وکی پیڈیاآف لائن کیسے استعمال کریں۔

Ryan Khan

محفلین
السلام علیکم۔۔۔دوستو!۔۔۔۔
ریان خان اکثرکسی نہ کسی مسئلے کے ساتھ حاضرہوتاہے۔۔۔۔اورانٹرنٹ پر صرف اردومحفل ہی ایسی جگہ ہے۔۔جہاں سے
مجھے کافی حد تک تسلی بخش جواب ملتاہے۔۔۔میں اس فورم کااوریہاں موجودتمام دوستوں کا بے حدممنون ہوں۔
میں جب بھی گاؤں چلاجاتاہوں، وہاں مجھے پڑھائی کے دوران انٹرنٹ کی ضرورت پڑتی ہے۔۔۔نٹ نہ ہونے کی وجہ سے
شدیدمشکلات پیش آتے ہیں۔۔
وکی پیڈیا۔۔کے بارے میں کافی تحقیق کی ، ڈاونلوڈروژن ایک دوجگہ ملا۔۔لیکن اسکاسائز 46جی بی تک ہے۔۔۔۔اب سوچ رہاہوں کہ اگر
میں اتنے بڑے سائزمیں ڈاونلوڈ کرلوں ۔۔۔توکیایہ کام کرے گا۔۔۔یانہیں۔۔۔
اس بارے میں جن دوستوں کا پتہ ہو،،وہ راہنمائی فرمائے۔۔۔۔شکریہ
 
قیصرانی

لائبریرین

جی، بالکل کام کرتا ہے۔ لیکن میرا مشورہ ہے کہ آپ بجائے پورے ڈیٹابیس کے، اپنی مرضی کے موضوعات کے بارے ایک کتاب یا کئی کتب بنا کر انہیں اتار لیں۔ اس طرح غیرضروری معلومات اور تصاویر اور دیگر میڈیا سے نجات مل جائے گی :)
 
یہ ہوئی نا، بات!
 
arifkarim

معطل
میرے پاس اگر ٹائم مشین ہوتی تو وکی پیڈیا کا سارا ڈیٹا بیس آف لائن اپنے ساتھ لیجا کر دنیا کی تاریخ بدل دیتا :)
 
اسد

محفلین
میں نے کبھی مکمل آف‌لائن ورژن استعمال نہیں کیا، لیکن ویکیپیڈیا فور سکولز استعمال کیا ہے۔ پانچ گیگا بائٹ کی کمپریسڈ آرکائیو ہے اور ٹورنٹ سے ڈاؤنلوڈ کی جا سکتی ہے، ان کمپریس سائز چھ گیگابائٹ سے زیادہ ہے۔ ان کمپریس کرنے کے بعد index.htm کھول کر اسے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ یہ ویکیپیڈیا آف‌لائن استعمال کرنے کا آسان ترین طریقہ ہے، لیکن اس میں تمام موضوعات موجود نہیں ہیں۔ آپ ویکیپیڈیا فور سکولز کی آنلائن سائٹ دیکھ کر اندازہ لگا لیں کہ یہ آپ کے لئے کارآمد ثابت ہو گی یا نہیں۔

مکمل ویکیپیڈیا آف‌لائن استعمال کرنے کے لئے کئی پروجیکٹ موجود ہیں اور ان تمام کا ڈاؤنلوڈ اور استعمال کا طریقہ مختلف ہے۔ بعض میں html فائلیں مرر کی جاتی ہیں (مشکل اور طویل ڈاؤنلوڈ مگر آسان استعمال) اور بعض میں ڈیٹابیس یا ڈیٹابیس ڈمپ ڈاؤنلوڈ کرنے کے بعد استعمال ہوتے ہیں (آسان یا نسبتاً آسان اور مختصر ڈاؤنلوڈ مگر نسبتاً مشکل یا مشکل استعمال)۔ آپ کیا استعمال کر رہے ہیں؟ پہلے یہ اطمنان کر لیں کہ آپ کے پاس ڈیٹا استعمال کرنے کے تمام لوازمات موجود ہیں، مثلاً میڈیاویکی اور mySQL وغیرہ (یا جس چیز کی بھی ضرورت ہو)۔
 
اسدبھائی۔۔۔جزاک اللہ۔۔خیر
یہ پانچ جی بی والی فائل ڈاونلوڈکرکے ،،،کوشش کرتاہوں۔۔۔آسانی سے کام کرلے۔۔تونورعلی نور۔۔نہ کرلے۔۔تو۔۔
پھریہاں سے اپنی مطلوبہ تحاریرجواردوادب سے متعلق ہوتے ہیں۔۔کاپی پیسٹ کرکے ان پیج فائل بنواکر۔۔یاپرنٹ لے کر۔۔
گھرمیں سٹڈی کرناپڑے گا۔۔۔۔
 
ایسے سوالات کے لیے تجاویز، آرا و مسائل کا زمرہ موزوں نہیں، از راہ مہربانی آئی ٹی کے سوال و جواب کا یا کسی دیگر موزوں زمرے میں اس قسم کی لڑیوں کا آغاز کیا کریں۔ :) :) :)
 
Top