فیض وہ جا رہا ہے کوئی شبِ غم گزار ک

ہما

محفلین
دونوں جہان تیری محبت میں ہار کے
وہ جا رہا ہے کوئی شبِ غم گزار کے

ویراں ہےمیکدہ خم و ساغر اداس ہیں
تم کیا گئے کہ روٹھ گئے دن بہار کے

اِک فرصتِ گناہ ملی،وہ بھی چار دن
دیکھے ہیں ہم نے حوصلے پروردگار کے

دنیا نے تیری یاد سے بیگانہ کر دیا
تجھ سے بھی دلفریب ہیں غم روزگار کے

بھولے سے مسکرا تو دیے تھے وہ آج فیض
مت پوچھ ولولے دلِ ناکردہ کار ک
ے

مرک

محفلین
میں نے یہ غزل لکھی تھی پوسٹ کرنے کے لئے اج اور اپ نے کردی مجھے زیادہ خوشی ہوہی:)
شکریہ پوسٹ کرنے کا۔
 
فاتح

لائبریرین
فیض کی خوبصورت غزل شیئر کرنے پر آپ کا بہت شکریہ ہما صاحبہ!
یہ غزل یوں تو مہدی حسن نے بھی گائی ہے اور بیگم اختر نے بھی لیکن لاہور کے ایک فنکشن میں نور جہاں نے فیض صاحب کی موجودگی میں بغیر موسیقی کے اسے انتہائی خوبصورتی سے گایا تھا۔ میں اس کی آڈیو اپلوڈ کر کے ربط دے رہا ہوں:
http://www.esnips.com/nsdoc/5e9cc80...ccedf/ts_id/1214832216399/ns_flash/file88.mp3

مہدی حسن کی آواز میں بھی اپلوڈ کر رہا ہوں۔ جیسے ہی مکمل ہوتی ہے ربط دے دوں گا۔
 
ہما

محفلین
بہت خوب پیاری غزل ہے بہت شکریہ

بہت اعلٰل اور میرا پسندیدہ کلام ہے

میں نے یہ غزل لکھی تھی پوسٹ کرنے کے لئے اج اور اپ نے کردی مجھے زیادہ خوشی ہوہی:)
شکریہ پوسٹ کرنے کا۔

فیض کی خوبصورت غزل شیئر کرنے پر آپ کا بہت شکریہ ہما صاحبہ!
یہ غزل یوں تو مہدی حسن نے بھی گائی ہے اور بیگم اختر نے بھی لیکن لاہور کے ایک فنکشن میں نور جہاں نے فیض صاحب کی موجودگی میں بغیر موسیقی کے اسے انتہائی خوبصورتی سے گایا تھا۔ میں اس کی آڈیو اپلوڈ کر کے ربط دے رہا ہوں:
http://www.esnips.com/nsdoc/5e9cc80...ccedf/ts_id/1214832216399/ns_flash/file88.mp3

مہدی حسن کی آواز میں بھی اپلوڈ کر رہا ہوں۔ جیسے ہی مکمل ہوتی ہے ربط دے دوں گا۔

میں نے سوچا بیگم اختر نے کیا خطا کی تھی کہ ان کی آواز میں یہ غزل شیئر نہ کی جائے۔:grin: تو یہ لیجیے بیگم اختر کی آواز میں بھی یہ غزل حاضر ہے:
http://www.esnips.com/nsdoc/c36b341...ae562/ts_id/1214829819260/ns_flash/file88.mp3

دونوں جہان تیری محبت میں ہار کے ۔ استاد برکت علی خان کی آواز میں:
http://www.esnips.com/nsdoc/70d9472...b521c/ts_id/1214833793382/ns_flash/file88.mp3

آپ سب کاشکریہ خاص طور سے فاتح صاحب کا
جن نے اس غزل کے کئی رنگ پیش کیئے ۔۔۔
خوش رہیئے ۔۔۔۔۔!!
 
محمد وارث

لائبریرین
شکریہ ہما صاحبہ فیض کی خوبصورت غزل شیئر کرنے کیلیئے۔

فاتح صاحب آپ کا بھی شکریہ موسیقی کیلیئے، نوازش
 
یہ غزل یوں تو مہدی حسن نے بھی گائی ہے اور بیگم اختر نے بھی لیکن لاہور کے ایک فنکشن میں نور جہاں نے فیض صاحب کی موجودگی میں بغیر موسیقی کے اسے انتہائی خوبصورتی سے گایا تھا۔ میں اس کی آڈیو اپلوڈ کر کے ربط دے رہا ہوں:
بھائی فاتح صاحب ایک بھی لنک کام نہیں کررہا ۔نہ مہدی حسن نہ بیگم اختراور نہ ہی نورجہاں :
اک عشق کا غم آفت اور اس پہ یہ دل آفت
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔’’یا لنک نہ دیا ہوتا یا ہنٹ نہ دیا ہوتا‘‘​
 
آخری تدوین:
Top