وکیپیڈیا سافٹ وئیر کا استعمال۔۔۔۔

ابنِ آدم

محفلین
اسلام و علیکم

کچھ عرصہ قبل میں جب اردو وکی ڈاٹ آرگ ویب سائٹ کے بارے میں نبیل بھائی سے مدد حاصل کرنے کے لئے پوسٹ لکھ رہا تھا تو ایک دوست نے فرمائش کی تھی کہ چونکہ وکی بذاتِ خود ایک بظاہر پیچیدہ سافٹ وئیر معلوم ہوتا ہے اسلئے کیا ہی اچھا ہو اگر میں اس سلسلے میں دوسروں کو وکی کے استعمال کے طریق کے بارے میں بتاؤں

مگر چونکہ میں خودابھی وکی پیڈیا کو سیکھ رہا تھا اسلئے کچھ زیادہ کہہ نہیں پایا مگر اس دوران جن جن ذرائع سے میں نے وکی کے عام استعمال ہونے والے فیچرز کے بارے میں سیکھا ہے ان کا رابطہ درج ذیل میں دے رہا ہوں امید ہے کہ پسندآئیگا

ساتھ ساتھ یہ بھی بتا چلوں کہ اردو وکی ڈاٹ آرگ پہ استعمال ہونے والا نبیل بھائی کا اردو وکی سافٹ فی الوقت تکنیکی مسئلہ کی وجہ سے اپنی ترقی و ترویج سے رکا ہوا ہے جسیے ہی نبیل بھائی اپنے وکی کو ٹھیک کر کے ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے مہیا کریں گے، میں اس پہ معاونت کے سیکشن میں کوشش کر کے وکی کے استعمال کے آسان اسباق شامل کردوں گا۔

تب تک آپ مندرجہ ذیل روابط ملا حظہ کیجئے ان سے آپ کو وکی کو استعمال کرنے کے بارے میں اندازہ ہو جائیگا۔

وکی ویڈیوز:

http://sikhiwiki.org/index.php/Help:Tutorials

مزید لنکس میں ساتھ ساتھ مہیا کرتارہوں گا۔
 

ابنِ آدم

محفلین
شکریہ قیصرانی، اصل میں وکی سافٹ وئیر بذاتِ خود بہت دلچسپ اور مزیدار قسم کا سا سافٹ وئیر ہے میں نے اس کے انگلش ورزژن کو اپنی دوسری ویب سائٹس پہ شروع کیا ہے وہاں کے ممبرز کو یہ بہت پسند آیا ہے۔

اوپر والے رابطے کی ویب سائٹ کے ویب ماسٹر نے خود مجھے اپنی وکی ویب سائیٹ سے کوئی بھی مواداستعمال کرنے کی نہ صرف اجازت بلکہ مدد کی بھی آفر کر رکھی ہے کچھ تو وکی میں نے ان کی ویڈیوز سے سیکھا ہے اور کچھ دوسری جگہوں سے۔

میں تو خود ابھی طفِل مکتب ہوں، آگے چل کے میں کوشش کروں گا کہ اردو زبان میں ایک باقاعدہ اوپر والے لنک کی طرز پہ یا کسی اور ڈھنگ سے فلیش مووی میں ہی معاونت کا سیکشن شامل کردوں تاکہ نئے آنے والے کم سے کم وقت میں اردو وکی کا استعمال سیکھ کے اردو وکی کو سمجھ سکیں اور اس میں اپنی طرف سے کوئی بھی چھوٹا بڑا اضافہ کر تے رہیں۔ آخر کو تو خدمت اردو زبان کی ہی ہوگی۔

ویسے تو وکیپڈیا والوں نے بھی انگریزی زبان میں بہت کار آمد اور مفیدمواد اپنی ویب سائٹ پہ مہیا کر رکھا ہے مگر نئے لوگوں کے لئے اس کو ڈھونڈنا بھی گویا لا نا ہے جوئے شیر کے مترادف ہے چہ جائیکہ اردو وکی میں اس کے استعمال میں مہارت حاصل کرنے کی غرض سے سیکھا جائے۔

محترم نبیل صاحب کا اپنی بے پناہ مصروفیت سے وقت نکال کے وکیپیڈیا والوں کی وکی کو اردو میں ڈھالناہی بہت بڑا کام ہے اسلئے میں کوشش کر رہا ہوں کہ کسی طرح اردو وکی پراجیکٹ میں ان کا ہاتھ بٹایا جاسکے اور کچھ مزید اردو پرست دوستوں کی ٹیم کے ساتھ ایک چھوٹی سی مفید اردو وکی سائٹ بن جائے۔

خیر ابھی تو یہ خواب ہے، آگے آگے دیکھئے ہوتا ہے کیا :)
 
Top