وکی میڈیا پر کام کی ابتداء!

نبیل

تکنیکی معاون
اپنی پرانی عادت ہے کہ پرانے کام ختم کیے بغیر نئے پھڈے شروع کر دیتا ہوں۔ بس اس مرتبہ بھی ایک نیا پنگا شروع کر دیا ہے۔ میں نے کئی مرتبہ ذکر کیا تھا کہ اردو ویب پر ایک بہتر وکی پیڈیا سسٹم جیسے کہ وکی میڈیا کی ضرورت ہے تاکہ لائبریری پراجیکٹ کا کام بہتر انداز میں چل سکے اور تدریسی مواد بھی بہتر انداز میں ترتیب دیا جا سکے۔ اسی لیے میں نے وکی میڈیا میں اردو سپورٹ شامل کرنے پر کچھ تحقیق شروع کی۔

کسی بھی ویب اپلیکیشن میں اردو کی سپورٹ شامل کرنے سے پہلے ہمیں یہ دیکھنا پڑتا ہے کہ اس میں utf-8 اینکوڈنگ کی کتنی سپورٹ موجود ہے۔ خوش قسمتی سے وکی میڈیا کے حالیہ ورژن میں یونیکوڈ کی سپورٹ built in ہے لہٰذا اس مقصد کے لیے اسے ہیک نہیں کرنا پڑے گا۔

وکی میڈیا کی انسٹالیشن کے دوران مجھے کچھ مسائل در پیش آئے لیکن میں نے گوگل کے ذریعے انفارمیشن ڈھونڈھ کر اس کا workaround بھی پا لیا۔ اس کے بعد پہلا مرحلہ وکی میڈیا کی ڈیفالٹ تھیم کی سمت اور اس کی سٹائل شیٹ کو بدلنا تھا جو کہ نہایت معمولی کام ثابت ہوا۔ ذیل کی تصویر میں وکی میڈیا میں اردو ٹیکسٹ ڈسپلے نظر آ رہا ہے:
3_pic1_6.jpg


اس کے بعد مرحلہ تھا وکی میڈیا کے ایڈٹ ایریا میں اردو ویب پیڈ کی انٹگریشن کا۔ اگرچہ اس مرحلے میں مجھے قدرے دقت پیش آئی لیکن تھوڑی دیر کوشش کرنے کے بعد میں اسے ہیک کرنے میں کامیاب ہو گیا۔ ذیل کے سکرین شاٹ میں وکی میڈیا کے ایڈٹ ایریا میں ویب پیڈ فعال نظر آ رہا ہے۔

3_pic2_2.jpg


بالا کی تصویر میں ایک مسئلہ بھی نظر آ رہا ہے کہ سائیڈ بار نے ایڈٹ ایریا کا کچھ حصہ چھپایا ہوا ہے۔ شاید سٹائل شیٹ کو کچھ tweak کرنے سے اس کا کوئی حل نکل آئے۔

ابھی یہ کام کی ابتداء ہے۔ وکی میڈیا کو اردو سپورٹ کے ساتھ باقاعدہ استعمال میں لانے میں کچھ وقت لگ سکتا ہے۔ اس اثناء میں اگر اس کی لینگویج فائل کا اردو ترجمہ ہو جائے تو سونے پر سہاگہ ہو جائے گا۔
 

مہوش علی

لائبریرین
اگر چھوٹوں کو حق حاصل ہے کہ وہ بڑوں کو شاباشی دے سکیں۔۔۔۔ تو میری طرف سے بہت بہت شاباش۔ :) :)
حقیقت میں اس وقت دل سے آپکے لیے دعائیں نکل رہی ہیں۔

اور یہ فکر چھوڑیں کہ ایک کام مکمل کیے بغیر دوسرے کام میں ٹانگ اڑانا۔۔۔۔ میرے ساتھ بھی کچھ یہی مسئلہ ہے۔۔۔۔ مگر مسئلہ یہ بھی ہے کہ کچھ کام آ کر اٹک جاتے ہیں اور پھر وقت آنے پر خود بخود حل بھی ہو جاتے ہیں۔

اس لیے جس وقت جس پروجیکٹ کو کرنے کا آپ کا دل چاہے۔۔۔ (یعنی جس پروجیکٹ میں بھی دلچسپی پیدا ہو، اُسی پر کام پر لگ جائیں)۔

ایک بار پھر بہت بہت مبارکباد۔ میڈیا وکی بہت زبردست سوفٹ ویئر ہے۔ میں نے جملہ کی طرح اس پر بھی کئی گھنٹے مغز ماری کی اور اسکے بعد میں آپ سے متفق ہو گئی کہ لائیبریری کے لیے یہ جملہ سے اچھا متبادل ثابت ہو سکتا ہے۔
 

قیصرانی

لائبریرین
بہت خوب نبیل بھائی، بلکہ مبارکباد بھی کہ آج دو بڑے کام کیے، ایک تو یہ دوسرا محب کا ریکارڈ لگایا :D
 

الف عین

لائبریرین
زبردست نبیل۔ بقول شاکر کے لگے رہو نبیل بھائ۔
وکی میڈیا اردو میں ہو جائے تو دیکھا جائے کہ لائبریری کی کیا صورت نکلتی ہے۔
 

جاویداقبال

محفلین
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ،

نبیل بھائي، آپ کوبہت بہت مبارک بادقبول ہو۔ اللہ تعالی آپ کویہی ہمت اورحوصلہ دے ۔ جزاک اللہ خیر(آمین ثم آمین)


والسلام
جاویداقبال
 

زیک

مسافر
نبیل آپ نے اچھا نہیں کیا :wink: میں اردوویب کا سکوپ کم کرنے کی کوشش کر رہا ہوں اور آپ بڑھائے چلے جا رہے ہیں۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
زکریا نے کہا:
نبیل آپ نے اچھا نہیں کیا :wink: میں اردوویب کا سکوپ کم کرنے کی کوشش کر رہا ہوں اور آپ بڑھائے چلے جا رہے ہیں۔

زکریا، ابھی تو اردو ویب کا سکوپ اور بھی بڑھے گا۔ ویسے وکی پیڈیا پر کام سے اردو ویب کے سکوپ پر کوئی فرق تو نہیں پڑے گا کیونکہ وکی تو اردو ویب پر پہلے ہی مختلف شکلوں میں موجود ہے۔ میرا مقصد محض ایک بہتر وکی مہیا کرنا ہے۔
 
Top