وہ تو بجلی ہے از گرو

گرو جی

محفلین
السلام و علیکم
ایک اور تازہ اور چوندا چوندا کلام آپ کی نذر

وہ تو بجلی ہے بل بھر میں چلی جائے گی
مسئلہ تو عوام کا ہے وہ کدھر جائے گی
ہم تو سمجھےتھے گھنٹہ بھر میں‌آجائے گی
کیا خبر تھی یار رات یوں ہی گذر جائے گی
وہ جب آئے گی تو اس خوشی کے عالم میں
بیجاں چہروں پر مسکرائٹ نظر آ جائے گی
مجھ کو بجلی کے برزخ کا بنایا کیوں وارث
غلطی میری بھی حکومت کے سر جائے گی

امید کرتا ہوں‌پسند آئے گا
 
کاشف رفیق

محفلین
السلام علیکم

بہت خوب بھئی۔ بجلی پر کیا خوب لکھا ہے۔ ویسے اب رات بھر کیلئے تو بجلی غائب نہیں رہتی، گھنٹہ دو گھنٹی میں ہی آجاتی ہے!:rolleyes:
 
جیا راؤ

محفلین
السلام علیکم

بہت خوب بھئی۔ بجلی پر کیا خوب لکھا ہے۔ ویسے اب رات بھر کیلئے تو بجلی غائب نہیں رہتی، گھنٹہ دو گھنٹی میں ہی آجاتی ہے!:rolleyes:

سر جی اخبار کا مطالعہ کریں‌ پتہ لگ جائے گا
میں تو خود اس کا شکار ہوں

کوئی بتلاؤ کہ ہم بتلائیں کیا:grin:
 
مغزل

محفلین
السلام علیکم

بہت خوب بھئی۔ بجلی پر کیا خوب لکھا ہے۔ ویسے اب رات بھر کیلئے تو بجلی غائب نہیں رہتی، گھنٹہ دو گھنٹی میں ہی آجاتی ہے!:rolleyes:

کاشف صاحب میرے خیال میں آپ یا تو گورنر ہاؤس کے آس پاس رہتے ہیں ۔۔
یا پھر سوتے ایسے ہیں کہ آس پاس کی خبر نہیں ہوتی ہوگی۔۔۔
پیارے صاحب
میں بھی کراچی سے ہوں۔۔۔ (خیر یہ معاملہ تو پورے ملک کا ہے)عام لوگوں کی طرح
میری بھی پوری رات جاگتے جاگتے گزرتی ہے ۔۔۔ آپ کہاں رہتے ہیں ۔۔
جہاں گھنٹے دو گھنٹے میں آجاتی ہے ۔۔۔۔ میں بھی وہیں گھر لے لیتا ہوں۔
 
گھر لینے سے اچھا ہے جنریٹر لے لیں
کیوں زحمت کرتے ہیں
 
جیا راؤ

محفلین
لوڈ شیڈنگ کے فوائد

یو۔پی۔ایس اور جنریٹر والوں کے لئے روزگار کی فراہمی۔

بجلی نہ ہونے کی وجہ سے موبائل فون وغیرہ چارج نہ ہونے کی صورت میں پیسوں کی بچت۔

Public service message brought to you by KESC
 
گرو جی

محفلین
لوڈ شیڈنگ کے فوائد

یو۔پی۔ایس اور جنریٹر والوں کے لئے روزگار کی فراہمی۔

بجلی نہ ہونے کی وجہ سے موبائل فون وغیرہ چارج نہ ہونے کی صورت میں پیسوں کی بچت۔

public Service Message Brought To You By Kesc

یعنی آپ کے کہنے کا مطبل ہے کہ موبائل والے اپنا کاروبار سمیٹ لیں‌
بیچارے کتنی مشکلوں سے تو گاہک بناتے ہیں
 
جیا راؤ

محفلین
نہیں جناب میرے کہنے کا مطبل یہ نہیں بلکہ مطلب یہ ہے کہ عوام کا "بیلنس" کم خرچ ہوگا موبائل چارج نہ ہونے کی وجہ سے۔:grin:
 
گرو جی

محفلین
نہیں جناب میرے کہنے کا مطبل یہ نہیں بلکہ مطلب یہ ہے کہ عوام کا "بیلنس" کم خرچ ہوگا موبائل چارج نہ ہونے کی وجہ سے۔:grin:

مطلب کو پنجابی میں مطبل کہا جاتا ہے

اور اس صورت میں موبائل والے روزانہ کے پیسے کاٹنے شروع کر دیں گے کہ روزانہ دس روپے سے کم خرچ کرنے پر ا روپیہ کٹے گا

کان یہاں سے پکڑو یا وہاں سے
بات تو ایک سی ہے
 
Raheel Anjum

محفلین
السلام و علیکم
ایک اور تازہ اور چوندا چوندا کلام آپ کی نذر

وہ تو بجلی ہے پل بھر میں چلی جائے گی
مسئلہ تو عوام کا ہے وہ کدھر جائے گی
ہم تو سمجھےتھے گھنٹہ بھر میں‌آجائے گی
کیا خبر تھی یار رات یوں ہی گذر جائے گی
وہ جب آئے گی تو اس خوشی کے عالم میں
بیجاں چہروں پہ مسکراہٹ نظر آ جائے گی
مجھ کو بجلی کے برزخ کا بنایا کیوں وارث
غلطی میری بھی حکومت کے سر جائے گی

امید کرتا ہوں‌پسند آئے گا

ماشااللہ اچھی کاوش ہے ۔ کچھ ٹائپنگ کی غلطیاں ہیں انہیں بھی دور کر لیں۔
 
Top