محب علوی
مدیر
قیصرانی نے کہا:وکی میں Versioning کی سہولت ہے۔ وہاں ڈیٹا ضائع ہونے کا کوئی ڈر نہیں ہے۔ اس لیے کہا۔ دوسرا جب تک کوئی کتاب مکمل نہ ہو وہ وکی پر نہیں جا سکے گی۔ پروف ریڈنگ بھی ایک مسئلہ ہوگا۔ کچھ دوست آف لائن کریں گے، کچھ آن لائن۔ تو وکی ایک معیار کے طور پر رکھتے ہیں۔ اور نبیل بھائی نے پہلے ہی کہا تھا کہ ہمارا اصل ٹارگٹ وکی ہے، نا کہ صرف اس فورم کی لائبریری پر کتب مہیا کرنا۔ تو آج یا کل جب کام کرنا ہے تو آج کیوں نہ شروع کر دیں۔ آج کام تھوڑا ہے اور دوست بھی سارے تیار ہیں۔ دوسرا یہ ہمارا کام دوسرے فورمز کے لیے بھی ایک مشعل راہ کا کام کرے گا۔ Standarization کی بھی ابتداء ہو جائے گی۔ تو ان لاجیکل باتوں پر میں نے اس تجویز کی حمایت کی ہے۔ دوسرا ابھی کتب کی منتقلی سے ہرفرد کو اتنا تجربہ ہو جائے گا کہ کل کو ہر دوست ایک نئی ٹیم بنا سکے گا۔ ورنہ ابھی یہ کام نہ ہوا اور ہم میں سے کچھ دوست اس فورم سے کسی بھی وجہ سے دور چلے گئے تو پھر سے نئی ٹیم بننا اور اس کو ٹرینڈ کرنا یا وکی پرکتب کی منتقلی کاکام لمبے عرصے کے لیے کھٹائی میں پڑ جائے گا۔ باقی جیسے آپ سب دوست کہیں
بےبی ہاتھی
میں نے جن پوائنٹس پر بات کی ان کا تو کوئی جواب ہی نہیں دیا ۔ ڈیٹا کیسے ضائع ہو جائے گا ؟ صرف لائبریری ٹیم قطع و برید کرسکتی ہے اور وہ سب اس کام کو اچھی طرح جانتے ہیں ، اب تک کوئی ایسا کیس سامنے نہیں آیا جب ڈیٹا ضائع ہوا ہو ، دوسرا بیک اپ بھی تو ہے اگر بالفرض کبھی ڈیٹا ضائع ہوجائے تو وہاں سے لایا جاسکتا ہے ویسے تو ڈیٹا کا ضائع ہونا قطع و برید کے ذریعہ قریب قریب محال ہے کیونکہ ہم پروف ریڈنگ تو وکی پر ہی کر رہے ہیں ، لائبریری میں تو صرف کتابیں لکھی جائیں گی۔
اب یہ سوال کہ میں کیوں کہہ رہا ہوں کہ لائبریری میں لکھی جائیں کتابیں اور پھر منتقل کی جائیں وہاں سے وکی۔ بار بار جس نکتہ کو نظر انداز کیا جارہا ہے وہ ہے
کام کی آسانی ، وکی میں کام کرنا اتنا سہل نہیں ہے اور سمجھ کر کیا بھی جائے تب بھی وہ لطف نہیں آتا جو لائبریری میں آتا ہے ، لکھنے والے کی آسانی کو مد نظر رکھنا سب سے زیادہ اہم ہے اگر لکھنے والے کو ہی مشکل ہو تو اس سارے عمل کا مقصد ہی فوت ہو جاتا ہے ۔ اعجاز صاحب کا پیغام تو نظر سے گزرا ہی ہوگا اور میں یقینی طور پر کہہ سکتا ہوں کہ اس وقت وکی پر کام کرنے کے لیے بہت کم لوگ آمادہ ہوں گے۔ میں بذات خود بھی کوئی کتاب وکی پر لکھنے میں سہولت محسوس نہیں کرتا تو اوروں کو اس پر قائل کیسے کر سکتا ہوں جب کہ فارمیٹنگ اور رنگوں کے مسائل بالکل واضح ہیں۔
اس پر رائے زنی کروا لی جائے تو زیادہ بہتر ہے ، اگر اکثریت کو سہولت محسوس ہو تو میں اکثریت کے ساتھ ہوں۔