لو جی جمہوریت کی بقا اور تسلسل کیلیے خاکسار کا بھی حصہ شامل ہو گیا۔۔۔۔۔۔
کیونکہ اپنی ' نکی جئی' عمر میں ہم مبلغ دو (نصف جس کا ایک ہووے ہے) الیکشن بھگتا چکے ہیں ۔۔۔۔۔
مگر حیرت اس بات پہ ہے کہ 2013 میں ہم نے جس امیدوار کو ووٹ دیا وہ ہار گیا۔۔۔۔۔۔۔ نجانے ان دو اڑھائی سالوں میں میرے ووٹ میں کیا کرشمہ پیدا ہو گیا کہ اب جسے ووٹ دیا وہ جیت گیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ہے نا مزے کی بات۔۔۔؟
 
تجمل حسین

محفلین

میری مزے کی بات کہ اس بار الیکشن کے موقع پر میں نے اپنی زندگی میں پہلی بار ووٹنگ ہوتے دیکھی۔ پہلی بار پولنگ سٹیشن گیا اور پہلی بار دیکھا کہ ووٹ کیسے ڈالتے ہیں۔ :)
ہے نا مزے کی بات۔۔۔۔
اس سے بھی مزے کی بات یہ ہے کہ اس سب کے باوجود ووٹ اس سال بھی نہیں دیا۔۔ :)
 
ہاہا

ہاہاہاہاہاہاہا
ووٹ کیوں نئیں دیا
 
تجمل حسین

محفلین
ہاہا

ہاہاہاہاہاہاہا
ووٹ کیوں نئیں دیا
کیونکہ میرا ووٹ ہماری موجودہ رہائش سے کئی کلومیٹر دور اس گاؤں میں بنایا گیا تھا جہاں کسی دور میں میرے دادا حضور رہا کرتے تھے۔ یہ غالباََ میری پیدائش سے بھی 5 سال پہلے یا اس سے زیادہ کا وقت تھا۔ اور میں نے ابھی تک وہ گاؤں نہیں دیکھا کیونکہ میری پیدائش سے پہلے ہی دادا لوگ وہاں سے ساہیوال آگئے تھے اور پھر کبھی ادھر جانا ہی نہیں ہوا۔ یوں میں ووٹ نہ دے سکا جس کا مجھے افسوس بھی ہے اور خوشی بھی۔۔۔۔ :)
 
حسیب

آپ کا شناختی کارڈ پہ مستقل پتہ گاؤں کا ہے؟
 
تجمل حسین

محفلین
آپ کا شناختی کارڈ پہ مستقل پتہ گاؤں کا ہے؟
جی۔۔۔
میں جب شناختی کارڈ بنوانے گیا تو میں ڈیٹا انٹری کرنے والے سے کہا بھی کہ بھائی اب تو ہمیں اِدھر رہتے ہوئے بھی 18 سال سے اوپر ہوگئے ہیں۔ اس لیے مستقل پتہ بھی یہی لکھ دو جو عارضی ہے لیکن اس نے کہا یہ ہو ہی نہیں سکتا پہلے اپنے والد یا والدہ کا شناختی کارڈ اِدھر کا بنواؤ تب یہ ٹھیک ہوگا۔ :(
ایک اور مزے کی بات میری بڑی بہن کے شناختی کارڈ پر مستقل پتہ خود بخود ہی ہماری موجودہ رہائش کے ساتھ والے گاؤں کا لکھ دیا :)
اسے دوبارہ درست کرکے بھی فارم جمع کروایا لیکن جب شناختی کارڈ بن کر آیا تو وہی پتہ ساتھ والے گاؤں کا پتہ ہی درج تھا :)
 
زیک

مسافر
کیونکہ میرا ووٹ ہماری موجودہ رہائش سے کئی کلومیٹر دور اس گاؤں میں بنایا گیا تھا جہاں کسی دور میں میرے دادا حضور رہا کرتے تھے۔ یہ غالباََ میری پیدائش سے بھی 5 سال پہلے یا اس سے زیادہ کا وقت تھا۔ اور میں نے ابھی تک وہ گاؤں نہیں دیکھا کیونکہ میری پیدائش سے پہلے ہی دادا لوگ وہاں سے ساہیوال آگئے تھے اور پھر کبھی ادھر جانا ہی نہیں ہوا۔ یوں میں ووٹ نہ دے سکا جس کا مجھے افسوس بھی ہے اور خوشی بھی۔۔۔۔ :)
آپ کا ووٹ آپ کی پیدائش سے پہلے ہی بن گیا تھا؟
 
Top