وہ ایک شخص دو عالم کی سروری والا

سین خے

محفلین
بے انتہا خوبصورت کلام۔ جتنی داد دی جائے کم ہے۔ اللہ پاک قبول فرمائے اور بے انتہا اجر عطا فرمائے آمین
 
آخری تدوین:
♦️سب سے افضل درودِ پاک

اَللّٰھُمَّ صَ۔۔ّلِ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّعَلٰٓی اٰلِ مُحَمَّدٍ کَمَا صَلَّیْتَ عَلٰٓی اِبْرَاھِیْمَ وَعَلٰٓی اٰلِ اِبْرَاھِیْمَ اِنَّکَ حَمِیْدٌ مَّجِیْدٌ-اَللّٰھُمَّ بَارِکْ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّعَلٰٓی اٰلِ مُحَمَّدٍ کَمَا بَارَکْتَ عَلٰٓی اِبْرَاھِیْمَ وَعَلٰٓی اٰلِ اِبْرَاھِیْمَ اِنَّکَ حَمِیْدٌ مَّجِیْدٌ.
 
احبابِ کرام! آج یہ ناقص الکلام بصد عجز و احترام بحضور رسولِ عالی مقام ﷺ کچھ اشعار بصورت درود و سلام پیش کرنے کی جسارت کررہا ہے ۔ مری دعا ہے کہ اللہ کریم مجھے اُس ہادیِ برحق کے نقشِ قدم پر گام بہ گام چلنے کی توفیق عطا فرمائے ۔ آمین !

٭٭٭

وہ ایک شخص دو عالم کی سروری والا
شعور دے گیا شاہوں کو سادگی والا

ہزاروں چاند ستارے وہ کرگیا روشن
وہ اک چراغ تھا سورج کی روشنی والا

وہ مُہر ِختمِ نبوت ، وہ حرفِ آخرِ حق
وہ اک رسول رسولوں میں آخری والا

قریبِ عرش خدا سے وہ محوِ راز و نیاز!
زمیں پہ نقشِ اطاعت وہ بندگی والا

نگار خانۂ سیرت کا شاہکارِ ہے وہ!
وہ نقشِ خاص خدا کی مصوری والا

کھڑا ہے راہِ خدا میں وہ خلق سے آگے
علَم اٹھائے ہوئے شانِ رہبری والا

ہر ایک چشمۂ عرفاں اُسی سے نکلا ہے
وہی ہے منبعِ اعجاز آگہی والا

شعار اُس کا ہے معراجِ خُلقِ نوعِ بشر
سلوک اُس کا ہے تکریمِ آدمی والا

شعاعِ نورِ ہدایت ہے اُس کی ہر تعلیم
دلوں سے داغ مٹاتی ہے تیرگی والا

وہ بدنصیب جو منکر ہیں اُس کی سنّت کے
مزاج رکھتے ہیں خواہش کی پیروی والا

کٹاؤ گردنِ پندار اُس کے لفظوں پر
پیامِ احمدِ مرسل ہے زندگی والا

مرا امام ہے لوگو وہ انبیاء کا امام
زمانے بھر میں نہیں جس کی ہمسری والا

۔ ق ۔

عدن بناگیا مسجد کو اپنے سجدوں سے
مکینِ خاص مدینے کی اک گلی والا

بڑے ادب سے اُس اُمّی لقب کے قدموں میں
قلم بھی رکھتا ہے قرطاس عاجزی والا

سخن تو حسبِ مراتب نہیں ظہیرؔ کے پاس
درودِ سادہ ہے لیکن یہ شاعری والا

الہٰی جب بھی فرشتے پڑھیں صلوٰۃ و سلام
مرا سلام بھی پہنچے یہ بے بسی والا

بنادے میرا ٹھکانا بھی اِس کی مٹی میں
نبی کے شہر میں آیا ہے بے گھری والا

٭٭٭

ظہیرؔ احمد ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۲۰۱۹

صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم۔۔۔بہت خوبصورت کلام۔۔۔۔۔اللہ پاک آپکو اجر عظیم عطا فرمائیں
 
محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
ماشاءاللہ،
اللہ پاک آپ کو دین دنیا کی کامیابیاں عطاء فرمائے، آمین

اِنَّ اللہ وَ مَلٰٓئِکَتَہٗ یُصَلُّوۡنَ عَلَی النَّبِیِّ ؕ یٰۤاَیُّہَا الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا صَلُّوۡا عَلَیۡہِ وَ سَلِّمُوۡا تَسۡلِیۡمًا
 
آخری تدوین:

ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
صَلَّى اللَّهُ عَلَى النَّبِيِّ مُحَمَّدٍ

بہت خوبصورت کلام ۔ ۔
اللہ قبول فرمائے ۔ آپ کی ہم سب کی بخشش کا ذریعہ بنائے ۔ ۔ ۔ آمین

صلی اللہ علیہ والہ وسلم

سبحان اللہ، ماشاءاللہ
بے حد خوبصورت کلام،
بہت سی داد آپ کے لیے محترم

بے انتہا خوبصورت کلام۔ جتنی داد دی جائے کم ہے۔ اللہ پاک قبول فرمائے اور بے انتہا اجر عطا فرمائے آمین

♦️سب سے افضل درودِ پاک

اَللّٰھُمَّ صَ۔۔ّلِ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّعَلٰٓی اٰلِ مُحَمَّدٍ کَمَا صَلَّیْتَ عَلٰٓی اِبْرَاھِیْمَ وَعَلٰٓی اٰلِ اِبْرَاھِیْمَ اِنَّکَ حَمِیْدٌ مَّجِیْدٌ-اَللّٰھُمَّ بَارِکْ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّعَلٰٓی اٰلِ مُحَمَّدٍ کَمَا بَارَکْتَ عَلٰٓی اِبْرَاھِیْمَ وَعَلٰٓی اٰلِ اِبْرَاھِیْمَ اِنَّکَ حَمِیْدٌ مَّجِیْدٌ.

میرا بھی درود و سلام ہو رسول گرامی قدر پر

ہمارا درود و سلام پہنچے نبی ﷺ
ظہیر بھائی ماشاء اللّہ بہت خوب صورت کلام پروردگار قبول فرمائے ۔آمین الہی آمین

صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم۔۔۔بہت خوبصورت کلام۔۔۔۔۔اللہ پاک آپکو اجر عظیم عطا فرمائیں

ماشاءاللہ،
اللہ پاک آپ کو دین دنیا کی کامیابیاں عطاء فرمائے، آمین
اِنَّ اللہ وَ مَلٰٓئِکَتَہٗ یُصَلُّوۡنَ عَلَی النَّبِیِّ ؕ یٰۤاَیُّہَا الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا صَلُّوۡا عَلَیۡہِ وَ سَلِّمُوۡا تَسۡلِیۡمًا
اللہ کریم ہم سب کے درود و سلام قبول فرمائے۔ آمین!
دعاؤں کے لئے آپ سب بھائی بہنوں کا شکر گزار ہوں ۔ اللہ کریم آپ سب کو شاد و آباد رکھے!
 
اللہم صل علی محمد۔

ظہیر صاحب ، آداب عرض ہے !

میں اِس محفل میں نووارد ہوں اور یہ یہاں میرا پہلا خط ہے . نہایت عمدہ نعت ہے . مبارک ہو . مجھے بھی اپنی دعا میں شریک جانیے . اللہ قبول فرمائے ( آمین . )

نیازمند ،
عرفان عؔابد
 
م حمزہ

محفلین
محترم ظہیر صاحب! بہت بہت خوبصورت نعت ہے۔ دعا ہے کہ رب کائنات اسے اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے۔
اللہ آپ کو جزائے خیر عطا فرمائے۔ صبح صبح پڑھ کے دل بہت خوش ہوا۔
 
اللہ ہم سب کی دعائیں قبول فرمائے! درود و سلام بھی مقبول ہوں! آمین
محترم ظہیر صاحب! بہت بہت خوبصورت نعت ہے۔ دعا ہے کہ رب کائنات اسے اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے۔
اللہ آپ کو جزائے خیر عطا فرمائے۔ صبح صبح پڑھ کے دل بہت خوش ہوا۔
آمین یارب العالمین !
 
Top