تو الف سے ی تک مسلم لیگیں ہیں۔
مسلم لیگ ن جو سب سے بڑی مسلم لیگ ہے لیکن اس کا قائد یہ کہتا ہے کہ بھارت اور پاکستان کا کلچر ایک ہے صرف درمیان میں ایک لکیر ہے، جس رب کو بھارتی پوجتے ہیں اسی کو ہم بھی پوجتے ہیں۔ سچ پوچھیں تو پارٹی لیڈروں کو بھی نہیں پتہ کہ ان کی نظریاتی اساس کیا ہے؟
پیپلزپارٹی ہر وقت یہی کہتی ہے کہ ہم بھٹو کے فلسفے پر کاربند ہیں۔ کوئی ان سے پوچھے تو سہی کہ بھٹو کا فلسفہ کیا تھا؟ کیا نیشنلائزیشن فلسفہ تھا جس نے انڈسٹری کو تباہ کیا ؟
ق لیگ کا نظریہ کیا ہے؟ بقول چوہدری شجاعت مٹی پاؤ؟
ایم کیوایم کا نظریہ جاگیرداری نظام کا خاتمہ ہے لیکن بیٹھی جاگیرداروں کے ساتھ ہوتی ہے؟
 
Top