وِش لسٹ

دوست

محفلین
کہنے کو تو ہم ناظم ہیں‌اس علاقے کے پر ہماری غیر حاضری سے لگتا ہے ہمارے دفتر کا حال اس سکول جیسا ہوگا جس میں‌پنڈ کا چوہدری اپنی بھینسیں بندھواتا ہے۔
خیر ہم نے بھی شرم فرما ہی لی اور جی کڑا کر آہی گئے۔ آج کل لائبریری کی طرف توجہ کم ہوئی ہے۔
تاہم اچھی بات ہے دوست اس کی طرف متوجہ ہورہے ہیں امید ہے جلد ہی کوئی خوشخبری سننے کو ملے گی۔
اللہ ہمارا حامی‌وناصر ہو۔
 

رضوان

محفلین
نبیل بھائی اور شگفتھ بہن آب گم پر میں اور محب صاحب ہاتھھ صاف کر رہے ھیں- آپ لوگ اپنے شایان شان کام جاری رکھیے-
مجھے یہاں اسلام آباد میں DSL کنکشن کا مسئلہ درپیش ھے کیوں کہ ڈاون لوڈ کرنے کی حد ہے جو بہت کم دکھتی ہے۔
کوئی ساتھی انپیج ٹو یونی کوڈ کنورٹر بھیج دے تو بہت مشکور ہوں گا
 
سیدہ شگفتہ نے کہا:
نبیل بھائی ،

لیجئیے کام شروع ، میں نے ابتدائی طور پر چند موضوع لے کر آغاز کر دیا ہے محب علوی نے تو فرد جرم بھی عائد کردی کہ مناسب جگہ پر جایا جائے :) لللہ کوئی پلاٹ یا قطعہ اراضی عنایت کریں یہاں پر :) میں نے فہرست میں جو موضوعات اور نام دئیے ہیں آپ سب فورم سیٹ کر دیں تو میں تھوڑا تھوڑا وقت نکال کر کچھ نہ کچھ لکھتی رہوں گی اگر فہرست واضح نہیں تو بتائیں ۔ کسی خاص نظر سے یہ فہرست نہیں بنائی صرف اردو کو مدنظر رکھا ہے ۔

لیں جی میں فرد جرم واپس لیتا ہوں اور اس مقدمہ میں آپ کو بری کیا جاتا ہے اور فرد جرم نبیل پر عائد کی جاتی ہے
 
سیدہ شگفتہ نے کہا:
نبیل نے کہا:
اعجاز اختر صاحب۔ یہ بات رضوان بھی کہہ چکے ہیں لیکن میرے خیال میں اس کام میں ترتیب کا خیال رکھنا غیر ضروری ہے۔ رضوان نے آب گم کا تصویری عکس تیار کرنے کی بات کی ہے۔ میں نے بھی یہی کرنے کا سوچا تھا۔ میں اس کام کی تقسیم کے سلسلے میں جلد اپنی گزارشات پیش کروں گا۔ میرے خیال میں اگر ایک کتاب پر بھی ہمارا مشترکہ کام کا تجربہ کامیاب ہوتا ہے تو یہ انشاءاللہ آئندہ کامیابیوں کا دروازہ کھول دے گا۔


نبیل بھائی ،
یہ آبِ گم کہاں گم ہو گئی اور میرے شیئرز بھی تھے کہ نہیں اس تقسیم میں 8)

سیدہ آب گم قطعاّ گم نہیں ہوئی بلکہ میں اور رضوان صاحب اس پر تندہی سے کام کر رہے ہیں۔ ویسے اس کے کام کی تقسیم کے لیے نبیل ہم سب کو پیغام بھیج دیں گے۔
 

رضوان

محفلین
محب صاحب، اگلا باب یعنی ‘‘حویلی‘‘ بھی عکسبند ہو چکا ھے، جلد ھی روانھ کر دوں گا
 

رضوان

محفلین
کوئی ناکامی سی ناکامی ہے
کتاب کو دیکھ کر سنگ یاد آیا
آپ تو میدان مار جائیں گے یہاں اب کچھ روانی پیدا ھوئی ہے الفاظ سے شناسائی میں کافی وقت لگ رھا ہے امید ہے آپ کا ھاتھ بٹا تا رھوں گا۔
نِٹ کافی مسائل دے رھا ہے بہرحال کام چل رھا ھے ھنس نہیں تو خر کی چال!
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
السلام علیکم

نبیل بھائی ، وقتِ اعتراف ہے آج سے ٹھیک ایک سال پہلے آپ کے مسائل میں اضافہ پر کمر باندھی تھی سو ایک سال مکمل ہوا۔ اس موقع پر میں کچھ تفصیل سے لکھنا چاہتی تھی لیکن بوجوہ صرف یہ چند سطور سے زائد نہیں لکھ پاؤں گی۔ مجھے یاد ہے جب میں وش لسٹ لکھنے بیٹھی تھی بس ایک چھوٹی سی امید کے سہارے اور آج اتنے بہت سے نام لائبریری میں موجود ہیں سب ایک ساتھ جن کی وجہ سے یہ سب سفر طے کرنا ممکن ہوسکا۔ میں سب اراکین کا فرداً فرداَ شکریہ ادا کرنا چاہوں گی۔۔۔ صرف خالی شکریہ ہی نہیں بلکہ یہ سب نام حقدار ہیں کہ خالی شکریہ سے بڑھ کر ہم لائبریری کی پہلی سالگرہ منائیں اور سب اراکین کی کاوشیں اور کوششیں پیش منظر پر لائی جاسکیں۔۔۔اور اب مزید نئے خواب سوجھیں گے مجھے :)

وش لسٹ کے بعد اس سفر میں ایک ماہ سے بھی کم وقت میں ہم نے اردو ڈیجیٹل لائبریری کے لئے پہلی تین کتب مکمل برقا لی تھیں اور یہ تینوں کتب گزشتہ فروری میں مکمل ہوئی تھیں۔ کیا یہ ممکن ہے کہ اسی تاریخ کو ہم پہلی سالگرہ منا سکیں !

نبیل بھائی بعد از اعتراف یہ کہ سال ختم ہوگیا ہے اور اب نیا کنٹریکٹ یعنی اب آپ مزید نئی زحمتوں کا سامنا کرنے کے لئے تیار ہوجائیں :)

اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں
 
اس دھاگے کو کھولا تو سب سے پہلے رضوان کے پیغام پر نظر پڑی کہ ‘ حویلی ‘ لکھ رہا ہوں۔ میں سمجھا کہ رضوان نے شاید جوش میں آ کر پھر آب گم شروع کر دی ہے مگر ذرا نیچے دیکھا تو اپنا پیغام بھی نظر آیا کہ میں بھی کچھ لکھ رہا ہوں۔

ہائے وہ بھی کیا وقت تھا کہ میں اور رضوان خود بھی لکھا کرتے تھے اور ایک دوسرے کو صاحب صاحب کہہ کر انتہائی ادب و مروت کا مظاہرہ بھی کیا کرتے تھے۔

لائبریری کی سالگرہ اچھا خیال ہے ۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،

میری اس تھریڈ پر ابھی نظر پڑی ہے۔ الحمداللہ آپ دوستوں نے اس پراجیکٹ‌ کو ‌ترقی کی بہت سی منزلیں طے کرائی ہیں۔

شگفتہ بہن، لائبریری پراجیکٹ مجھے بے حد عزیز ہے۔ میں آپ کی تجاویز کے لیے منتظر ہوں اور میرے ذہن میں خود اس کے لیے کئی آئیڈیاز ہیں۔

والسلام
 
Top