وڈیومیں اردو سب ٹائٹلز ایمبیڈ کرنا

عمار ابنِ ضیاء بھائی کے کام سے متاثر ہو کرمیں نے بھی ایک گانے کی وڈیو کے اردو سب ٹائٹلزبنائے ہیں. مگر میں چاہیتا ہوں کہ وڈیومیں اردو سب ٹائٹلز ایمبیڈ ہو جائیں تاکہ کسی کو بھی ہارڈکوڈڈ ویڈیو دینے میں آسانی ہو جائے.

یہ کام کس طرح پوگا کوئی میری مدد کرے گا.
 
arifkarim

معطل

اس ٹول کی مدد سے:
http://blog.aegisub.net/
یہ مفت ہے اور ہارڈ انکوڈ بھی کرتا ہے۔ یونیکوڈ ۸ کی اسپورٹ موجود ہے!
 
ijaz1976

محفلین
میرا سوال ہے کہ ایڈاب پریمیئر میں ویڈیوز کے اوپر اردو کے نام یا ٹیگز کیسے دئیے جاتے ہیں جیسے کہ اکثر نیوز ٹی وی چینلز پر نیوز بھی آرہی ہوتی ہیں اور نیچے پٹی بھی چل رہی ہوتی ہے اردو میں لکھی ہوئی؟؟؟
 
اظفر

محفلین
نہیں عارف
کیمٹیزیا میں بہت کچھ ہے۔ بس اس کو استعمال کرنا آنا چاہیے ۔ لیکن آپ کو ایک زیادہ مزے کی بات بتاتا ہوں‌
اردو سب ٹائیٹل اگر پکے ایمبیڈ کرنے ہیں تو ونڈوز کا مووی میکر بھی یہ کام کر دیتا ہے ۔ میں نے اس سے ایک بات یہ کام لیا تھا ۔ خانہ کعبہ کی تعمیر کی وڈیو پر اردو سب ٹائیٹل اسی طرح لگائے تھے ۔
 
arifkarim

معطل
یار مووی میکر تو بچوں والا پروگرام ہے۔ میں اصل ایڈیٹنگ کی بات کر رہا تھا۔ جسمیں‌ذرا پروفیشنل قسم کا کام ہوتا ہو۔
 
Top