وہ ایک شخص دو عالم کی سروری والا

ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
احبابِ کرام! آج یہ ناقص الکلام بصد عجز و احترام بحضور رسولِ عالی مقام ﷺ کچھ اشعار بصورت درود و سلام پیش کرنے کی جسارت کررہا ہے ۔ مری دعا ہے کہ اللہ کریم مجھے اُس ہادیِ برحق کے نقشِ قدم پر گام بہ گام چلنے کی توفیق عطا فرمائے ۔ آمین !


٭٭٭

وہ ایک شخص دو عالم کی سروری والا
شعور دے گیا شاہوں کو سادگی والا

ہزاروں چاند ستارے وہ کرگیا روشن
وہ اک چراغ تھا سورج کی روشنی والا

وہ مُہر ِختمِ نبوت ، وہ حرفِ آخرِ حق
وہ اک رسول رسولوں میں آخری والا

قریبِ عرش خدا سے وہ محوِ راز و نیاز!
زمیں پہ نقشِ اطاعت وہ بندگی والا

نگار خانۂ سیرت کا شاہکارِ ہے وہ!
وہ نقشِ خاص خدا کی مصوری والا

کھڑا ہے راہِ خدا میں وہ خلق سے آگے
علَم اٹھائے ہوئے شانِ رہبری والا

ہر ایک چشمۂ عرفاں اُسی سے نکلا ہے
وہی ہے منبعِ اعجاز آگہی والا

شعار اُس کا ہے معراجِ خُلقِ نوعِ بشر
سلوک اُس کا ہے تکریمِ آدمی والا

شعاعِ نورِ ہدایت ہے اُس کی ہر تعلیم
دلوں سے داغ مٹاتی ہے تیرگی والا

وہ بدنصیب جو منکر ہیں اُس کی سنّت کے
مزاج رکھتے ہیں خواہش کی پیروی والا

کٹاؤ گردنِ پندار اُس کے لفظوں پر
پیامِ احمدِ مرسل ہے زندگی والا

مرا امام ہے لوگو وہ انبیاء کا امام
زمانے بھر میں نہیں جس کی ہمسری والا

۔ ق ۔

عدن بناگیا مسجد کو اپنے سجدوں سے
مکینِ خاص مدینے کی اک گلی والا

بڑے ادب سے اُس اُمّی لقب کے قدموں میں
قلم بھی رکھتا ہے قرطاس عاجزی والا

سخن تو حسبِ مراتب نہیں ظہیرؔ کے پاس
درودِ سادہ ہے لیکن یہ شاعری والا

الہٰی جب بھی فرشتے پڑھیں صلوٰۃ و سلام
مرا سلام بھی پہنچے یہ بے بسی والا

بنادے میرا ٹھکانا بھی اِس کی مٹی میں
نبی کے شہر میں آیا ہے بے گھری والا

٭٭٭

ظہیرؔ احمد ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۲۰۱۹

 
آخری تدوین:
سبحان اللہ۔ سبحان اللہ

احبابِ کرام! آج یہ ناقص الکلام بصد عجز و احترام بحضور رسولِ عالی مقام ﷺ کچھ اشعار بصورت درود و سلام پیش کرنے کی جسارت کررہا ہے ۔ مری دعا ہے کہ اللہ کریم مجھے اُس ہادیِ برحق کے نقشِ قدم پر گام بہ گام چلنے کی توفیق عطا فرمائے ۔ آمین !


٭٭٭

وہ ایک شخص دو عالم کی سروری والا
شعور دے گیا شاہوں کو سادگی والا

ہزاروں چاند ستارے وہ کرگیا روشن
وہ اک چراغ تھا سورج کی روشنی والا

وہ مُہر ِختمِ نبوت ، وہ حرفِ آخرِ حق
وہ اک رسول رسولوں میں آخری والا

قریبِ عرش خدا سے وہ محوِ راز و نیاز!
زمیں پہ نقشِ اطاعت وہ بندگی والا

نگار خانۂ سیرت کا شاہکارِ ہے وہ!
وہ نقشِ خاص خدا کی مصوری والا

کھڑا ہے راہِ خدا میں وہ خلق سے آگے
علَم اٹھائے ہوئے شانِ رہبری والا

ہر ایک چشمۂ عرفاں اُسی سے نکلا ہے
وہی ہے منبعِ اعجاز آگہی والا

شعار اُس کا ہے معراجِ خُلقِ نوعِ بشر
سلوک اُس کا ہے تکریمِ آدمی والا

شعاعِ نورِ ہدایت ہے اُس کی ہر تعلیم
دلوں سے داغ مٹاتی ہے تیرگی والا

وہ بدنصیب جو منکر ہیں اُس کی سنّت کے
مزاج رکھتے ہیں خواہش کی پیروی والا

کٹاؤ گردنِ پندار اُس کے لفظوں پر
پیامِ احمدِ مرسل ہے زندگی والا

مرا امام ہے لوگو وہ انبیاء کا امام
زمانے بھر میں نہیں جس کی ہمسری والا

۔ ق ۔

عدن بناگیا مسجد کو اپنے سجدوں سے
مکینِ خاص مدینے کی اک گلی والا

بڑے ادب سے اُس اُمّی لقب کے قدموں میں
قلم بھی رکھتا ہے قرطاس عاجزی والا

سخن تو حسبِ مراتب نہیں ظہیرؔ کے پاس
درودِ سادہ ہے لیکن یہ شاعری والا

الہٰی جب بھی فرشتے پڑھیں صلوٰۃ و سلام
مرا سلام بھی پہنچے یہ بے بسی والا

بنادے میرا ٹھکانا بھی اِس کی مٹی میں
نبی کے شہر میں آیا ہے بے گھری والا

٭٭٭

ظہیرؔ احمد ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۲۰۱۹

آمین یا رب العالمین۔
 

ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
تمام دوستوں کی تائید اور دعائوں کا بہت بہت شکریہ۔ اللہ کریم آپ سب کو دین و دنیا کی فلاح نصیب فرمائے ، شاد و آباد رکھے ۔ آمین ۔
 

ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
بہت ہی پیاری نعت۔ خوبصوووورت اشعار۔
سبحان اللہ۔
سبحان اللہ،
بہت اعلی پرسوز نعت شریف
اللہ کریم آپ کی حاجات مستجاب فرمائیں۔ آمین
ماشاءاللہ، سبحان اللہ
بہت بہت بہت خوب صورت محترم!
صلی اللہ علیہ وسلم۔
آپ تمام احباب کی شرکت اور دعائوں کا بہت شکریہ ۔ اللہ کریم آپ سب کو دین و دنیا کی فلاح نصیب فرمائے ، اپنے حفظ و امان میں رکھے ، صحت و تندرستی سلامت رکھے ، شاد و آباد رکھے ۔
آمین !
 

ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
سبحان اللہ ، نہائت ہی ادب ، احترام اور عقیدت سے بھر پور کلام، اللہ قبول فرمائے آمین
بہت خوب، 'سَمت' کے لئے منتخب
سبحان اللہ، بہت اعلیٰ۔ ہمیشہ کی طرح بہت ہی خوبصورت کلام۔
بہت خوب نعت کہی ہے ظہیر بھائی!
تمام احباب کا بہت شکریہ!
اللہ کریم ہمیں رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت پاک پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے ! ہم سب کے درود و سلام قبول فرمائے ۔ آمین ۔
 

صابرہ امین

لائبریرین
صَلَّى اللَّهُ عَلَى النَّبِيِّ مُحَمَّدٍ

بہت خوبصورت کلام ۔ ۔
اللہ قبول فرمائے ۔ آپ کی ہم سب کی بخشش کا ذریعہ بنائے ۔ ۔ ۔ آمین
 
Top