مہوش، اگر آپ
وکی پیڈیا کی بات کر ہی ہیں تو وہ اپنا ہی بنایا ہوا سوفٹ ویر
وکی میڈیا استعمال کرتے ہیں جوکہ پہلا وکی پیڈیا سسٹم تھا۔ اس کے بعد لا تعداد سوفٹ ویر لکھے گئے جو کہ وکی مارک اپ کے ذریعے کونٹینٹ کی مشترکہ ایڈیٹنگ کی فیچر مہیا کرتے ہیں۔ ہم اردو ویب پر
WikkaWiki سوفٹویر استعمال کرتے ہیں جو کہ WackoWiki پراجیکٹ کا ایک فورک ہے جبکہ WackoWiki بذات خود WakkaWiki سے وجود میں آیا ہے۔ اگر یہ آپ کے لیے ناکافی ہو تو آپ QwikiWiki استعمال کر سکتی ہیں جو کہ فیچرز میں CockatooWiki سے ملتا جلتا ہے۔ اگر آپ اس سے بھی مطمئن نہ ہوں تو PukiWiki کا استعمال کیا جا سکتا ہے جو کہ PikiWiki اور TikiWiki کا ملغوبہ ہے۔ ویسے ان سب سے بہتر ہے کہ WikkiTikiTavi استعمال کیا جائے جس میں HeyHeyWiki کی تمام فیچرز شامل ہیں۔
اگر آپ میری باتوں کو مذاق سمجھ رہی ہیں تو
یہاں نظر ڈالیں، طبیعیت صاف ہو جائے گی۔
ہاں مزید یہ کہ یہ سب سوفٹویر اوپن سورس ہیں۔ امید کرتا ہوں کہ آپ کی معلومات میں کچھ نہ کچھ اضافہ ہوا ہوگا (ہاضمہ البتہ کچھ خراب ہونے کا اندیشہ ہے)۔