وکی پر کام کی رپورٹ

قیصرانی

لائبریرین
پیارے دوستو، وکی پر کام زور و شور سے جاری ہے۔ اس سلسلے میں جناب محب علوی، جنابہ ماوراء اور جناب فریب کا تعاون مجھے حاصل ہے۔ فریب بھائی کا ساتھ اور ماوراء کے ساتھ سے مجھے بہت حوصلہ ہوا ہے اور انہوں نے بہت مدد کی ہے۔ محب بھائی کا ذکر کرنا سورج کو چراغ دکھانے کے برابر ہے۔

وکی پر کام کو میں نے مختلف مراحل میں تقسیم کیا ہے جو کچھ ایسے ہے

1۔ زمرہ جات سے متعلقہ صفحات وکی پر بنانا اور ان کی ابواب کی فہرست بنا کر ان کے لنکس دینا
2۔ لنکس کے مطابق ابواب کو پوسٹ کرنا
3۔ فارمیٹنگ کرنا
4۔ نیویگیشن کے لیے لنکس دینا
5۔ پروف ریڈنگ

فی الحال ہم لوگ کام نمبر ایک اور دو پر فوکس کر رہے ہیں جو بہت زیادہ وقت طلب ہے۔ اس سے فارغ ہو کر ہم اگلے مرحلوں کی طرف جائیں گے۔ ہر موضوع کی پوسٹ مکمل ہونے پر اس پر وکی کا لنک دے کر بتا دیا جاتا ہے کہ یہ پوسٹ ہو گیا ہے۔

ذیل میں‌ وہ زمرہ جات دیے گئے ہیں جو کہ اس محفل کی لائبریری سے وکی پر منتقل ہو چکے ہیں، یعنی مرحلہ نمبر ایک اور دو سے گزر چکے ہیں۔

مختصر صحیح مسلم(مرحلہ 1 سے 4 تک مکمل ہو گیا ہے)

العقیدۃ الطحاویۃ(مرحلہ 1 سے 4 تک مکمل ہو گیا ہے)

حرا کی روشنی از ڈاکٹر شرف الدین ساحل(مرحلہ 1 سے 4 تک مکمل ہو گیا ہے)

قرآن مجید کا مکمل اردو ترجمہ : عرفان القرآن از ڈاکٹر محمد طاہرالقادری(مرحلہ 1 سے 4 تک مکمل ہو گیا ہے)

ترجمان القرآن از مولانا ابوالکلام آزاد(مرحلہ 1 سے 4 تک مکمل ہو گیا ہے)

تزکیہ نفس از بنت الاسلام(مرحلہ 1 سے 4 تک مکمل ہو گیا ہے)

آپ بیتی (مرحلہ 1 سے 4 تک مکمل ہو گیا ہے)

افسانے (مرحلہ 1 سے 4 تک مکمل ہو گیا ہے)

تاریخ ادب اردو (مرحلہ 1 سے 4 تک مکمل ہو گیا ہے)

تذکرہ جات (مرحلہ 1 سے 4 تک مکمل ہو گیا ہے)

تراجم (مرحلہ 1 سے 4 تک مکمل ہو گیا ہے)

خاکہ نگاری

خطبات

داستان

رپورتاژ

سرسید احمد خان

سوانح عمری

مختصر مگر معلوماتی

مصاحبہ

مضامین

مکتوبات

مزاح نگاری

ناول

نثر پر تنقیدی مضامین

بچوں کی نظمیں

تلخیاں (ساحر لدھیانوی)

آج ہمیں کام کرتے ہوئے تیسرا دن ہے۔ اسی طرح اب ہم روز کے روز اپنے کام کے نتائج سے آپ دوستوں کو آگاہ رکھیں گے۔ آپ لوگ اسی صفحے پر اپنی آراء دے سکتے ہیں، تجاویز اور مشورے بھی دے سکتے ہیں۔

قیصرانی
 
نبیل

تکنیکی معاون
منصور اور باقی دوست، آپ بہت زبردست کام کر رہے ہیں۔

میں یہ عرض کرنا چاہتا تھا کہ وکی پر ‌html بھی پوسٹ کی جا سکتی ہے۔ اس کی تفصیل آپ فارمیٹنگ کے طریقوں میں دیکھ سکتے ہیں۔ یہاں html کا ذکر اس لیے کر رہا ہوں کہ اس کے ذریعے وکی پر زمرہ جات کی فہرست دکھانے والے صفحات بہتر طور پر ٹیبل کی صورت میں تیار کیے جا سکتے ہیں اور اس کی فارمیٹنگ کے لیے دوسرے attribute بھی اپلائی کیے جا سکتے ہیں۔ اس کا فائدہ یہ ہوگا کہ آپ کسی html ایڈیٹر جیسے کہ فرنٹ پیج وغیرہ میں یہ ٹیبل تیار کرکے یہاں پوسٹ کر سکیں گے۔ اس سے معاملہ اس حد تک ضرور پیچید ہو جائے گا کہ ٹیبل میں کچھ ردوبدل کرنے کے لیے وکی کے پیج سے کوڈ واپس html ایڈیٹر لے جا کر وہاں تبدیلی کرنی پڑے گی۔ لیکن میرے خیال میں یہ کام اتنا مشکل بھی نہیں ہے۔

میں وقت ملتے ہی آپ دوستوں کو اس کام کا نمونہ پیش کروں گا۔
 
زیک

مسافر
میں پچھلے ایک دو دنوں سے جب نئی پوسٹس دیکھتا ہوں تو بہت سی میں لکھا ہوتا ہے کہ “وکی پر منتقل“۔ یہ پڑھ کر بہت خوش ہو رہا ہوں۔
 
قیصرانی

لائبریرین
نبیل نے کہا:
منصور اور باقی دوست، آپ بہت زبردست کام کر رہے ہیں۔

میں یہ عرض کرنا چاہتا تھا کہ وکی پر ‌html بھی پوسٹ کی جا سکتی ہے۔ اس کی تفصیل آپ فارمیٹنگ کے طریقوں میں دیکھ سکتے ہیں۔ یہاں html کا ذکر اس لیے کر رہا ہوں کہ اس کے ذریعے وکی پر زمرہ جات کی فہرست دکھانے والے صفحات بہتر طور پر ٹیبل کی صورت میں تیار کیے جا سکتے ہیں اور اس کی فارمیٹنگ کے لیے دوسرے attribute بھی اپلائی کیے جا سکتے ہیں۔ اس کا فائدہ یہ ہوگا کہ آپ کسی html ایڈیٹر جیسے کہ فرنٹ پیج وغیرہ میں یہ ٹیبل تیار کرکے یہاں پوسٹ کر سکیں گے۔ اس سے معاملہ اس حد تک ضرور پیچید ہو جائے گا کہ ٹیبل میں کچھ ردوبدل کرنے کے لیے وکی کے پیج سے کوڈ واپس html ایڈیٹر لے جا کر وہاں تبدیلی کرنی پڑے گی۔ لیکن میرے خیال میں یہ کام اتنا مشکل بھی نہیں ہے۔

میں وقت ملتے ہی آپ دوستوں کو اس کام کا نمونہ پیش کروں گا۔
جی نبیل بھائی، ابھی تو سب دوست مل کر وکی پر ڈیٹا منتقل کر رہے ہیں۔ اس سے دوستوں کی پریکٹس ہو رہی ہے۔اس کے بعد تو فارمیٹنگ اور نیویگیشن یا دیگر باتیں اَیک ہی جگہ کی رہ جائیں گی، یعنی وکی پر ہی۔ تو دوستوں کو اسے سیکھنا آسان ہو جائے گا۔ ایک ساتھ ہی پریکٹس بھی کر لیں گے اور کام بھی ہو جائے گا۔ باقی آپ کی پوسٹ کا انتظار رہے گا۔
قیصرانی
 
ماوراء

محفلین
~~
زبردست منصور اور فریب۔ میں کل سے دیکھ رہی ہوں۔ دونوں اتنا زیادہ کام کر رہے تھے۔ میں آج سے فری ہوں۔ پورا ہفتہ چھٹیاں ہیں۔ انشاءاللہ آدھی توجہ یہیں ہو گی۔ ہاں بس مجھے گائیڈ کرتے رہیے گا۔ :p
~~
 
قیصرانی

لائبریرین
ماوراء نے کہا:
~~
زبردست منصور اور فریب۔ میں کل سے دیکھ رہی ہوں۔ دونوں اتنا زیادہ کام کر رہے تھے۔ میں آج سے فری ہوں۔ پورا ہفتہ چھٹیاں ہیں۔ انشاءاللہ آدھی توجہ یہیں ہو گی۔ ہاں بس مجھے گائیڈ کرتے رہیے گا۔ :p
~~
لو جی، پہلے کبھی کسی کو انکار کیا ہے گائیڈ کرنے سے جو ابھی انکار کروں گا؟ ہماری تعریف ایسے کر رہی ہیں کہ جیسے آپ نے خود سے کوئی کام نہیں کیا :)
قیصرانی
 
فریب

محفلین
شکریہ۔۔۔۔۔۔۔۔ ویسے اس سارے کام کا کریڈٹ منصور بھائی کو جاتا ہے جو اصل میں اس سارے کام کو Manage کر رہے ہیں
 
ماوراء

محفلین
قیصرانی نے کہا:
ماوراء نے کہا:
~~
زبردست منصور اور فریب۔ میں کل سے دیکھ رہی ہوں۔ دونوں اتنا زیادہ کام کر رہے تھے۔ میں آج سے فری ہوں۔ پورا ہفتہ چھٹیاں ہیں۔ انشاءاللہ آدھی توجہ یہیں ہو گی۔ ہاں بس مجھے گائیڈ کرتے رہیے گا۔ :p
~~
لو جی، پہلے کبھی کسی کو انکار کیا ہے گائیڈ کرنے سے جو ابھی انکار کروں گا؟ ہماری تعریف ایسے کر رہی ہیں کہ جیسے آپ نے خود سے کوئی کام نہیں کیا :)
قیصرانی
~~
یہی تو سب سے بڑی خوبی ہے آپ کی۔ جو آپ کو باقی سب عادتوں سے ممتاز کرتی ہے۔ کہ آپ مدد ضرور کرتے ہیں۔ :p میں نے ابھی اتنا کوئی نہیں کیا نہ۔ آپ تو پتہ نہیں کیسے اتنی جلدی کرتے جا رہے ہیں۔ :( :?
~~
 
فریب

محفلین
منصور بھائی آپ کو یہ سب
بے بی ہاتھی
قیصرانی
منصور
غلام
چھوڑ کر
جن
استعمال کرنا چاہیے
 
:roll: :shock: یہ کیا بات ہوئی؟ جس دھاگے کی بات ہے اسی پر لکھیں :wink:
قیصرانی
 
قیصرانی

لائبریرین
فریب نے کہا:
منصور بھائی آپ کو یہ سب
بے بی ہاتھی
قیصرانی
منصور
غلام
چھوڑ کر
جن
استعمال کرنا چاہیے
شکریہ فریب بھائی، آپ بھی اب فریب کی بجائے کوئی اچھا سا نام رکھ لیں کہ آپ کا کام آپ کے نام سے میل نہیں کھاتا :wink:
قیصرانی
 
دوست

محفلین
بہت اچھے۔ بہترین۔
میں‌ بھی کوشش کروں گا آپ کے ساتھ شامل ہونے کی مگر مجھے امید ہے کہ اس وقت تک سارا کم مُک چکا ہوگا۔
(اسے میری سستی نہیں اپنی پھرتی سمجھیے)
بہرحال جن کا لقب قیصرانی بھائی کے لیے بہترین ہے۔ اگرچہ یہ لقب مجھے محب بھائی نے عطاء کیا تھا مگر میں اسے قیصرانی بھائی کو پیش کرتا ہوں۔
قیصرانی دا جن آل ٹائم فیورٹ
 
قیصرانی

لائبریرین
دوست نے کہا:

بہت شکریہ دوست بھائی یعنی کہ شاکر بھائی۔ آپ کی موجودگی کو ہم پہلے سے ہی بھانپ چکے ہیں۔ اگر دل چاہے تو کام ختم ہونے کے بعد بھی آپ کو کام دیا جا سکتا ہے :lol:
قیصرانی
 
دوست

محفلین
سر جی سر کے بل آؤں گا۔
بس ذرا پرچے مک لینے دیں۔ پھر دیکھیے گا ایک ماہ اردو ویب کا ہی ہے۔
 
قیصرانی

لائبریرین
پیارے دوستو۔ وکی پر کام کو ہم نے 4 زمروں میں تقسیم کیا ہے جو کچھ ایسے ہیں

قرآن و سنت

سیرت سرور کائنات

اردو نثر

اردو شاعری

اس میں‌ پہلا زمرہ صرف ترجمہ قرآنٍ‌ پاک اور مختصر صحیح‌ مسلم پر مشتمل تھا، وہ اپنی تکمیل کو پہنچا۔ اب صرف پروف ریڈنگ رہ گئی ہے۔ اس زمرے میں‌ ماوراء کا بہت ہی اہم کردار رہا ہے جس کے لیے انہیں میں ذاتی طور پر شکریہ اور جزاک اللہ کہنا چاہتا ہوں۔

دوسرا جو کہ سیرتٍ سرورٍ کائنات کا ہے، لائبریری پر اس ضمن میں کوئی بھی پوسٹ نہ ملی۔ اور یہ ابھی تک خالی ہے۔

تیسرا جو کہ اردو نثر پر مشتمل ہے، اور جتنا اردو ویب کی اس محفل کی لائبریری پر موجود ہے، وہ سارا کا سارا اپنے اختتام کو پہنچا۔ اس کے علاوہ جو کتب پروف ریڈ کے مرحلے سے گزر چکی ہیں، ان کو ماوراء بڑی خوبی اور نفاست سے ٹھکانے لگا رہی ہیں۔ :lol:

چوتھا زمرہ جو کہ اردو شاعری کا زمرہ ہے، وہ سارا کا سارا فریب بھائی کے ذمے ہے، جو اس ذمہ داری کو بالکل تنٍ تنہا نبھا رہے ہیں۔ یہ سلسلہ فی الحال جاری و ساری ہے۔

چونکہ محترم محب علوی صاحب ای بک کی طرف متوجہ ہیں، اس لیے انہیں ہم نے زیادہ تنگ نہیں‌ کیا۔ جہاں تک میری بات، تو سمجھیں کہ میں نے کوئی بھی کام نہیں‌کیا :D
قیصرانی
 
ماوراء

محفلین
قیصرانی نے کہا:
تیسرا جو کہ اردو نثر پر مشتمل ہے، اور جتنا اردو ویب کی اس محفل کی لائبریری پر موجود ہے، وہ سارا کا سارا اپنے اختتام کو پہنچا۔ اس کے علاوہ جو کتب پروف ریڈ کے مرحلے سے گزر چکی ہیں، ان کو ماوراء بڑی خوبی اور نفاست سے ٹھکانے لگا رہی ہیں۔ :lol:

اس جملے سے مجھے ایسا کیوں لگ رہا ہے کہ میں کچھ غلط کام کر آئی ہوں۔؟؟ :p

زبردست۔ یہ تو بہت کام ہو گیا ہے۔ پتہ بھی نہیں چلا۔

اور شاعری کا اگر فریب کے ذمے تھا تو ابھی میں وہاں ٹائم کیوں ضائع کر رہی ہوں۔ lol میں نے دیوانِ کاظمی تقریباً آدھی منتقل کر دی ہے۔

اور آپ کے شکریہ کا بھی شکریہ۔ اب تو میں وکّی سے باہر نکل آؤں۔ شرط جیت گئی ہوں۔ :p :D
 
قیصرانی

لائبریرین
شکریہ ماوراء۔ اصل میں شاعری کا وہ کام جو پروف ریڈ ہوکر ایک فائل کی شکل میں‌ہے وہ آپ کر رہی ہیں۔ جو محفل پر موجود ہے، وہ فریب بھائی کے ذمے ہے۔
ابھی ایک تفصیلی پیغام لکھنا ہے، دیکھیں آج ہوتا ہے کہ کل
قیصرانی
 
Top