ماشااللہ ، شاکر آپ نے بالتفضیل دونوں(بلاگ اور وکی) پر روشنی ڈال دی ہے ، شکریہ، بلاگ کے بارے میں تو کچھ معلوم ہی تھا مجھے، بلکہ انگریزی کا ایک بلاگ میں نے بھی شروع کیا تھا اور ابھی چند پوسٹیں ہی کی تھیں کہ بدقسمتی سے وہ سائٹ ہی بلاک کر دی گئی ہے۔
خیر بات وکی کی کرنا مقصود ہے جو فی الحال میرے لئے بھی ابھی کافی مبہم ہے ، اوپر قیصرانی کے دئیے گئے ربط پر جا کر دیکھا ہے تو وہاں پر اسی محفل کے فورم کے سانچے (Template) میں اردو ادب کے مشہور شاہکار نظر آئے ہیں۔ ‘وکی پیڈیا‘ سے اسکا کیا تعلق بنتا ہے؟ اور کیا وہاں پر بھی یہ اسی طرح ہی موجود ہیں؟
دوسرے یہ پوچھنا تھا کہ کیا محفل کا ‘ٹاپک ریپلائی نوٹیفیکیشن‘ والا فیچر ڈس ایبل تو نہیں کیا؟ کئی استفسارات کے جواب نہیں ملے اور تانے بانے مجھ سے کھو گئے ہیں
شکریہ ۔ ۔ ۔