وہ ایک شخص کہ سب جاچکے تو یاد آیا

ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
احبابِ کرام ! آپ کو مژدہو کہ بس اب ہمارے پلندے میں کچھ ہی غزلیں باقی رہ گئی ہیں ۔ جیسے ہی موقع ملتا جائے گا یہاں لگاتا رہوں گا ۔ ایک پرانی غزل پیشِ خدمت ہے ۔

وہ ایک شخص کہ سب جاچکے تو یاد آیا
کسی کو آئے نہ آئے مجھے تو یاد آیا

مقابلے پر اندھیرا نہیں ہوا بھی ہے
کئی چراغ یکایک بجھے تو یا د آیا

ہمارے ساتھ بھی موسم نے داؤ کھیلا تھا
خزاں کے ہاتھ سے پتے گرے تو یاد آیا

گئی رتوں کے پرندے ابھی نہیں لوٹے
شجر پہ تازہ شگوفے کھلے تو یاد آیا

کسی کی ٹوٹی ہوئی چوڑیوں کا قرض مجھے
گلاب شاخ سے کانٹے چبھے تو یاد آیا

بہت زمانے سے کاغذ پہ دل نہیں رکھا
پرانے بیگ سے کچھ خط ملے تو یاد آیا

وہ ایک رسم تھی بڑھ کر گلے لگانے کی
تمام ہوچکے شکوے گلے تو یاد آیا

قدم قدم پہ وہ گزرا ہوا زمانہ ظہیر
کسی کو آئے نہ آئے مجھے تو یاد آیا



ظہیر احمد ۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۲۰۱۴


 
مقابلے پر اندھیرا نہیں ہوا بھی ہے
کئی چراغ یکایک بجھے تو یا د آیا


کسی کی ٹوٹی ہوئی چوڑیوں کا قرض مجھے
گلاب شاخ سے کانٹے چبھے تو یاد آیا​

ہمارے ساتھ بھی موسم نے داؤ کھیلا تھا
خزاں کے ہاتھ سے پتے گرے تو یاد آیا

گئی رتوں کے پرندے ابھی نہیں لوٹے
شجر پہ تازہ شگوفے کھلے تو یاد آیا

بہت زمانے سے کاغذ پہ دل نہیں رکھا
پرانے بیگ سے کچھ خط ملے تو یاد آیا

واہ کیا خوب صورت یادیں ہیں ہیں۔
بہت سی داد اور

اللہ کرے زورِ قلم اور زیادہ
 
بہت خوبصورت
مقابلے پر اندھیرا نہیں ہوا بھی ہے
کئی چراغ یکایک بجھے تو یا د آیا

ہمارے ساتھ بھی موسم نے داؤ کھیلا تھا
خزاں کے ہاتھ سے پتے گرے تو یاد آیا

گئی رتوں کے پرندے ابھی نہیں لوٹے
شجر پہ تازہ شگوفے کھلے تو یاد آیا

وہ ایک رسم تھی بڑھ کر گلے لگانے کی
تمام ہوچکے شکوے گلے تو یاد آیا

قدم قدم پہ وہ گزرا ہوا زمانہ ظہیر
کسی کو آئے نہ آئے مجھے تو یاد آیا
 

فلک شیر

محفلین
یار !

ایک شخص ساری کی ساری غزلیں اتنی اچھی اور دل پذیر کیسے لکھ لیتا ہے۔

کوئی بتائے گا مجھے؟ا

نیرنگ خیال
فلک شیر
ہر شعر پہلے سے کچھ بڑھ کر ہی ہے ۔ سبحان اللہ
ویسے میں نے پہلے نہیں دیکھیں ان کی چیزیں ۔ ابھی دیکھتا ہوں ان شاءاللہ
توجہ دلانے کے لیے شکرگزار ہوں احمد بھائی
 

الف عین

لائبریرین
میں منتظر ہوں کہ کب مکمل ہوتا ہے تمہارا مجموعہ اور کب بھیجتے ہو مجھے!
اچھی غزل ہے ہمیشہ کی طرح
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
یار !

ایک شخص ساری کی ساری غزلیں اتنی اچھی اور دل پذیر کیسے لکھ لیتا ہے۔

کوئی بتائے گا مجھے؟

نیرنگ خیال
فلک شیر
وجہ آپ نے پہلے نمبر والے کو ٹیگ کرکے خود بیان کر دی ہے۔ اب ظہیراحمدظہیر ہمارے محترم ہیں بھلا ہم سب کے سامنے کیا کہہ سکتے ہیں۔ :p

میری اس جسارت پر ظہیر بھائی برا ہی نہ منا جائیں۔
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
مقابلے پر اندھیرا نہیں ہوا بھی ہے
کئی چراغ یکایک بجھے تو یا د آیا

بہت زمانے سے کاغذ پہ دل نہیں رکھا
پرانے بیگ سے کچھ خط ملے تو یاد آیا

یوں تو کل غزل ہی کمال ہے۔ مگر یہ دو اشعار بالخصوص بہت پسند آئے۔ کیا بات ہے ظہیر بھائی۔ لاجواب۔ ماشاءاللہ۔
 

محمداحمد

لائبریرین

ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
وجہ آپ نے پہلے نمبر والے کو ٹیگ کرکے خود بیان کر دی ہے۔ اب ظہیراحمدظہیر ہمارے محترم ہیں بھلا ہم سب کے سامنے کیا کہہ سکتے ہیں۔ :p

میری اس جسارت پر ظہیر بھائی برا ہی نہ منا جائیں۔
دیکھئے آپ معاہدے کی خلاف ورزی کررہے ہیں ۔ اب آپ نے یہ راز کھول ہی دیا ہے تو پھر ہمارے سارے پیسے واپس کریں ۔
میں احمد بھائی سے مناسب معاوضے پر آپ کے خلاف ہجو طویل لکھوالوں گا
 

ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
یار !

ایک شخص ساری کی ساری غزلیں اتنی اچھی اور دل پذیر کیسے لکھ لیتا ہے۔

کوئی بتائے گا مجھے؟

نیرنگ خیال
فلک شیر

احمد بھائی ، یہ سراسر آپ کی محبت ہے ۔ اللہ تعالیٰ آپ کو خوش رکھے ۔ یہ حسنِ نظر قائم و دائم رکھے ۔ ترقی و کمال عطا فرمائے ۔ آمین
 

ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
ہر شعر پہلے سے کچھ بڑھ کر ہی ہے ۔ سبحان اللہ
ویسے میں نے پہلے نہیں دیکھیں ان کی چیزیں ۔ ابھی دیکھتا ہوں ان شاءاللہ
توجہ دلانے کے لیے شکرگزار ہوں احمد بھائی
بہت بہت شکریہ ، بہت نوازش فلک شیر بھائی ! آپ جیسے صاحبِ ذوق اور صاحبِ علم کی جانب سے اس توجہ اور پذیرائی پر مسرور و ممنون ہوں ۔ اللہ آپ کا اقبال بلند رکھے! آمین۔
 

ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
میں منتظر ہوں کہ کب مکمل ہوتا ہے تمہارا مجموعہ اور کب بھیجتے ہو مجھے!
اچھی غزل ہے ہمیشہ کی طرح
آداب اعجاز بھائی ! آپ کی داد ہمیشہ باعثِ شرف ہوتی ہے ۔ اللہ آپ کو ہزاری عمر عطا فرمائے ۔

احمد بھائی کی عنایت اور تعاون سے ساری غزلیں اب ایک ہی فائل میں جمع ہوگئی ہیں ۔ میں نظرِ ثانی کررہا ہوں اور جو چیزیں نکالنے کی ہیں انہیں نکال رہا ہوں ۔ ان شاء اللہ اگلے ماہ کے آخر تک مسودہ آپ کو بھیج دوں گا ۔ اس کے لئے آپ کا پیشگی شکریہ ۔ اللہ آپ کے وقت اور توانائی میں برکت دے ۔ اردو کی ترقی اور ترویج کا جو کام آپ کررہے ہیں اس کا اجر صرف اللہ کریم ہی آپ کو دے سکتے ہیں ۔ اللہ آپ کا سایہ سلامت رکھے ۔ آمین ۔
 
Top