وہ ایک شخص کہ سب جاچکے تو یاد آیا

جاسمن

لائبریرین
نیرنگ خیال اپنے نام کی طرح کس قدر رنگ برنگی باتیں کرتے ہیں۔
ہر بات میں بے ساختگی اور برجستگی کے رنگوں کے ساتھ ساتھ بذلہ سنجی ،حاضر جوابی کا تڑکہ لگاہوتا ہے۔
 
محمداحمد

لائبریرین
سوری ۔ آپ کے ٹریک ریکارڈ کو دیکھتے ہوئے یہ ٹینڈر آپ کو نہیں دیا جاسکتا ۔ رقم اور پروجیکٹ دونوں کے ڈوبنے کا شدید خطر ہ ہے ۔ ادارہ فی الحال اتنا بڑا رسک نہیں لے سکتا ۔

آپ کی شان میں یہ کارِ خیر میں بقلمِ خود انجام دوں گا ۔ خواہ اس کے لئے نثری نظم کا سہارا ہی کیوں نہ لینا پڑے ۔
دیکھئے آپ معاہدے کی خلاف ورزی کررہے ہیں ۔ اب آپ نے یہ راز کھول ہی دیا ہے تو پھر ہمارے سارے پیسے واپس کریں ۔
میں احمد بھائی سے مناسب معاوضے پر آپ کے خلاف ہجو طویل لکھوالوں گا

کوئی بھی لکھ لے، ہمیں اعتراض نہیں بالکل نہیں ہوگا۔

لیکن یہ ضرور خیال رہے کہ مناسب معاوضے کے ساتھ پہلا نام ہمارا آیا ہے اور اس میں کسی قسم کی تدوین قابلِ قبول نہیں ہوگی۔ :):D
 
محمداحمد

لائبریرین
ظہیر بھائی میں بیعت کرنا چاہتا ہوں آپ کے ہاتھ پر۔ یہ کام آخر آپ نے ان سے کروا کس طرح لیا۔ واللہ یہ آدمی ہزار پوستیوں پر اکیلا بھاری ہے۔

:noxxx:

بھری بزم میں راز کی بات کہہ دی :eek::sad:
بڑا بے ادب ہے (میں اس بندے کے لئے) سزا چاہتا ہوں :p

ہاہاہاہاہاہاہا

ویسے ہنسی بہت آئی یہ پڑھ کر۔ :D:p

اللہ سمجھے آپ کو۔ :)
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
سوری ۔ آپ کے ٹریک ریکارڈ کو دیکھتے ہوئے یہ ٹینڈر آپ کو نہیں دیا جاسکتا ۔ رقم اور پروجیکٹ دونوں کے ڈوبنے کا شدید خطر ہ ہے ۔ ادارہ فی الحال اتنا بڑا رسک نہیں لے سکتا ۔

آپ کی شان میں یہ کارِ خیر میں بقلمِ خود انجام دوں گا ۔ خواہ اس کے لئے نثری نظم کا سہارا ہی کیوں نہ لینا پڑے ۔
ارے میری اصل شاعری تو وہ ہے جو محفلین نے اپنے ناموں سے سجا رکھی ہے۔۔۔۔ جو شاعری میرے نام سے ہے وہ تو کسی اور کی ہے۔ :biggrin::devil:

اب آپ جملوں میں ہمیں "چھانتے" اچھے لگیں گے۔ :mad3:
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
نیرنگ خیال اپنے نام کی طرح کس قدر رنگ برنگی باتیں کرتے ہیں۔
ہر بات میں بے ساختگی اور برجستگی کے رنگوں کے ساتھ ساتھ بذلہ سنجی ،حاضر جوابی کا تڑکہ لگاہوتا ہے۔
یہ سراسر آپ کا حسن ظن ہے جاسمن صاحبہ۔ اللہ تعالیٰ آپ کی تمام دعائیں میرے حق میں قبول کرے اور مجھے آپ کے حسن گماں جیسا بنا دے۔
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
کوئی بھی لکھ لے، ہمیں اعتراض نہیں بالکل نہیں ہوگا۔

لیکن یہ ضرور خیال رہے کہ مناسب معاوضے کے ساتھ پہلا نام ہمارا آیا ہے اور اس میں کسی قسم کی تدوین قابلِ قبول نہیں ہوگی۔ :):D
سچ کہتے ہیں سیانڑے۔۔۔ جہاں بیوپار آیا۔۔۔ کوئی اپنا نہ رہا۔۔۔
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
:noxxx:

بھری بزم میں راز کی بات کہہ دی :eek::sad:
بڑا بے ادب ہے (میں اس بندے کے لئے) سزا چاہتا ہوں :p

ہاہاہاہاہاہاہا

ویسے ہنسی بہت آئی یہ پڑھ کر۔ :D:p

اللہ سمجھے آپ کو۔ :)
آپ ایسی فرمائشاں نہ کریں۔۔۔ ہم کو واقعی سزا ہوجانی ہے۔۔۔ :D

یعنی روز محشر کے لیے بدلہ سٹور کیا جا رہا ہے۔۔۔۔
 
محمداحمد

لائبریرین
آپ ایسی فرمائشاں نہ کریں۔۔۔ ہم کو واقعی سزا ہوجانی ہے۔۔۔ :D

یعنی روز محشر کے لیے بدلہ سٹور کیا جا رہا ہے۔۔۔۔

ویسے آپ پہلے ہی اتنا اچھا لکھتے ہیں خدانخواستہ جیل ہو گئی تو حسرت موہانی، ابو الکلام آزاد اور فیض کو مات دینے لگیں گے۔ :)
 
ظہیراحمدظہیر

ایک سو ایک فیصد متفق!
میری تو نین بھائی سے مؤدبانہ درخواست ہے کہ زبانِ اردو کی خدمت اور اردو دنیا کو ایک بڑا قلمکار دینے کی خاطر اس معاملے پر سنجیدگی سے سوچیں ۔ جیل کیسے اور کیونکر ہوگی اس بارے میں آپ بالکل فکر نہ کریں ۔ اسے ہم پر چھوڑ دیں ۔ اس کا ذمہ ہم لیتے ہیں ۔
چونکہ مجھے اردو سے ازحد محبت ہے اس لئے میں تو یہ سوچ رہا ہوں کہ اس کام کے لئے باقاعدہ مہم چلائی جائے ۔ یعنی جیسے لوگ دیواروں پر نعرےلکھتے ہیں کہ ’’فلاں کو رہا کرو‘‘ اسی طرز پر نین بھائی کے لئے بھی لفظوں کے ذرا رد و بدل سے کچھ نعرے وغیرہ لکھوادیئے جائیں ۔
 
آپ کی اردو سے محبت دیکھ کر آنکھوں سے ایک ندی رواں ہے۔:doh::devil:
 
Top