وہ بلاک بسٹر فلمیں جنہیں شاہ رخ نے رد کیا!

arifkarim

معطل
وہ بلاک بسٹر فلمیں جنہیں شاہ رخ نے رد کیا
سپر سٹار شاہ رخ خان کئی سالوں سے بولی وڈ پر راج کر رہے ہیں۔

انہوں نے اپنے کیرئیر میں کئی سپر ہٹ فلمیں مثلآ ’دل والے دلہنیا لے جائیں گے‘، ’کل ہو نا ہو‘، ’دیوداس‘ اور ’مائے نیم از خان‘ وغیرہ دیں۔

شاہ رخ خان کو بولی وڈ میں کنگ آف رومانس بھی کہا جاتا ہے۔ اگر فلموں کے انتخاب کی بات کی جائے تو شاہ رخ نے اپنے کیریئر میں کئی بڑی فلمیں رد کیں، جو بعد میں باکس آفس پر سپر ہٹ رہیں۔

آئیے ایسی ہی کچھ فلموں کے بارے میں جانیں جنہیں شاہ رخ خان نے مسترد کیا مگر ان فلموں نے دوسرے اداکاروں کی قسمت بدل دی۔

بشکریہ ٹائمز آف انڈیا

ایک تھا ٹائیگر
568d282528dc3.jpg
پبلسٹی فوٹو
دبنگ اداکار سلمان خان کی سپر ہٹ فلم ’ایک تھا ٹائیگر‘ پہلے شاہ رخ خان کو آفر کی گئی تھی اور انہیں اسکرپٹ بھی پسند آیا. تاہم اپنے مصروف شیڈول کے باعث شاہ رخ نے اس میں کام کرنے سے انکار کردیا۔

اس وقت شاہ رخ خان یش چوپڑا کی فلم ’جب تک ہے جاں‘ کی شوٹنگ میں مصروف تھے۔ دلچسپ بات یہ ہے ’ایک تھا ٹائگر‘ اور ’جب تک ہے جاں‘ میں اداکارہ کترینہ کیف نے اہم کردار ادا کیااور یہ دونوں فلمیں ہی باکس آفس پر ہٹ رہیں۔

تھری ایڈیٹس
568d2824e46bd.jpg
پبلسٹی فوٹو
باکس آفس پر شاندار کامیابی حاصل کرنے والی فلم ’تھری ایڈیٹس‘ کی آفر عامر خان سے پہلے شاہ رخ خان کو کی گئی تھی۔ فلم کے پروڈیوسر ودو ونود چوپڑا کا ایک انٹرویو کے دوران کہنا تھا کہ عامر خان سے پہلے انہوں نے شاہ رخ خان کا انتخاب کیا تھا.

تاہم، شاہ رخ نے اپنے شیڈول کے باعث اس آفر کو رد کردیا۔ شاہ رخ کے انکار کے بعد یہ فلم عامر خان کو دے دی گئی.

منا بھائی ایم بی بی ایس
568d28252eb58.jpg
اسکرین شاٹ
سنجے دت کی کیرئیر کی کامیاب ترین فلم ’منا بھائی ایم بی بی ایس‘ کی آفر بھی پہلے شاہ رخ خان کو کی گئی تھی۔ ایک خبر کے مطابق اس فلم میں شاہ رخ خان کو منا بھائی کے کردار جبکہ اداکار سنجے دت کو ظہیر کے کردار کے لیے منتخب کیا گیا تھا. تاہم، شاہ رخ کے فلم سے کچھ مسائل کے بعد اس کردار کی آفر سنجے دت کو کی گئی جنہوں نے فوری طور پر اسے کرنے کی رضامندی ظاہر کردی.

لگان
568d2823d922f.jpg
پبلسٹی فوٹو
فلم ’لگان‘ کس کو یاد نہیں ہوگی؟ یقیناً عامر خان کو اس فلم میں اداکاری کرنے پر شاہ رخ کا شکر گزار ہونا چاہیے۔ ایک خبر کے مطابق فلم کے ہدایت کار آسوتوش گواریکر نے بھون کے کردار کے لیے شاہ رخ خان کو کاسٹ کرنا چاہا تھا لیکن شاہ رخ نے فلم سے انکار کرنے کے بعد عامر کو شامل کرنے کا مشورہ دیا. عامر نے نہ صرف اس فلم میں اداکاری کی بلکہ اسے پروڈیوس بھی کیا۔

کہو نہ پیار ہے
568d28259157e.jpg
پبلسٹی فوٹو
ہدایت کار راکیش روشن نے فلم ’کہو نہ پیار ہے‘ کی پیشکش شاہ رخ خان کو کی تھی مگر اداکار نے اسکرپٹ پسند نہ آنے پرانکار کردیا تھا، جس کے بعد راکیش نے اس فلم کے لیے اپنے بیٹے ہریتھک روشن کا انتخاب کیا۔ فلم کہو نہ پیار ہے نہ صرف ہریتھک کی کامیاب ڈیبیو فلم بنی بلکہ وہ واحد اداکار بھی تھے جن کو ایک سال میں ایک ہی فلم کے لیے دو فلم فئیر ایوارڈز سے نوازا گیا.

جودھا اکبر
568d2826a22c0.jpg
پبلسٹی فوٹو
قیاس آرائیاں ہیں کہ آسوتوش گواریکر نے فلم ’جودھا اکبر‘ میں اکبر کے کردار کی آفر پہلے شاہ رخ خان کو کی تھی البتہ شاہ رخ نے اس فلم میں کام کرنے سے انکار کردیا کیوں کہ وہ اپنے بچوں کے ہمراہ چھٹیاں منا رہے تھے۔ شاہ رخ کے انکار کے بعد اس فلم میں ہریتھک روشن کو لیا گیا جن کے ہمراہ ایشوریا رائے نے اہم کردار ادا کیا۔ ہریتھک کو اس فلم کے بعد بہترین اداکار کے لیے فلم فئیر ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔

رنگ دے بسنتی
568d28255334d.jpg
پبلسٹی فوٹو
شاہ رخ خان نے ایسی کئی فلموں میں کام سے انکار کیا جو بعد میں عامر کے حصے میں آئیں جن میں ایک ’رنگ دے بسنتی‘ بھی ہے۔ شاہ رخ خان نے ہدایت کار راکیش اوم پرکاش مہرا کی فلم ’رنگ دے بسنتی‘ میں کام کرنے سے انکار کیا جس کے بعد فلم عامر نے سنبھالی، اس فلم کو کئی بڑے ایوارڈ شوز میں نامزد کیا گیا جس میں گولڈن گلوب اور آسکر ایوارڈ بھی شامل ہیں۔
ماخذ
 

arifkarim

معطل
ہاہاہا اب اتنا برا بھی نہیں شاہ رخ ۔۔۔۔ میرا فیورٹ ہے مگر عامر خان کے بعد ۔۔۔
عامر خان ٹام ہینکس سے مشابہہ لگتا ہے اس کی اداکاری بھی ۔۔۔ یہ اتفاق ہے یا شعوری کوشش پتا نہیں ۔۔
عامر خان واقعی شاہ رُخ سے بہترہے۔ اوور ایکٹنگ بالکل نہیں کرتا۔
 

اوشو

لائبریرین
"کہو نا پیار ہے" اور "جودھا اکبر" میں تو شاہ رخ خان چل سکتا تھا لیکن باقی فلموں میں شاہ رخ ہوتا تو شاید وہ بلاک بسٹر نہ ہوتیں ۔ ہوتیں بھی تو صرف اس کے نام کی وجہ سے۔
 

اوشو

لائبریرین
ہاہاہا اب اتنا برا بھی نہیں شاہ رخ ۔۔۔۔ میرا فیورٹ ہے مگر عامر خان کے بعد ۔۔۔
عامر خان ٹام ہینکس سے مشابہہ لگتا ہے اس کی اداکاری بھی ۔۔۔ یہ اتفاق ہے یا شعوری کوشش پتا نہیں ۔۔
ٹام ہینکس ایک جینوین اداکار ہے۔ ممکن ہے عامر خان اس کو فالو کرنے کی کوشش بھی کرتا ہو۔
 

arifkarim

معطل
ٹام ہینکس ایک جینوین اداکار ہے۔ ممکن ہے عامر خان اس کو فالو کرنے کی کوشش بھی کرتا ہو۔
ٹام ہینکس بھی اوور ایکٹنگ کرتا ہے اور خاصی مذہبی ذہنیت کا مالک ہے۔ اپنے سائنٹولوجی چرچ کے حوالے سے اسکے کافی اسکینڈل مشہور ہیں۔ الحمدللہ عامر خان اس قسم کی لغویات سے پاک ہے۔ پی کے کا رول اگر شاہ رخ خان کو کرنا پڑ جاتا تو اب تک موصوف کو پاکستانی شہریت اختیار کرنی پڑ جانی تھی۔
 

محمد وارث

لائبریرین
جی ابھی چیک کیا ہے۔ ٹام ہینکس تو فورسٹ گمپ والا ہے۔ کبھی غور نہیں کیا :)

حد ہو گئی عارف صاحب۔ ٹام ہینکس کے ساتھ ساتھ اس کے کروڑوں مداحین بشمول اس خاکسار کے، تڑپ تڑپ اٹھے ہیں، "کبھی غور نہیں کیا" پر :)۔لگتا ہے آپ کو مشن امپاسیبل کچھ زیادہ ہی پسند ہے، مجھے بھی ہے، لیکن ٹام ہینکس نے بہت بہتر اور متنوع کردار ادا کیے ہیں۔
 

سارہ خان

محفلین
حد ہو گئی عارف صاحب۔ ٹام ہینکس کے ساتھ ساتھ اس کے کروڑوں مداحین بشمول اس خاکسار کے، تڑپ تڑپ اٹھے ہیں، "کبھی غور نہیں کیا" پر :)۔لگتا ہے آپ کو مشن امپاسیبل کچھ زیادہ ہی پسند ہے، مجھے بھی ہے، لیکن ٹام ہینکس نے بہت بہتر اور متنوع کردار ادا کیے ہیں۔
بالکل ۔۔۔۔
 
Top