وکی انٹگریشن موڈ

نبیل

تکنیکی معاون
میں نے phpbb فورم میں وکی پیڈیا انٹگریٹ کرنے کا طریقہ ایک موڈ کے طور پر تیار کرکے phpbb کی آفیشل سائٹ پر ریلیز کر دیا ہے اور یہاں کے ڈاؤنلوڈ سیکشن میں رکھ دیا ہے۔ چونکہ یہ موڈ بنیادی طور پر انٹرنیشنل آڈینس کے لیے ہے، اسی لیے اس میں اردو سے متعلقہ کوئی تبدیلیاں شامل نہیں ہیں۔ اگر ہم نے کبھی وکی پیڈیا کا اردو لوکلائزڈ ورژن ریلیز کیا تو میں اس سے متعلقہ موڈ بھی ریلیز کر دوں گا۔
 

دوست

محفلین
اچھی بات ہے۔
پر ہمیں‌تو ٹھنڈ تب پڑے جب یہ کام اردو کے لیے ہو۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
شاکر، اردو وکی کا موڈ ریلیز کرنا کوئی مسئلہ نہیں ہے لیکن اس کا مطلب یہ ہوگا کہ ہم اردو وکی پیڈیا بھی ساتھ ہی ریلیز کر رہے ہوں گے۔ ایسا ہم اسی صورت میں کرنا چاہیں گے جب وکا وکی صحیح طرح اردوائز ہو جائے گا۔اس فورم میں شامل کیے گئے وکی کے کئی حصے ابھی تک انگریزی میں دکھائی دیتے ہیں۔
 

قیصرانی

لائبریرین
جی یہ تو ہے۔ میرا خیال ہے کہ کام کی ابتداء سب سے مشکل مرحلہ ہوتا ہے۔ پھر ساتھی ملتے جاتے ہیں اور کارواں بنتا جاتا ہے۔ سب اپنی اپنی بساط کے مطابق کام کریں گے۔ مگر نبیل بھائی واقعی میں زندہ باد۔ بھاری پتھر کو جگہ سے ہلایا تو انہوں نے ہے۔ جب یہ اردوائز کا کام شروع ہو گیا تو جاری رکھنا مشکل نہیں ہے۔
بے بی ہاتھی
 

نبیل

تکنیکی معاون
میں نے وکی انٹگریشن موڈ کی ہدایات میں کچھ ردوبدل کیا ہے اور ترمیم شدہ موڈ بھی اپلوڈ کر دیا ہے۔ ذیل کی ہدایات کا اضافی کیا ہے:

۔ وکا وکی سوفٹویر اس کی سائٹ‌ سے ڈاؤنلوڈ کیا جانا ضروری ہے
۔ وکی کی فائلیں فورم کے فائل ایریا میں اپلوڈ کرتے ہوئے اس بات کا خیال رکھنا ضروری ہے کہ اس کی index.php فائل نہ کاپی کی جائے ورنہ یہ فورم کی انڈکس کو overwrite کر دے گی

ابھی تک مجھے جو رسپانس ملا ہے اس کا ایک نکتہ یہ بھی ہے کہ وکی پیڈیا کو ایک الگ فولڈر جیسے کہ root/wiki میں انسٹال ہونا چاہیے۔ چاہتا تو میں بھی یہی ہوں لیکن مجھ سے ابھی تک relative paths کے مسائل نہیں حل ہوئے۔
 
Top